تازہ ترین
گیلانی کے اہل خانہ کی میڈیا سے اپیل،غیر مصدقہ بیان کو شائع نہ کریں
جعلی خطوط کی اجرائی اْن کی صحت پر اثر انداز ہورہے ہیں
بزرگ لیڈر کے قد کو نقصان پہنچانے کے لئے خطر ناک مہم جاری:اہل خانہ
خبراردو:-
سرینگر:بزرگ سیاسی قائد سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ نے تمام لوگوں خاص کر میڈیا سے اپیل کی کہ وہ گیلانی کے متعلق،ان دیگر قسم کے بیان کو تصدیق کرنے کے بغیر شائع نہ کریں۔
اہل خانہ نے بتایا بزرگ قائد کے کیخلاف ”خطرناک مہم شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی کے نام سے مسلسل جعلی خطوط اور بیان جاری کئے جارہے ہیں،جس کی وجہ سے اْن کی پہلے ہی خراب صحت پر مزید منفی اثرات پڑرہے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے بتایا کہ کسی بھی سیاسی نمائند یاصحت سے متعلق عبد اللہ گیلانی کی تصدیق کے بغیر کوئی بیان شائع نہ کریں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بزرگ سیاسی قائد سید علی گیلانی کیخلاف میڈیا اور سوشل میڈیا ہپر”خطرناک قسم کی مہم جاری ہے جس پرگیلانی کے اہل خانہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوموار کو کہا کہ گیلانی کے نام سے لگاتار جعلی خطوطو بیان جاری کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اْن کی پہلے ہی خراب صحت پر مزید منفی اثرات پڑرہے ہیں۔
بزرگ لیڈرکے اہل خانہ جس میں ڈاکٹر نسیم گیلانی،ڈاکٹرنعیم گیلانی پسران اورظہور الحق گیلانی داماد کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے’کہ’بد قسمتی کی بات ہے کہ مفاد خصوصی رکھنے والے افراد نے قائد (گیلانی)کے قد کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک میڈیا اور سوشل میڈیا پرخطر ناک مہم شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اْن کے نام سے مسلسل جعلی اور من گھڑت خطوط،پوسٹ اور تبصرے جاری کئے جارہے ہیں اور خیالی کہانیاں بنائی جارہی ہیں جن کا گیلانی کے ساتھ کوئی وابستہ گئی نہیں ہے جس کی وجہ سے اْن کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔اہل خانہ نے بیان میں بتایا کہ غیر ضروری سوشل میڈیا مہم اور اْن کے گھروالوں کو پریشان کرنے سے ہماری زندگیاں مزید پْر تناو بنارہی ہیں“۔
گیلانی کے اہل خانہ نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ گیلانی کی صحت یا کسی سیاسی بیان کو صرف اْسی صورت میں صحیح تصور کریں جب وہ گیلانی کے نمائندے کی طرف سے جاری کیا جائے۔گیلانی کے دو فرزندوں اور ایک فرزند نسبتی نے اپیل میں کہا ہے”بزرگ لیڈر کئی امراض میں مبتلاء ہیں۔
اْنہیں چوبیسوں گھنٹے دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت ہے۔قائد نے ساری عمر اپنے سیاسی اعتقاد کی وجہ سے جسمانی اور نفسیاتی سختیاں جھیلی ہیں۔اْن کے خراب صحت کی وجہ سے اْن کے اہل خانہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ گیلانی کے اہل خانہ کو اْن کاخیال رکھنے کا موقع دیا جائے کیونکہ گیلانی صاحب کے صحت کی حالت ہی ایسی ہے جب اْن کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ بھی موجودہ وبائی صورتحال میں“۔
اپنی اپیل میں انہوں نے مزید کہا ”گیلانی ایک عوامی اور سیاسی شخصیت ہیں اور اْن کے متعلق تشویش کا اظہار کرنے کا حق ہر ایک کو حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ انکا خیال رکھنے کی اولین ذمہ داری اْن کے اہل خانہ کی ہے۔ ہم لوگوں کو اْن کی صحت کے بارے میں لگاتار جانکاری فراہم کرتے رہیں گے اوربزرگ قائدکے سیاسی معاملات کے سلسلے میں اْن کے نمائندے عبد اللہ گیلانی کی طرف سے جاری ہونے بیانات کو ہی صحیح ماناجائے“۔
خیال رہے کہ 91سالہ گیلانی سال رواں کے ماہ جون میں حریت کانفرنس سے مستعفیٰ ہوگئے اور انہوں نے حریت اکائیوں پر گذشتہ سال ماہ اگست سے لوگوں کی قیادت نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ اْن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ ماہ اْن کیلئے انتہائی مشکل گذرے ہیں کیونکہ ایک طرف وہ ذہنی تناو میں مبتلا ہیں اور دوسری طرف اْنہیں سیاسی معاملات میں اْلجھا یا جارہا ہے جس سے اْن کی گھریلو زندگی بھی متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان5 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر6 days agoعمر عبداللہ نے ایس آئی آر پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر پہلے ہی انتخابی ‘ہیرا پھیری’ دیکھ چکا ہے
