تازہ ترین
کووڈ۔19 کا قہر،اکھنور پولیس تھانہ پر وبا کا حملہ
ایس ایچ او سمیت9اہلکار کورونا پازیٹیو،پولیس اسٹیشن،پوسٹ بند
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ہندوارہ سمیت 2ڈاکٹر بھی کورونا پازیٹیو،اسپتال کا صحت نظام درہم برہم
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیاں جاری رہنے کے بیچ وبا نے صوبہ جموں کے اکھنور ضلعے میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) سمیت9اہلکارکو متاثر کردیا جبکہ احتیاطی اقدامات کے تحت پولیس اسٹیشن اکھنورکو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ادھر ضلع اسپتال ہندوارہ میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سمیت2ڈاکٹر کورونا پازیٹیو ہیں جبکہ اسپتال کا صحت نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کووڈ۔19گائڈ لائنز کے تحت آفیسران اور اہلکاروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے متاواتر بنیادوں پر ٹیسٹ کر ارہی ہے۔اس ضمن میں اکھنور پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔
جموں صوبے کے پولیس حکام نے سنیچر کو پولیس سٹیشن اکھنور اْس وقت بند کرنے کے احکامات صادر کئے جب مذکورہ تھانے کے ا سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سمیت6اہلکار کورونا وائرس میں مبتلاء پائے گئے۔سب ڈویڑنل پولیس آفیسر اکھنور اجے شرما نے بتایا ہے کہ اکھنور پولیس ا سٹیشن اور پلن والا پولیس پوسٹ کواگلے احکامات تک بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکھنور پولیس سٹیشن میں تعینات ایس ایچ او سمیت 6اہلکار اور پلن والا پوسٹ میں تعینات 3 اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ گذشتہ روز مثبت آئی تھی۔ادھر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سمیت2 ڈاکٹرکورونا پازیٹیو پائے گئے۔نامہ نگار عاطف قیوم کے مطابق ضلع اسپتال ہندوارہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سمیت 2 ڈاکٹروں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ضلع اسپتال ہندوارہ کے حکام نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو کورنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے،تاہم بعد ازاں وہ صحتیاب ہوئے۔ادھر دو دن قبل ضلع اسپتال ہندوارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مریضوں اور تیماداروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے نہ تو ایس او پیز کے تحت فیس ماسک کا استعمال کیا تھا اور نہ ہی اسپتال کا رخ کرنے کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھا۔ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کے این ایس کو بتایا کہ انتظامیہ نے ہسپتال کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جسکی وجہ سے اسپتال کا صحت نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں پہلے ہی بہت سی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے،وہ مریضوں اور تیماداروں کو ماسک پہنے کی ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان2 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
