تازہ ترین
پی ڈی پی کی پارٹی میٹنگ پر قدغن ،انتظامیہ نے پارٹی لیڈران کو میٹنگ میں شرکت سے روکا:ترجمان نعیم اختر
خبراردو:-
سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے جمعرات کو پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقد ہونے والی مجوزہ پارٹی میٹنگ کو انتظامیہ نے ناکام بنا کر کسی بھی لیڈر کو انکی رہائش گاہ سے باہر آنے نہیں دیا۔
اس دوران پارٹی ترجمان نعیم اخترکے مطابق پارٹی نے کئی اہم پارٹی امورزیر بحث لانے کیلئے میٹنگ کا پروگرام بنایا تھا جس کے دوران پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل حراست کے بارے میں بھی غور وخوض کرنا تھا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے جمعرات کو ایک میٹنگ طلب کی تھی،جس کی اجازت نہیں دی گئی۔مجوزہ میٹنگ میں کئی امور پر بات زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا تھااور اس میں میٹنگ میں متعدد لیڈران کی شرکت متوقع تھی۔
اس دوران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعرات کو کہا کہ انتظامیہ نے پارٹی کے لیڈران کو طلب کی گئی میٹنگ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی اور تمام لیڈران کو گھروں سے باہر آنے نہیں دیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ گذشتہ ایک سال میں اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ تھی۔
پی ڈی پی کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے کئی اہم پارٹی امورزیر بحث لانے کیلئے میٹنگ کا پروگرام بنایا تھا جس میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل حراست کے بارے میں بھی غور کیا جانا تھا، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کیا جس میں نعیم اختر ایک کالی رنگ کی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے اور اْنہیں پولیس کی طرف سے با ضابطہ روکا گیا۔
اس ویڈیو میں واضح طور دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں بتا رہے ہیں کہ آپ کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے اور اعلیٰ حکام کا حکم ہے۔پولیس اہلکار مذکورہ لیڈر کو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم نمبر دیں گے آپ خود بھی بات کرسکتے ہیں‘۔اس دوران پی ڈی پی لیڈر نے انہیں کہا کہ آپکا (پولیس) کااس میں کوئی قصور نہیں ہے۔
اختر نے ایک ٹویٹ میں کہا’بظاہر پی ڈی پی لیڈرشپ آزاد ہے،کاغذات میں بھی یہی لکھا ہے اور حکومت بھی یہی کہتی ہے، لیکن لیڈرشپ غیر قانونی حراست میں ہے اور اس کیلئے کوئی سرکاری آرڈر بھی موجود نہیں ہے۔مجھے اور میرے ساتھیوں کو آج پی ڈی پی کی میٹنگ میں شرکت سے روکا گیا۔‘
ایک اور ویڈیو محبوبہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا۔یہ غلام نبی لون ہانجورہ سے متعلق تھا جنہیں میٹنگ میں شرکت سے روکا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ڈی پی نے جمعرات کو پارٹی کی ایک میٹنگ بھلائی تھی جو پارٹی صدر دفتر واقع پولو ویو سرینگرمیں منعقد ہونے والی تھی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
