تازہ ترین
کولگام اور پلوامہ اضلاع میں محض12گھنٹوں میں 2خونین معرکہ آرائیاں
غیر مقامی جنگجو سمیت4عساکر جاں بحق،متعدد اہلکار زخمی
نعشیں برآمد،ایم۔4رائفل،ایک پستول اور دیگر ہتھیار برآمد،آپریشنز فورسز کے لئے بڑی کامیابیاں:آئی جی پی کشمیر زون
خبراردو:-
کولگام،پلوامہ: جنوبی کشمیر کے کولگام اور پلوامہ اضلاع میں گزشتہ12گھنٹوں کے دوران 2خونین معرکہ آرائیوں میں ایک غیر مقامی جنگجو سمیت 4جنگجو نوجوان جاں بحق اور متعدد اہلکار ہوئے جبکہ معرکہ آرائیوں کے دوران ممکنہ طور پر ایک جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔جاں بحق جنگجوؤں کو شمالی کشمیر کے ایک مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہمقامی جنگجو نوجوانوں کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنز کو فورسز کے لئے بڑی کامیابیاں قرار دیا۔دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ جھڑپ کے مقامات سے ایک ایم۔4رائفل،کئی رائفلیں، ایک پستول اور دیگر گولی باردو برآمدکیا گیا۔کولگام انکاؤنٹر: فوج کی ایک آر آر،ایس او جی کولگام اور سی آر پی ایف نے کولگام کے ژنی گام یاری پورہ گاؤں کو 9اور10اکتوبر کی درمیانی رات کو ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاوں کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی پارٹی نصب شب کے وقت جونہی اْس مقام کے نزدیک پہنچی جہاں جنگجو چھپے تھے تو اْن پر جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کی جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان دوران شب شروع ہوئی معرکہ آرائی سنیچر کی صبح ختم ہوئی جس میں دوجنگجو جاں بحق ہوئے۔ ژنی گام کولگام آپریشن سے متعلق دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران شروع ہوئی جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے جبکہ مقام جھڑپ سے جاں بحق دو جنگجوؤں کی نعشیں برآمد کی گئیں اور اُنکی تحویل سے ایک ایم۔4 قسم کی بندوق اور ایک پستول بر آمد کی گئی۔
7اکتوبر کو سوگن شوپیان میں ایک جھڑپ کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ سانبورہ اونتی پورہ میں 27ستمبر کو ایک جھڑپ میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے۔ پولیس ترجمان کا ردِ عمل:پولیس ترجمان نے جھڑپ سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ژنی گام یاری پورہ کولگام گاؤں میں پولیس،فوج کی ایک آر آر اور18بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع ملنے پر مشترکہ طور پر جنگجوؤں کے خلاف ایک آپریشن عمل میں لایا۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر یہ آپریشن عمل میں لایا گیا۔
ان کا کہناتھا کہ ان کہنا تھا کہ دوران تلاشی کارروائی گاؤں میں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی،جوابی کارروائی کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوا،جس دوران 2انتہائی سرگرم اور مطلوب ترین جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کی نعشیں برآمد کی گئیں جنکی بعد میں شناخت طارق احمد میر ولد عبد الرحمان میر ساکنہ زانگل پورہ دیوسر کولگام اور سمیر بھائی عرف عثمان ساکنہ پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں جاں بحق جنگجوؤں کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجو مختلف جنگجویانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جاں بحق جنگجو پولیس اہلکار خورشید احمد ساکنہ میر بازار اور سر پنچ عارف احمد ساکنہ آکھرن میر بازار پر جان لیواء حملوں میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ ان حملوں میں پولیس اہلکار کی موت جبکہ سر پنچ شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہکورونا وائرس کی وبائی بیماری کو مد نظر رکھتے ہوئے اور لوگوں کی حفاظت کیلئے مارئے گئے جنگجوؤں کو ہندوارہ میں تمام تر میڈکل ضروری لوازمات کے بعد دفن کیاجائیگا۔ مقامی جنگجو کے قریبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔پلوامہ انکاؤنٹر:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مختصر جھڑپ میں دو جنگجو نوجوان جاں بحق ہوئے۔یہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ12گھنٹوں میں دوسری جھڑپ تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج کی55آر آر،182،183اور پولیس نے مشترکہ طور پر دادورہ گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا،مختصر وقت کے لئے جاری رہا،جس دوران 2 جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
آئی جی پی کشمیرزون،وجے کمار نے پولیس اور سیکو رٹی فورسز کی رول کی کافی سراہانہ کی ہے جنہوں نے اس معرکہ آرائی کے دوران عام شہریوں کے بغیر کسی نقصان کے باہر نکالنے اور دو مسجدوں کی تلاشی کے دوران کافی تعمل برتا ہے۔ انہوں نے دو جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران4جنگجوؤں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
