تازہ ترین
جموں وکشمیر کے تجارتی احیائے نو کے کئے 1350کروڑ روپے پیکیج کا اعلان
’یہ محض آغاز ہے مزید بہت کچھ آنا باقی‘
ایک سال کے لئے بجلی اور پانی فیس میں 50فیصدرعایت، ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے پیکیج زیر غور:لیفٹیننٹ گورنر
سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کے روز جموں وکشمیر کے تجارتی احیائے نو کی خاطر1350کروڑ روپے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’یہ محض آغاز ہے مزید بہت کچھ آنا باقی ہے‘۔انہوں نے ایک سال کے لئے بجلی اور پانی فیس میں بھی50فیصد ریاعت کا اعلان کیا۔
ان کا کہناتھا ’ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاؤس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے پیکیج حکومت کے زیر غور ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق راج بھون سرینگر کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم میں اپنی تیسری پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے بیمار اقتصادی سیکٹر میں نئی روح پھونکنے کیلئے 1350کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا ’میں نے جب چارج سنبھالا تو میں نے کہا تھا کہ لوگوں کے مسائل عوام کے تعاون کے بغیر حل نہیں ہونگے‘۔ان کا کہناتھا ’میں نے اگست18کو35وفود سے ملاقات کی جس کے بعد کے کے شرما کی سربراہی میں کمیٹی عمل میں لائی گئی، میں خوش ہوں کہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وقت مقررہ پر پیش کی ہے، میں اس لئے بھی خوش ہوں کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی سرکاری کمیٹی نے کم سے کم وقت پر اپنی رپورٹ مکمل کرکے پیش کی ہے۔‘
لیفٹیننٹ گو رنر کا کہناتھا کہ کمیٹی نے1350کروڑ روپے اقتصادی پیکیج کی سفارش کی ہے تاکہ بیمار تجارتی سیکٹر میں نئی جان ڈالی جاسکے۔انہوں نے کہا’مجھے آج اس پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے،یہ تو محض آغاز ہے، آگے اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ مذکورہ پیکیج اْس پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان’آتمہ نربھر ابھیان‘ (خو د انحصار بھارت)کے تحت جموں کشمیر کیلئے کیا گیاہے اور جس میں 6000کروڑ پاور سیکٹر کیلئے مقرر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹروں، آٹو ڈرائیوروں، ہاوس بوٹ مالکان اور شکارا والوں کیلئے ایک الگ پیکیج کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے کیونکہ یہ سبھی لوگ گذشتہ 20سال کے دوران کافی متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے مارچ 2021تک سٹیمپ ڈیوٹی سے چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر کو جموں کشمیر کی ہر برانچ پر نوجوانوں بشمول تاجروں کیلئے ایک خصوصی ڈیسک کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔
منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں کی مالی مدد کے لئے’کسٹمائزڈ ہیلپ ٹورزم اسکیم‘ بھی متعارف کرے گا۔ انہوں نے کہا دستکاروں کے لئے کریڈٹ کارڈ کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑا کر دو لاکھ روپے کیا جائے گا اور انہیں بھی سود میں 7 فیصد رعایت دی جائے گی تاکہ دنیا میں مشہور کشمیری دستکاری کو مزید فروغ مل سکے۔ موصوف نے کہا کہ ایک لینڈ بینک بھی بنایا جا رہا ہے جس کی فوڈ پارک کے لئے اراضی بھی فراہم کی جائے گی اور مدد بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک یکم اکتوبر سے یوتھ اور وومن انٹرپرائزرز کے لئے ایک اسپیشل ڈیسک کا قیام عمل میں لائے گا جس کے تحت ان کی پوری مدد کی جائے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کے لئے ایک نئی انڈسٹریل پالیسی بنا رہی ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے نہ صرف پہلے سے ہی موجود چھوٹے بڑے کارخانوں کو مدد ملے گی بلکہ نئی کمپنیاں ڈالنے والوں کے لئے بھی یہ پالیسی فائدہ بخش ہوگی۔ موصوف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گزشتہ بیس برسوں سے پیچھے جار ہا جموں و کشمیر کا تجارتی شعبہ واپس پٹری پر آجائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں بھی تھوڑا آگے بڑھنا ہے اور لوگوں کو بھی تھوڑا آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا’جموں و کشمیر میں بلا کسی تفریق کے تجارتی شعبہ سے وابستہ تمام قرض داروں کو چھ ماہ تک سود میں 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی جس پر950 کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور اس سے لاکھوں بے روزگاروں کو روز گار بھی ملے گا‘۔لیفٹیننٹ گو رنرنے کہا کہ مرکزی سرکار ایک نئی صنعتی پالیسی پر کام کررہی ہے جو عنقریب تیار ہوگی۔اس دوران لیفٹیننٹ گور نر نے ایک سال کیلئے بجلی اور پانی کے فیس میں بھی رعایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا ’اس خصوصی پیکیج کی ایک خاص یہ بھی ہے کہ اس کے تحت حکومت ایک بجلی اور پانی کے فیس میں 50فیصد رعایت دیں گے۔ان کا کہناتھا اس رعایت کا سرکاری خزانہ عامرہ پر105کروڑ روپے پڑے گا لیکن حکومت یہ بوجھ برداشت کر نے کے لئے پوری طور طرح سے تیار ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ رعایت سب کے لئے ہوگی خواہ وہ کسان ہو یا تاجر ہو یا پھر عام آدمی سب کیلئے رعایت ہے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
