تازہ ترین
پیر پنچال کے آر پارمون سون بارشوں کا تازہ مرحلہ
درجہ حرارت میں یکا یک گراؤٹ،موسم سرد
خبراردو:-
سرینگر:پیر پنچال کے آر پار جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے مون سون بارشوں کے تازہ مرحلے سے درجہ حرارت میں یکا یک گراؤٹ درج کی گئی جبکہ وادی کشمیر میں موسم سرد ہوگیا۔اس دوران دریاؤں،ندی نالوں میں سطح آب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ادھر پانتھال کے مقام پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ دن بھر ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند رہی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے جموں وکشمیر میں بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ اگلے24گھنٹوں کے دوران چند ایک مقامات پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 5ستمبر کی شام سے موسمی صورت ِ حال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور مجموعی طور پر جموں وکشمیر میں موسم خشک ہی رہے گا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شروع ہوئے بارشوں کے تازہ سلسلے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراؤٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ وادی کشمیر میں موسم سرد ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سرینگر میں جمعہ کی صبح ساڑھے8بجے تک 2.0ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں 4.4ملی میٹر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہناتھا کہ سیاحتی مقام پہلگام جوکہ امرناتھ یاتریوں کا بیس کیمپ بھی ہے،میں گزشتہ24گھنٹوں کے ودران27.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،کپوارہ میں 1.6ایم ایم،کوکرناگ میں 5.0ایم ایم،گلمرگ میں 7.8ایم ایم ریکارڈ درج کی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جمعہ کی صبح ساڑھے8بجے تک جموں میں 8.8ملی میٹر،بانہال میں 4.4ملی میٹر،بٹوت میں 4.8ملی میٹر،کٹرا میں 2.2،بھدرواہ میں 4.2بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر سرینگر میں دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارشوں کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے حسب معمول زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں ڈر نیج سسٹم ناکارہ ہوگیا جسکی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے سے لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بٹہ پورہ حضرتبل علاقے کے شہریوں نے بتایا کہ اُنکے علاقے میں بارشوں کے نتیجے میں ایک مرتبہ ڈرنیج سسٹم ناکارہ ہوا جسکی وجہ سے علاقہ مکین کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔قاضی گنڈ میں 20.1، پہلگام میں 17.2، کپوارہ میں 20.9، کوکرناگ میں 18.7، گلمرگ میں 13.4، جموں میں 28.1ڈگری سیلسیس، بانہال میں 21.0، بٹوت میں 20.4، کٹرا میں 26.1، بھدرواہ میں 21.7ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
اس دوران پانتھال کے مقام پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ دن بھر ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند رہی۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر جمع شدہ ملبہ اور رکاوٹوں کا دور کرنے سے متعلقہ ایجنسیوں نے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ موسم میں بہتری اور زمینی سطح پر تعینات ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی جائیگی۔
ادھر شاہراہ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں دوبارہ در ماندہ ہوئیں۔جمعرات کو سرینگر۔جموں شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔دریں اثناء دریائے جہلم سمیت وادی کشمیر کے ندی نالوں میں سطح آب میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جمعہ کی سہ پہر چار بجے تک سنگم کے مقام پر دریائے جہلم میں سطح آب 6.26 فٹ درج کی گئی جبکہ رام منشی باغ کے مقام پر7.01فٹ اور عشہم کے مقام پر دریائے جہلم میں سطح آب5.5فٹ درج کی گئی۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
