تازہ ترین
راجوری،او نتی پورہ میں 3جنگجو،2جنگجومعاؤنین گرفتار
اسلحہ وگولی بارود ضبط کرنے کا دعویٰ
راجوری میں گرفتار جنگجو ؤں نے ایل او سی پر ڈرون کے ذریعے ہتھیار حاصل کئے:ڈی جی پی
خبراردو:-
سرینگر:راجوری اور اونتی پورہ میں پولیس،فوج و فورسز نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران3جنگجواور اُنکے 2معاؤنین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ راجوری میں گرفتار جنگجوؤں نے لائن آف کنٹرول پر ڈرون کے ذریعے ہتھیار حاصل کئے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس،فوج و فورسز نے سنیچر کے روز دعویٰ کیا کہ اْنہوں نے ضلع راجوری میں تین مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کرکے اْن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ پولیس نے بتایا گیا ہے کہ ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فورسز اور پولیس نے راجوری قصبہ میں مشترکہ طور کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتارشدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ گرفتار جنگجوؤں نے لائن آف کنٹرول پر ڈرون کے ذریعے ہتھیار حاصل کئے۔ان کا کہناتھا کہ ملی ٹینسی کو فروغ دینے کے لئے فضائی طریقے سے ہتھیار ڈالنا قابل تشویش معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجوری میں گرفتار کئے گئے جنگجوؤں کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔راجوری ضلع میں دورہ کے دوران ایک پریس کانفرنس کے ڈی جی پی نے کہا کہ تین افراد نے کشمیر سے راجوری گئے تاکہ وہ ایل او سی پر ڈرون کے ذریعے دالے گئے ہتھیار کو حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تینوں جنگجوؤں کو 38آر آر اور پولیس نے تعاقب کیا اور ایک نے گرینیڈ بھی داغا،جو خوش قسمتی سے نہیں پھٹا۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران تینوں کو زندہ گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہناتھا کہ لشکر طیبہ کے گرفتار تینوں جنگجو سرحدپار اپنے آقاؤں کے رابطے میں تھے اور انہوں نے ہتھیار ونقدی ڈرون کے ذریعے حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک راجوری اور پونچھ میں ملی ٹنسی کو متحرک رکھنا کی کوشش کررہا ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ گرفتار کئے گئے جنگجوؤں کی تحویل سے 2اے کے56رائفل،2پستول،چار گرینیڈ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کئے گئے۔
ان کا کہناتھا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر ڈرون کے ذریعے ہتھیار ڈالنے کا عمل قابل تشویش ہے،تاہم فورسز متحرک ہیں اور کوئی بھی منصوبہ ناکام بنانے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہناتھا کہ اس سے قبل سامبا میں انٹر نیشنل بارڈر پر بی ایس ایف نے ایک ڈرون گر ایا تھا اور ہتھیار ضبط کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے مضبوط سیکیورٹی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔آئی جی جموں مکیش سنگھ نے کہا کہ14ستمبر کو 7کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی جسکی مالیت7کروڑ روپے ہے اور اس کارروائی میں کولگام کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی پونچھ میں تین افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اور ان کی نشاندہی پر مزید4کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی جبکہ اس کے علاوہ آئی ای ڈی مواد اور ایک پین ڈرائیور بھی ضبط کی گئی۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران اونتی پورہ میں 2بالائی زمین ور کر گرفتار کئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کھریو علاقے میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی،جس دوران جنگجوؤں کے دو معاؤنین کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں حزب المجاہدین اور البدر نامی عسکری تنظیم کے لئے کام کرتے تھے۔پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں اس ضمن میں ایک ایف آئی56/2020درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
