تازہ ترین
لیہہ اپیکس باڈی کا تین رکنی وفد ویز داخلہ سے ملاقی
ہل ڈیولوپمنٹ کونسل انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ، بائیکاٹ کال منسوخ
خبراردو:-
سرینگر:لیہہ اپیکس باڈی کا تین رکنی وفد دلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقی ہوا،جس دوران وفد کو یقین دلایا کہ آئین ہند کے تحت ان کے مطالبات کو انتخابات کے 15روز بعددلی دوبارہ بات چیت کریں گے، جس پر وفد نے اطمنا کا اظہار کر کے ہل ڈیولوپمنٹ کونسل انتخابات میں حصلہ لینے کا فیصلہ کر کے ہڑتال کال کومنسوخ کیا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق لیہہ اپیکس باڈی کا تین رکنی وفد سابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر ڈور جے کی قیادت میں سنیچر کی شام دلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقی ہوا ہے جس دوران انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آئین ہند کے اندر ان کے مطالبات کو حل کرنے اور تحفظات کو انتخابات کے 15روز بعد حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔
ڈور جے نے کشمیر نیوز سروس کے ساتھ ایک ٹیلی فونک انٹر ویو میں کہا کہ ان کی صدارت میں ایک تین رکنی وفدجس میں ایک سابق ویزاور ایک سابق راجہ سبھا ممبر وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقی ہوا،جس دوران انہوں نے وزیر داخلہ کو ایک ایک کر کے تمام پوانئٹ کے بارے میں آگاہ کیا،اور اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہمیں جن چیزوں کے بارے میں جو خدشات تھے،جن میں،لینڈ پروٹیکشن،روز گار،اتھنیسٹی،اور خاص کر 35Aمیں جو تحفظ تھا وہی تحفظ ہمیں چاہے جو سکتھ شڈول کے اندر ہی ہونا چاہے۔
انہوں نے بتایا ’ہومنسٹر نے انہیں بتایااس بارے میں کوئی بھی پریشانی نہیں ہے، لیکن سب آئین ہند کے تحت ہوگا اور لداخ اور کرگل کے لوگوں کے منشا سے ہی ہوگا‘۔سابق باجپالیڈر سے جب پوچھا گیا ہے کہ کیا اس کے تحت کوئی وقت دیا گیا ہے تو انہوں نے بتایا انتخابات کے 15روز اس بارے میں دلی میں میٹنگ کی بعد ہی ہوگا۔مزکورہ لیڈر کا کہنا تھا کہ ہوم منسٹر نے اصولی طور ہمارے مطالبات مان لئے ہیں۔
خیال رہے حال ہی میں تشکیل دی گئی اپیکس باڈی نے دی اپیکس باڈی آف پیپلز موومنٹ فار سکستھ شیڈول فار لداخ نے متفقہ طور پر بوڈولینڈ ٹیری ٹوریل کونسل کے طرز پر لداخ کو چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات فراہم کئے جانے تک آنے والے چھٹے ایل اے ایچ ڈی سی لیہہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا ہے’۔بیان پر لیہہ کے مذہبی و سیاسی لیڈران نے اپنے دستخط ثبت کئے ہیں۔
اپنے دستخط ثبت کرنے والے سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا تعلق بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے ہیں۔ اپیکس باڈی میں شامل بی جے پی کے سابق لیڈر اور سابق رکن پارلیمان تھپستن چیوانگ نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہاں پر چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کے لئے اپیکس باڈی بنی ہے۔
اس اپیکس باڈی نے بہت غور و خوض کے بعد فیصلہ لیا ہے کہ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے لئے جو چھٹے انتخابات ہونے والے ہیں ان میں لداخ کی کوئی بھی سیاسی جماعت یا شخص حصہ نہیں لے گا’۔ اس دوران اس بیان اور اعلان کے بعد متعدد لیڈران اس بارے میں لہہ کا دورہ کر کے یہاں کے لیڈران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ واضح رہے کہ لداخ یونین ٹریٹری کی انتظامیہ نے رواں ماہ کی 18 تاریخ کو لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کا اعلان کر دیاہے۔
محکمہ انتخابات کے سکریٹری سوگت بسواس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
