تازہ ترین
جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی بے چینی،معاشی بدحالی کے لئے ذمہ داران کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرسکتی:بیگم خالدہ شاہ
عوامی نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس
وسیع تر مفادات کے تحفظ کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم ناگزیر
خبراردو:-
سرینگر:عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر بیگم خالدہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے وسیع تر مفادات کے تحفظ کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ناگزیر ہے
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی بے چینی اورمعاشی بدحالی کے لئے ذمہ داراں کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرسکتی ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کی صدر خالدہ شاہ نے اپنے صدر دفتر پر عوامی نیشنل کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی بے چینی اور معاشی بدحالی کے لئے ذمہ داراں کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرسکتی یہاں کے مجبور و مقہور لوگوں کی بے بسی سے لطف اندوز ہونے والے بی جے پی اور آر ایس ایس کے آلہ کاروں سے پوچھا جاسکتا ہے کہ وہ اس ستم رسیدہ قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے کونسی نئی مصیبتیں کھڑا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کے ساتھ پیوستہ موجودہ سیاسی حالات اور اقتصادی بحران کے محرکات اور اسباب کی نشاندہی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماتیں چھوٹے موٹے باہمی اختلافات کو بھول کر قوم کے وسیع تر مفادات کے تحفظ کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں اور اپنی کھوئی ہوئی قومی شناخت اور ملی تشخص کو آبر و مندانہ طریقے سے باز یافت کرنے کی ٹھوس کوشیش کریں۔
اجلاس میں صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے کئی ایک صوبائی وضلعی عہدیداراں نے صوبائے صدر جموں سردار گھیان سنگھ کی قیادت میں ٹیلی موا صلاتی سہولیت کے ذریعے شمولیت کر کے ایسے ہی دوسرے اجلاس کو جموں میں منعقد کرانے کے لئے صحابہ صدر سے منظوری لی ۔
گپکار ڈیکلریشن کو اس سمت میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے پارٹی کے شنیئر نائب صدر جناب مظفر شاہ نے کہا کہ یہ بات بہت ہی حوصلہ افزا ہے کہ گپکار اعلانیہ میں پہلے سے شامل یہاں کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ سے مختلف طبقہ ہا فکر کی انجمنوں کے نمائیندگاں بھی اس کارواں میں شامل ہونے کے لئے آگے آ ئے ہیں۔
انہوں نے گپکار اعلانیہ کو فعال اور موثر بنانے کے لئے اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون و اشتراک دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 A کی بازیابی کے لئے اس اعلانیہ میں شامل تمام جماعتیں سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے بحیثیت عرض دھند گان کھڑے ہیں۔انہوں نے یہاں کی معاشی بدحالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے وادی کشمیر 2014 کے تباہ کْن سیلاب سے لیکر آج تک کئی ایک دیگر وجوہات کے بناء پر اقتصادی بربادی کے دلدل میں پھنس گئی ہے۔ سیلاب کے بعد2015 کے ناخوشگوار موسمی حالات 2016,17 کی مکمل ہڑتالیں اور اسکے بعد تاحال کے رواں کرفیو اور لاک ڈاؤں نے یہاں کی معشیت کی کمر توڑ دی ہے۔
حکومت کی طرف سے ریلیف اور باز آباد کاری کے کھوکھلے دعوؤں کو رد کرتے ہوئے مظفر شاہ نے کہا کہ سرکار کی محض کاغذی جمع خرچ سے متاثرہ آبادی کا کوئی بھلا نہیں ہو سکتا ہے۔بلکہ حکومت ہند کی گذشتہ سال بے جا اور غیر منصفانہ اقتصادی ناکہ بندی کے نتیجے میں یہاں وادی کشمیر میں ہوئے ہزاروں کروڑوں روپیہ کے ہوئے مال نقصان کی ادائیگی کرکے۔دفعہ 370 اور 35 A کی اہمیت افادیت اور اسکی آئینی صفحات میں موجودگی یا عدم موجودگی کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے اورکج بحث کرنے والے مہاپرشوں سے مظفر شاہ صاحب نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقیرمفاد کے حصول کیلئے اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو داؤ پرنہ لگائیں بلکہ ایک مثبت سوچ کے ساتھ تاریخی حقئیق کا طرف دار بن کر سامنے آئے۔
5 اگست 2019 کو ہندوستاں کے وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور منسٹرآف سٹیٹ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دفعہ 370 اور 35 A کی منسوخی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں تاریخی حقائیق کوتوڑ مروڑ کے رْخ بدل کر پیش کیا اور قانونی ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی سیاسی بالا دستی کا مظاہرہ کرکے اسے غیر آئینی طور منسوخ کر وایا۔ اس تمام غیر آئینی طریقہ کار کیخلاف عوامی نیشنل کانفرنس گزشتہ سال قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ سیاسی جْدوجہد کا آغاز کرکے اس دفعہ کے حوالے سے ایک قابل فہم آئینی اور تاریخی دستاویز مرتب کرکے جموں و کشمیر کے عوام کی طرف سے بطور ایک ’تحریک استحقاق‘ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور اْن کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر جزب مخالف کے ممبران پارلیمنٹ کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سر براہی میں جناب غلام نبی آزاد کی تائید و حمایت کیساتھ پیش کیا گیا جسکے خاطر خواہ مطلوبہ نتائج تاحال برآمد نہ ہوئے۔
لہذا آنے والے مون سون سیشن میں اس معاملے کو پھر سے پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی کوشش میں تمام حذب اختلاف کے ممبران کو5 اگست 2019 کے غیر جمہوری فیصلہ کو رد کروا کر آئین اور آئین سازوں کی لاج رکھنے کی استد عا کیگئی۔میٹنگ میں پارٹی صدر محترمہ خالدہ شاہ صاحبہ اور سنیئر نائب صدر مظفر شاہ صاحب کی ایک سال تک کی غیر قانونی خانہ نظر بندی کے خلاف جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ میر محمد شفع نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کیخلاف مجاز عدالت کے سامنے ہر جانہ کیلئے تحت قواعد جانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ صدر رویندر رینہ کے خلاف اْن کے ورکنگ کمیٹی جموں میں دئے گئے حالیہ غیر جمہوری اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خلاف قومی انسانی حقوق کمشن کے علاوہ اقلیتی کمشن کے سامنے اٹھانے کا اظہار کیا۔اْنہوں نے مذید کہا کہ اگر سپریم کورٹ آف انڈیا نے دفعہ 370/35 A کے تعلق سے بروقت دائر کی گئی ہماری پٹیشن کو طوالت میں نہ ڈال کراسکی اہمیت کو سنجیدگی سے لیکر ایک ’اسٹیٹس کو’دیا ہوتا تو شاید حکمران ٹولے کو طاقت کے بل بوتے پر پارلیمنٹ کے زریعہ اسے منسوخ کرنے کا موقعہ نہیں ملتا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
