تازہ ترین
ایک سال بعد پی ڈی پی سینئر لیڈران کا پہلا اجلاس ،5اگست 2019کے فیصلہ جات نا منظور
کشمیر سے گزر تا ہے برصغیر میں امن اور خوشحالی کا راستہ،وقار کی سر بلندی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی:پی ڈی پی
خبراردو:-
سرینگر:پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے سوموار کے روز5اگست2019کو جموں وکشمیر سے متعلق فیصلہ جات کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر میں امن اور خوشحالی کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزر تا ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں وکشمیر کے وقار کی سر بلندی کے لئے پارٹی اپنی سیاسی و جائز جدو جہد جاری رکھے گی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈران نے سوموارکے روز سرینگر میں میٹنگ منعقد کی جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد مذکورہ لیڈران کی پہلی میٹنگ تھی۔
میٹنگ کی صدارت پارٹی کے نائب صدر عبد الرحمان ویری نے انجام دی کیونکہ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی گذشتہ سال سے ایام اسیری کاٹ رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق میٹنگ میں جموں وکشمیر کی موجودہ اور پانچ اگست 2019پیدا شدہ سیاسی صورتحال،ہند۔چین کشیدگی اور ہند۔پاک کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی لیڈران نے کہا کہ پی ڈی پی اس عزم پر وعدہ بند ہے کہ پارٹی جموں وکشمیر کے وقار کی سر بلندی کے لئے اپنی سیاسی اور جائزہ جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے اسٹیک ہولڈرس کیساتھ مکالمے اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی پی کا پیش کردہ روڑ میپ پہلے سے زیادہ معقول ہے۔ان کا کہناتھا پارٹی اپنے عظیم وبانی رہنما مرحوم مفتی محمد سعید کے نظریہ پر کام جاری رکھے گی، جنہوں نے یہ تصور کیا کہ جموں و کشمیر کو پورے برصغیر میں لازوال امن کے حصول کے لئے میدان جنگ کی بجائے امن کا پل بننا ہے۔
پارٹی نے پانچ اگست2019کو لئے گئے فیصلہ جات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران یہ محسوس کیا گیا کہ5اگست2019کے بعد غلط تاثر پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ یہاں امن ہے جبکہ یہاں قبرستان کی خاموشی ہے۔ان کا کہناتھا کہ۔ لوگ اب بھی حیرت زدہ ہیں اور وہ اس صدمے سے باہر نہیں آرہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں کیا کچھ ہوا۔
ان کا کہناتھا’صورتحال نے ایک قسم کا تعطل پیدا کر دیا ہے، جہاں ہر طرح کے کشمیری مخالف اقدامات جیسے ڈومیسائل قوانین وغیرہ کو جلدی بازی لایا جارہا ہے، یہ اقدامات لوگوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، جن میں اس ناانصافی کا مقابلہ کرنے کا عزم وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے‘۔میٹنگ میں یہ عہد کیا گیا کہ پارٹی غیرقانونی طور پر چھینے گئے لوگوں کے وقار اور حقوق کی بحالی کے لئے محبوبہ مفتی کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی۔پارٹی نے یہ مطالبہ کیا کہ محبوبہ مفتی سمیت سبھی سیاسی لیڈران کی اسیری کو ختم کیا جائے اور اُن افراد کو بھی رہا کیا جائے جنہیں مختلف سیاسی نظر یہ کی بنیاد پر کشمیر اور باہر کی جیلوں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
میٹنگ میں سوپور اور بٹہ مالو شہری ہلاکتوں کے واقعات پر غم وغصہ کا ظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ متاثر کنبوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔پارٹی ترجمان کے مطابق میٹنگ میں سابق وزراء اور قانون سازیہ کے ممبران نے شرکت کی۔گذشتہ برس ماہ اگست میں جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کیا گیا جس کے بعد متعدد مین اسٹریم لیڈران کو گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں سبھی لیڈران کی رہائی عمل میں لائی گئی تاہم محبوبہ مفتی لگاتار پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اپنی سرکاری رہائش گاہ میں مقید ہے۔میٹنگ میں جی این لون ہانجورہ،نظام الدین بٹ،محمد سر تاج مدنی،نعیم اختر،سید فاروق اندرابی،محمد خورشید عالم،ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ،سفینہ بیگ،نذ یر احمد خان،سید باری اندارانی وغیر ہ نے بھی شرکت کی۔
ہندوستان
طلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں طالب علموں کے احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلٰی ہیمنت سورین کو خط لکھ کر مظاہرین سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے اور ان کے مطالبات کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے راہل گاندھی نے گزشتہ 14 اگست کو مسٹر سورین کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج آئین میں درج جمہوری حقوق کا اہم حصہ ہے اور کانگریس پارٹی طالب علموں کے اس حق کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں طالب علم ریاست میں منعقدہ بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کو پرامن قرار دیتے ہوئے طالب علموں کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ خط میں انہوں نے وزیر اعلٰی کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعے طالب علموں کے ساتھ بات چیت شروع کیے جانے کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کئی مطالبات پر حکومت اور طالب علموں کے درمیان اتفاقِ رائے ہوا ہے لیکن اس کے باوجود تحریک جاری ہے اور کچھ طالب علم غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
کانگریس رہنما نے وزیر اعلٰی سورین سے مظاہرین کے نمائندوں سے خود ملاقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی اور طالب علموں کے باقی خدشات کے ازالے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل ملک کے نوجوانوں سے وابستہ ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک
جکارتہ، انڈونیشیا کے فلوریس علاقے میں پیر کی صبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق، آج کے زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 8.57 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 121.55 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا، جو سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دو دن پہلے ہفتے کے روز 7.7 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔ طاقتور زلزلے نے فلوریس میں چھ ریجنسیوں کو متاثر کیا، لینڈ سلائیڈنگ، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور مواصلات میں خلل پڑا۔
انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ زلزلے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو سب سے زیادہ متاثرہنگیکو ریجینسی تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ نے کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دی ہیں اور مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا ہے، جس سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ 15 اگست کو فلورس میں 230 سے زیادہ جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ طاقتور جھٹکے 6.2 کی شدت کے تھے۔ ادھر فلورس سے ہزاروں کلومیٹر دور سماٹرا میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انڈونیشیا نے سنیچر کے زلزلے کے بعد 14 دن کے ہنگامی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اتوار کو بھی جاری رہیں، حکام زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورس کے کچھ حصوں میں ایندھن اور ایل پی جی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ تقریباً 6000 لوگ مختلف علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، جن میں سیکا، مانگرائی، نگیکیو، بیما اور سیلیار شامل ہیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق گزشتہ زلزلے میں کم از کم 914 مکانات، 93 تعلیمی ادارے، 36 صحت مراکز اور 38 سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچا۔ حکام نے مزید زلزلے کے لیے چوکسی بڑھا دی ہے کیونکہ متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
ویٹی کن سٹی، پوپ لیو چہاردہم نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی ظلم و تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن کے سرکاری نشریاتی ادارے ویٹیکن نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کی دعا کے بعد کئے گئے خطاب میں مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی تشدّد پر بات کی اور بار بار ہونے والے پُرتشدد واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے حصول کی جانب پیش رفت کے دوام کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 12 اگست کو جاری کردہ بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 2026ء کے آغاز سے اب تک تقریباً 260 فلسطینی آبادیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے 1,430 سے زائد حملے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تباہی اور جبری بے دخلی کے نتیجے میں تقریباً 3,800 فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا1 week agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
