تازہ ترین
کورونا وبا کے دوران ڈیڑھ ارب بچے تعلیم سے محروم
کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں آٹھ ہزار ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی اعانت کے اعلان کے باوجود تقریباً ڈیڑھ ارب بچے اسکولی تعلیم سے محروم ہیں
خبراردو:-
نئی دہلی: کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں آٹھ ہزار ارب ڈالر سے زیادہ کی مالی اعانت کے اعلان کے باوجود تقریباً ڈیڑھ ارب بچے اسکولی تعلیم سے محروم ہیں۔
کورونا وبا کے سبب بچوں پر منڈلانے والے عالمی بحران پر تبادلہ خیال کے لئے منعقد دو روزہ ’’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرن‘‘ کانفرنس میں بدھ کو ’’کیئر شیئر فار چلڈرن۔ پروینٹنگ دی لاس آف اے جنریشن ٹو کووڈ۔ 19‘‘ رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جی 20 ممالک نے مالی مدد کے طور پر 8200 کروڑ ارب (8.02) ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں سے اب تک صرف 0.13 فیصد یا 10 ارب ڈالر کووڈ 19 کی وبا کے برے اثرات سے لڑنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے اسکول بند ہونے سے دنیا میں تقریباً ایک ارب بچے تعلیم تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔ گھر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے سبب 40 کروڑ سے زائد بچے تعلیم کے آن لائن پروگراموں کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ اسکولوں کے بند ہونے کے باعث تقریباً 34 کروڑ 70 لاکھ بچے غذائی فوائد سے محروم ہیں۔ خاندانوں کے پاس کھانا نہ ہونے سے کم عمر بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اس لئے اگلے چھ مہینوں میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بچوں کےلئے غذائی قلت کا اندازہ ہے۔ ویکسینیشن کے منصوبوں میں رکاوٹ نے ایک سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں اس بیماری کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔
رپورٹ میں دنیا کے کروڑوں بچوں کے مستقبل کی حفاظت کے لئے ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں کے غیر مساوی معاشی پہلو کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے سبب گھریلو آمدنی میں زبردست کمی آنے سے غریب ترین خاندانوں کے بچوں کا اسکول جانا بند ہوا، جس سے وہ چائلڈ لیبر، غلامی، انسانی اسمگلنگ اور بچوں کی شادیوں پر مجبور ہونے ہیں۔ جہاں لاک ڈاؤن میں کمی آئی ہے، وہیں چائلڈ لیبر کو دوبارہ کام پر لایا جارہا ہے۔ ہندوستان میں بھی یہ خطرہ منڈلا رہا ہے۔
ہندوستان کے چار کروڑ سے زیادہ محںت کشوں کو 25 مارچ سے 31 مارچ کے درمیانی عرصہ میں سرکاری امداد نظام کی شدید بے حسی کا شکار ہونا پڑا۔ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد سے متعلق شکایات میں بہت اضافہ ہوا۔ یہ رپورٹ ہندوستان سمیت غریب ممالک کے حالات بھی سامنے لاتی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’بحران سے پہلے گہری عالمی عدم مساوات، پیر پھیلاتی بیماریاں، لاک ڈاؤن کے سنگین معاشی نتائج، دنیا کے سب سے کمزور اور پسماندہ خاندانوں کے لئے بے روزگاری سے حفاظت کے جال کی عدم موجودگی، خوراک کی فراہمی اور قیمتوں پر اثر، اسکولوں میں غذائیت کے پروگرام بند کرنا اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد نے بچوں کے حقوق کو شدید نقصان پہنچایا ہے‘‘۔(قومی آواز)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
