تازہ ترین
ہند۔چین سرحدی کشیدگی:فو ج کے سربراہ کا2روزہ دورہ لداخ شروع
ایل اے سی پر زمینی سیکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ،افسران کیساتھ کیا تبادلہ خیال
خبراردو:-
سرینگر: ہند وستان اورچین کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی و تناؤ کے بیچ بری فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نر وانے جمعرات کو خصوصی دورے پر لداخ پہنچ گئے،جہاں انہوں نے زمینی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے فوجی افسران اور اہلکاروں کو چین کے کسی بھی ایڈوینچر سے نمٹنے کی واضح ہدایت دی۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق مشرقی لداخ میں حالیہ واقعہ کے بعد ہندوستان اور چین کی افواج آمنے سامنے آنے کے بیچ فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے جمعرات کوخود فوجی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے دو دن کے دورے پر لداخ پہنچے۔ مشرقی لداخ میں ایکچول لائن آف کنٹرول پر چین کے ساتھ قریب چار مہینے سے جاری تعطل کے دوران پچھلے ہفتے ایک بار پھر تناؤ بڑھ گیا کیونکہ چین نے پیگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے کے نزدیک ایک بار پھر دونوں فریقوں کے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صورت حال کو بدلنے کی کوشش کی۔
ہندوستان فوج نے اس کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور اس علاقے میں اپنا موقف مضبوط کرتے ہوئے اسٹریٹجک اہمیت کے اونچائی والے علاقوں پر ڈیرہ ڈال لیا۔ اس کے بعد سے علاقے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
فوج کے سربراہ جمعرات کی صبح لداخ پہنچے جہاں انہوں نے سینئر افسروں کے ساتھ فوج کے ذریعہ کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔جنرل نروانے نے ایک دن پہلے ہی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر دفاع کو لداخ میں ایکچول لائن آف کنٹرول پر تازہ حالات سے مطلع کرایا تھا۔
انہوں نے حالات سے نمٹنے کے لئے فوج کی تیاریوں اور مستقبل کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ہندوستان کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے منگل کو ایک بار پھر جارحانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش کی تھی۔ چین مسئلوں کے حل کے لئے کمانڈر سطح کے مذاکرات جاری رہنے کے باوجود اس طرح کی حرکتیں کر حالات کو بگاڑنا چاہتا ہے۔
اس دوران تناؤ کم کرنے اور حالات معمول پر لانے کے لئے دونوں ملکوں کے فوجی افسروں کے درمیان بات چیت ہوچکی ہے لیکن اس کوئی پختہ نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ بدھ کوپب جی اور ایپ لاک سمیت 118 چینی موبائیل ایپ پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی۔ الیکٹرونکس اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت نے کہا تھا کہ ’ابھرتے خطروں کے مدنظر 118 موبائیل ایپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ دستیاب اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایپ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ملک کی خودمختاری، اتحاد، ملک کی سلامتی اور معاشرتی نظام کے لئے خطرہ بن سکتے تھے۔
جن118موبائیل ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پب جی گیم اور ایپ لاک کے علاوہ وی چیٹ اور ایم وی ماسٹر بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے جون میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔وزارت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسے ان موبائیل ایپ کے غلط استعمال کی شکایت مل رہی تھی۔
یہ صارفین کا ڈاٹا چراکر غیرقانونی طور پر ملک کے باہر بھیج رہے تھے۔ڈیٹا اور معلومات باہری ممالک سے شیئر کرکے ایپس یوجرس اور ملک کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے جس کی وجہ سے ان ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
