Connect with us

پاکستان

صدر ٹرمپ نے پاکستان کا ذکر کب کب اور کہاں کہاں کیا؟

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں نو ایسی ٹویٹس پوسٹ کی ہیں جن میں پاکستان کا ذکر ہے، اور ان میں سے ایک ایسی ہے جو پوسٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے پچاس بار مختلف موقعوں پر پاکستان کا ذکر کیا ہے۔

‘فیکٹ بیس’ ویب سائٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں سب سے پہلا بیان اکتوبر سنہ 1999 میں جاری ہوا تھا جس میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے خطرے کے حوالے سے پاکستان کا نام لیا تھا۔ اس کے بعد اسی برس نومبر میں انھوں نے شمالی کوریا، چین اور انڈیا کے ساتھ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کا ذکر کیا۔

‘سیدھے ہو جاؤ: پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے’
تاہم اپنے دورہ صدارت سے قبل کے عرصے میں بھی انھوں نے پاکستان کے بارے میں کئی مرتبہ ٹویٹس پوسٹ کیں جن میں سب سے پہلی ٹویٹ انھوں نے سنہ 2011 میں پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ‘سیدھے ہو جاؤ: پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے۔’

ان کی آخری ٹویٹ جس میں پاکستان کا ذکر تھا وہ انھوں نے اِس برس 22 جنوری کو پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ڈیموکریٹ پارٹی پر یوکرین اور پاکستان کے علاوہ کئی ملکوں کی امریکی امداد بد عنوانی کی نیت سے روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں اپنا آخری بیان پاکستان وزیرِ اعظم عمران خان سے کورونا وائرس میں امریکی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور انہوں نے وینٹیلیٹرز دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ایسا کوئی موقع نہیں بنا ہے کہ انھوں نے پاکستان کا ذکر کیا ہو۔
ری پبلکن پارٹی کے امیدوار بننے سے پہلے انھوں نے سنہ 2011 اور سنہ 2012 میں دونوں مرتبہ یہی کہا تھا کہ پاکستان امریکہ کا دوست نہیں ہے۔ ایک مرتبہ انھوں نے کہا کہ ‘ہمیں اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے کے لیے ہم نے سیل بھیجے’ اور دوسری ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ‘امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالرز دیے، انھوں نے کچھ نہیں کیا۔’
پاکستان اور سینٹ برنارڈینو کا دہشت گرد حملہ
اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے سنہ 2012 میں جولائی میں ایک اور ٹویٹ پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے سوال کیا تھا کہ ‘اسامہ بن لادن کو 6 برس تک محفوظ پناہ گاہ دینے پر پاکستان ہم سے معافی کب مانگے گا۔’ اس کے بعد جون سنہ 2014 ہیں میں انھوں نے امریکہ کی عراق، افغانستان اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھائے تھے۔

اس کے بعد جولائی سنہ 2014 میں مسٹر ٹرمپ نے اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ایران، شمالی کوریا اور پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر استفسار کیا تھا: ‘ کیا آپ کو معلوم ہے کہ شمالی کوریا، ایران اور پاکستان کے پاس ممالک جوہری ہتھیار موجود ہیں؟’

سنہ 2016 میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انھوں نے پاکستان کا ذکر کیلیفورنیا کے ایک شہر سینٹ برنارڈینو میں ایک پاکستانی نژاد جوڑے کے مقامی شہریوں پر دہشت گردی کے حملے کا بعد کیا تھا۔ دسمبر سنہ 2015 میں یہ حملہ ہوا تھا جس میں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے۔

مارچ سنہ 2016 نے پاکستان میں مسیحی عورتوں اور بچوں پر دہشت گردی کے حملے کا ذکر کیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 400 افراد زخمی ہوئے تھے۔ انھوں نے اسی ٹویٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ‘صرف میں (اسے مسئلے کو) حل کر سکتا ہوں۔’

انتخابی مہم میں پاکستان
صدر ٹرمپ کی تقریروں میں پاکستان کا ذکر جون سنہ 2016 میں پھر سے بڑھا جب سینٹ برنارڈینو کے دہشت گردی کے حملے کا انہیں اپنی انتخابی مہم میں فائدہ نظر آنے لگا۔ اس حملے میں ایک پاکستانی نژاد جوڑا عام امریکیوں کے قتل کا ذمہ دار تھا۔ ‘ان میں امیگرنٹ کا بیٹا تھا جو اپنی بیوی کو بھی لے آیا تھا۔’ اس میں پاکستان کا ذکر بھی آیا۔

اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پاکستان کا ذکر غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل کے حوالے سے کیا۔ غیرت کے نام پر عورتوں کے قتل کے سلسلے میں ٹرمپ نے قندیل بلوچ کے قتل کا ذکر اس کا نام لیے بغیر کیا تھا:’حال ہیں میں سوشل میڈیا کی ایک سٹار کو اس کے بھائی نے گلا دبا کر ہلاک کردیا۔’

اگست سنہ 2016 کے کئی بیانات میں انھوں نے پاکستان کا ذکر کیا۔ یہ سلسلہ ستمبر میں بھی جاری رہا۔ ‘پیو انٹرنیشنل’ کی ایک ریسرچ رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا ‘افغانستان اور پاکستان میں عزت کے نام پر عورتوں کے قتل کو درست سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح اپنا مذہب ترک کرنے والوں کو موت کی سزا دی جاتی ہے۔’
صدر منتخب ہونے کے بعد
انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد بھی ان کی تقریروں یا ٹویٹس میں پاکستان کا ذکر نہیں آتا ہے۔

پھر اچانک مئی سنہ 2017 میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے ایک امریکی فوجی کے میموریل سروس میں شریک ہو کر وہ پاکستان کا ذکر کرتے ہیں۔ ‘اپنی تعیناتی کے صرف تین ماہ بعد کرِس پاکستانی سرحد کے پاس تھا جہاں وہ ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ہلاک ہوا۔’

سنہ 2017 میں اگست کی 10 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جوہری ہتھیار موسمیاتی حدت سے بڑا خطرہ ہے۔ ‘میں روس، چین، پاکستان اور تمام وہ ممالک جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں کہتا ہوں کہ وہ ان سے نجات حاصل کریں۔’

اسی برس 21 اگست کو انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان اور اس کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی خطرات بہت زیادہ ہیں۔ ‘اس وقت افغانستان اور پاکستان میں 20 دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں جو دنیا کے کسی بھی خطے میں ایک ہی جگہ پر سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔ ‘

13 اکتوبر سنہ 2017 میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں تک امریکہ کا بہت زیادہ ناجائز فائدہ اٹھایا، ‘لیکن اب ہم پاکستان سے حقیقی تعلقات بنانے کا آغاز کر رہے ہیں۔’ اسی دن انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہم از سرِنو تعلقات کا آغاز کر رہے ہیں جس کے لیے میں ان کے لیڈروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔’

اسی برس دسمبر کی 17 تاریخ کو قومی سلامتی کی پالیسی کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم اپنی کارروائیوں کے بارے میں دوسروں کو آگاہ نہیں کرتے اس لیے ہمیں بہتر نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ ‘اور ہم نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنا ہے لیکن انہیں بتا دیا ہے کہ ہمیں نتائج چاہیے ہیں، ہم بہت بڑی رقم ادا کرتے ہیں۔’

دسمبر کی 28 تاریخ کو انھوں نے پاکستان کے ایک نامعلوم شخص کا ذکر کیا جس کا، بقول ان کے، ہیلری کلنٹن کے اس کمپیوٹر میں ذکر تھا جو ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے لیے کام کرتا تھا۔ مسٹر ٹرمپ کا مطالبہ تھا کہ اس نامعلوم پاکستانی کو ایف بی آئی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرنے کی وجہ سے شامل تفتیش کرے۔

امریکہ کی 33 ارب ڈالرز کی امداد
اس کے تین دنوں بعد ان کی وہ مشہور و معروف ٹویٹ جاری ہوتی ہے جو پاکستان اور اس خطے کو ہِلا کر رکھ دیتی ہے:

’31 دسمبر کی رات کو ٹویٹ پوسٹ کر کے کہتے ہیں کہ ‘امریکہ نے 15 برسوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد احمقانہ انداز میں دی، اور ہمارے لیڈروں کے بے وقوف سمجھتے ہوئے انھوں نے ہمیں چھوٹ اور دھوکہ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ انھوں نے ان دہشت گردوں کو پناہ دی جنہیں ہم افغانستان میں پکڑنا چاہتے۔’

دو جنوری سنہ 2018 کو انھوں نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کی ‘یہ صرف پاکستان ہی نہیں ہے جسے ہم بغیر فائدے کے اربوں ڈالرز دیتے ہیں۔’ انہوں نے فلسطینیوں کو بھی دی جانے والی امداد کا گلہ کیا کہ انہیں امریکہ کروڑوں ڈالرز دیتا ہے لیکن اس کی کوئی قدر نہیں کرتا ہے۔

ہیلری کلنٹن اور ‘پاکستانی فراڈسٹر’
سنہ 2018 میں اپریل کی 20 تاریخ کو ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ اُس پُر اسرار پاکستانی کا دوبارہ سے ذکر کرتے ہیں جس کا بقول ان کے، ہلری کلنٹن کے غائب ہوجانے والے کمپیوٹر میں ذکر تھا۔ وہ ایف بی آئی سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ کارروائی کرے۔ تاہم بعد میں انھوں نے اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

اس کے بعد 7 جولائی کو انھوں ایک مرتبہ پھر ہلری کلنٹن اور ڈیموکریٹس کے بارے میں انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے اس ٹویٹ میں اس پاکستانی کا بھی ذکر کیا۔ اس مرتبہ انھوں نے اس کا ‘پاکستانی فراڈسٹر’ کہہ کر ذکر کیا اور ان سب کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔

اسی معاملے پر 16 جولائی سنہ 2108 کو انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘اُس سرور کو ڈھونڈے بغیر کوئی بات نیں کی جا سکتی ہے۔ اُس پاکستانی کا سرور (کمپیٹور) کہاں گیا جو ڈی این سی کے لیے کام کرتا تھا۔ وہ سرورز (کمپیوٹرز) کہاں ہیں۔’

پھر اگلے دن ہیلسنکی میں اسی موضوع پر ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انھوں نے پاکستانی کمپوٹر والے نامعلوم شخص کا ذکر کیا۔ اگست کی 30 تاریخ کو بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس پاکستانی کا مبہم انداز میں نام بھی لیا ‘اعوان فرام پاکستان۔’

صدر ٹرمپ نے 18 نومبر کو معروف امریکی صحافی کرس ویلیس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘اسامہ بن لادن پاکستان میں ایک مینشن میں رہ رہا تھا۔ وہ ملٹری اکیڈمی کے قریب رہ رہا ھا اور ہم انہیں سوا ارب ڈالر سالانہ دے رہے تھے۔ میں نے یہ رقم بند کردی کیونکہ وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہے تھے۔’

19 نومبر کو صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا ‘ہمیں اسامہ بن لادن کو کافی پہلے پکڑ لینا چاہیے تھا۔ میں نے اس کا ذکر ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے پہلے میں نے اپنی کتاب میں کیا تھا۔ صدر کلنٹن نے موقع ضائع کیا۔ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالرز دیے اور انھوں نے ہمیں اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ احمق!’

اگلے دن یعنی 20 نومبر سنہ 2018 کو انہوں نے امریکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ہماری مدد کرے۔ ہم اب پاکستان کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالرز نہیں دے رہے ہیں۔ ہم ان کو کچھ بھی نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے مدد کے لیے کچھ نہیں کیا۔’

سنہ 2019 میں 2 جنوری کو صدر ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ‘ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے دشمنوں کو بناہ دیتے ہیں۔ اس لیے میں پاکستان کے نئے رہنما اور ان کے نئے لوگوں سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ اس کام میں زیادہ تاخیر نہیں ہو گی۔’ اس اجلاس میں پاکستان کا بار بار ذکر ہوا۔

اسی طرح صدر ٹرمپ نے 10 جنوری کو شین ہینیٹی کے ساتھ انٹرویو میں پاکستان سے مختلف قسم کے بیانات کا ذکر کیا۔ اور پھر ایک خاموشی۔ ڈیڑھ سو کے قریب میکسیکو سے آنے والے غیر قانونی تاریکین وطن سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے 14 جنوری کو ایک تقریر میں اعلان کیا کہ ان میں تین پاکستانی بھی تھے۔

پلواما حملہ اور فضائی لڑائی
جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان پلواما میں خودکش حملے کے بعد تعلقات خراب ہوئے تو صدر ٹرمپ نے 22 فروری کو چینی رہنما لیو ہی کے ہمراہ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ‘اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان بہت خراب حالات ہیں اس لیے اس میں مداخلت کرنا بہت ہی خطرناک ہوگا۔’

پھر انہوں نے 28 فروری کو کہا کہ پاکستان اور انڈیا سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب انڈیا اور پاکستان کی فضاییہ اپنی اپنی کارروائی مکل کر چکے تھے۔ ‘وہ ہمارے کہنے پر عمل کر رہے ہیں اور ہم انہیں تصادم سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’

انھوں نے اس موقع پر اپنی امید کا اظہار کیا تھا کہ دونوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے جا رہی ہے۔ انھوں نے اس دوران پاکستان کا نام درجن ایک مرتبہ لیا۔ 20 مارچ کو امریکی میرین ملاقات کے بعد پریس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور وہ ملاقات کریں۔

‘میرا خیال ہے کہ اب ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔’ 17 جولائی کو انھوں نے ممبئی میں حملے کے مبینہ ماسٹر مائینڈ کی پاکستان میں گرفتاری پر کہا کہ یہ کامیابی امریکی دبؤ کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے: ‘ہم نے دو برسوں سے دباؤ ڈالا ہوا ہے۔’
مسئلہِ کشمیر اور مصالحتی کردار
جب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان امریکہ کے سرکاری دورے پر گئے تو وہاں صدر ٹرمپ نے ان کا نہ صرف گرمجوشی سے استقبال کیا بلکہ پریس بریفنگ کے دوران پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کے مسئلے میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘دہشت گردی، فوجی تعاون اور باہمی تجارت کے لیے پاکستان کو سہولتیں دیے جانے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی’ اور ایک مرتبہ پھر سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہو گئی۔

جب انڈیا ان کی مصالحت کی پیش کش پر چراغ پا ہوا تو صدر ٹرمپ نے یکم اگست سنہ 2019 میں عمران خان کے پاکستان واپس جانے کے بعد وضاحت دی کہ امریکی کردار انڈین وزیرِ اعظم مودی کے راضی ہونے پر ہو گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے عمران خان کی کافی تعریف کی۔

2 اگست کو انھوں نے اپنے صدارتی ہیلی کاپٹر پر روانگی سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں پاکستان سے پچھلے ہفتے آنے والے ایکس ایسے شریف شخص سے ملا ہوں جسے میں پسند کرتا ہوں۔ اس سے ملاقات خوشگوار رہی اور ہماری کیمسٹری ملتی ہے۔’

19 اگست کو صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ‘تجارت، سٹریٹیجک پارٹنرشپ پر بات چیت کی، اور خاص کر انڈیا اور پاکستان دونوں سے کہا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی کم کریں۔ حالات سنگین ہیں مگر گفتگو اچھی تھی۔’

اگست کی 21 تاریخ کو صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو جنگ کرنا ہو گی۔ اور اسی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس میں روس، ایران، ترکی، عراق، افغانستان کے ساتھ پاکستان اور انڈیا کا بھی نام لیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگست کے آخری ہفتے میں انڈیا کے سرکاری دورے پر گئے۔ وہاں 26 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کی اور کہا کے دیگر امورکے علاوہ انھوں نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔

‘ہم نے گذشتہ شب کشمیر پر بھی بات کی۔ اور وزیرِ اعظم محسوس کرتے ہیں کہ حالات ان کے قابو میں ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ان کی پاکستان سے بات چیت ہو رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ دونوں اپنی بہتری کے لیے کچھ کریں گے۔ میں نے گذشتہ شب اس موضوع پر تفصیلی بات کی۔’

اگلے ماہ یعنی ستمبر کی 9 تاریخ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک مرتبہ پھر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ مدد کے لیے تیار ہیں۔ میں ان دونوں کی مدد کے لیے تیار ہوں۔ انہیں معلوم ہے کہ ہم تیار ہیں۔’

اسی ماہ کیونکہ مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنے امریکہ آرہے تھے تو اس موقع پر ستمبر کی 16 تاریخ کو صدر ٹرمپ نے کہ وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کریں گے، ‘ہم پاکستان اور انڈیا (کہ رہنماؤں) سے ملیں گے۔ اور میرے خیال میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے۔’

دو روز کے بعد انھوں نے پھر کہا کہ ان کے انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ساتھ ساتھ پاکستان اور انڈیا دونوں کے ساتھ زبردست تعلقات ہیں۔ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ ہی میں صدر ٹرمپ کی پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا اعادہ کیا۔

اگلے دن صدر ٹرمپ کی ملاقات انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے ہوئی۔ مودی نے صدر ٹرمپ سے پاکستان کی ‘دہشت گردی’ کا ذکر کیا تو انہوں نے ایران کی دہشت گردی کا بھی ذکر کیا۔

تاہم صدر ٹرمپ نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ‘وزیر اعظم مودی اور وزیراعظم عمران خان دونوں جب مل کر کام کریں گے تو ایک دوسرے کو جاننا شروع کردیں گے’۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے سٹاف سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مختلف عالمی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا جب ذکر کیا تو انھوں نے فخر سے کہا کہ ‘کئی ایک بہت اچھی باتیں ہو رہی ہیں جن میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسائل پر بات چیت، شمالی کوریا پر بات چیت ہو رہی ہے۔’

اس کے بعد صدر ٹرمپ پاکستان کا ذکر جنوری کی 21 تاریخ سنہ 2020 میں اس وقت کرتے ہیں جب ان کی پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ اکنامکس فورم ڈیووس میں ملاقات کرتے ہیں۔

‘ہم دونوں کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ہم جتنے اب پاکستان کے قریب ہیں پہلے کبھی بھی نہیں رہے۔’

اگلے دن جب صدر ٹرمپ ایک امریکی چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہیں تو وہ اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے دیگر ممالک کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہیں۔ لیکن اسی دن وہ ڈیموکریٹس پر تنقیدوالی ری ٹویٹ کرتے ہیں۔

‘ڈیموکریٹس اور شیفٹی شیف جن کی سینیٹ کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ جھوٹ اور غلط بیانی سے بھری ہوئی تھی، اب یہ بیان کرنے سے گریز کر رہے ہیں کہ اوبامہ انتظامیہ نے جن ملکوں کی امداد روکے رکھی ان میں مصر، ہونڈوراس، میکسیکو اور یوکرین سمیت پاکستان بھی شامل تھا۔’
نمستے ٹرمپ اور پاکستان
سنہ 2020 میں فروری کی 24 تاریخ کو جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمدآباد، انڈیا میں ‘نمستے ٹرمپ’ تقریب میں شرکت کی تو انہوں نے جہاں انڈیا سے اچھ تعلقات کا ذکر کیا تو ساتھ ہی پاکستان کے بارے میں بھی کہا کہ ‘ہمارے پاکستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔’

اگلے دن انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہمارے مذاکرات کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی اور میں نے اس بات کا عزم کیا کہ ہم اپنے شہریوں کو اسلامی دہشت گردی سے محفوظ رکھیں گے۔ اور اسی لیے امریکہ ایسے دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے پاکستان سے مل کر بامقصد کام کر رہا ہے۔’

اسی برس فروری ہی کی 29 تاریخ کو جب کورونا وائرس کی وبا پھوٹی تو صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے تعاون کا ذکر کیا۔ 22 اپریل سنہ 2020 کو صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی اور پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کاوشوں میں مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Continue Reading

پاکستان

کویت کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں دفاعی حصار وسیع

Published

on

اسلام آباد، پاکستان اور کویت نے جمعرات کو ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ 2023 سے موجود فوجی تعاون کے فریم ورک کو نمایاں طور پر وسعت دیتا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے راولپنڈی میں ’پروٹوکول ایگریمنٹ 2026‘ پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پاکستانی مسلح افواج کویت کی فوج کی تربیت، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سرحدی انتظام میں معاونت کریں گی۔یہ معاہدہ جون 2023 میں طے پانے والے ایک بنیادی معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کی کویت نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔

یہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑھتے ہوئے سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔

حالیہ برسوں میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ ’مکہ پیکٹ‘ کے نام سے سہ فریقی اجتماعی سلامتی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی، سعودی عرب میں ہزاروں فوجی اور ایک جنگی طیاروں کا اسکواڈرن تعینات کیا اور قطر کے ساتھ فوجی تربیتی تعاون کو بھی وسعت دی ہے۔

پاکستان کئی دہائیوں سے خلیجی ممالک کی افواج کو تربیت اور افرادی قوت فراہم کرتا آیا ہے۔ تاہم اب فرق اس تعاون کی رفتار اور نمایاں حیثیت میں آیا ہے اور خلیجی دارالحکومت خاموش تعاون کے بجائے باضابطہ معاہدوں کے ذریعے اسے ادارہ جاتی شکل دینے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔

معاہدوں کے اس سلسلے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر خلیجی ممالک مسلسل پاکستان کا رخ کیوں کر رہے ہیں اور پاکستان ان معاہدوں کے ذریعے کیا حاصل کر رہا ہے؟

کویت اسلام آباد کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے والا تازہ ترین خلیجی ملک ہے۔

کویت کے ساتھ پاکستان کا دفاعی تعاون 1960 کی دہائی کے اواخر سے جاری ہے۔ 1990-91 کی خلیجی جنگ کے دوران بھی پاکستان نے سعودی عرب میں ایک بڑا فوجی دستہ بھیجا تھا، جو 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد مکہ اور مدینہ کے اطراف دفاعی پوزیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

پاکستان کے سابق دو ستارہ جنرل اور اب دفاعی تجزیہ کار زاہد محمود نے کہا کہ یہی تاریخ جمعرات کو ہونے والے معاہدے کا پس منظر ہے۔انہوں نے کہا، ’’پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘‘

محمود کے مطابق کویت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا موازنہ گزشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دستخط کردہ ’اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ‘ (ایس ایم ڈی اے) سے نہیں کیا جاسکتا۔ کویت معاہدے میں مکہ پیکٹ یا ایس ایم ڈی اے جیسی کوئی شق شامل نہیں، جن کے تحت کسی ایک فریق پر جارحیت کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے

Published

on

اسلام آباد، پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ۔ایران جنگ بندی کے لئے 60 روزہ مذاکرات کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


پاکستان کے حکومتی ذرائع کی اج بروز بدھ انادولو ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے 60 روزہ نئے مذاکراتی دور کے آغاز کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔


ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کے تحت تجویز کردہ نئے شیڈول کا مقصد، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر تعطل کے شکار، براہِ راست مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ اطلاع کے مطابق پاکستان کی تجویز کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔


پاکستان کی نئی تجویز کے حوالے سے واشنگٹن، تہران یا اسلام آباد کی حکومتوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ اسلام آباد کی یہ نئی کوشش ابتدائی 60 روزہ مدت گزشتہ ہفتے ختم ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ فریقین نے اس مدت میں توسیع کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ یہ مدت 17 جون کو شروع ہوئی اور 16 اگست کو ختم ہوگئی تھی۔


پاکستانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مدت ختم ہونے کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان اس بات پر ایک غیر اعلانیہ مفاہمت موجود ہے کہ دونوں ممالک نیا تنازعہ شروع نہیں کریں گے۔


بتایا گیا ہے کہ تازہ پیش رفت پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران کے بعد سامنے آئی ہے۔ منیر کی ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں طویل عرصے سے تعطل کے شکار امریکہ-ایران براہِ راست مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستان کے اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، کم از کم 15 نومولود بچے جاں بحق

Published

on

اسلام آباد، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے کم از کم 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بدھ کی صبح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس) اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ سینٹر کی تیسری منزل پر لگی۔


مقامی نشریاتی ادارے جیو ٹی وی نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی ہے۔


رپورٹ کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے کچھ دیر پہلے لگی اور اب اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جیو ٹی وی نے بتایا کہ صرف ایک نومولود بچے کو زندہ بچایا جا سکا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے ’’گہری تعزیت‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ’’فوری تحقیقات‘‘ کی ہدایت کی۔


انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف ’’سخت ترین کارروائی‘‘ کی جائے گی۔


جیو ٹی وی نے امدادی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ خراب ایئر کنڈیشننگ یونٹ میں شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔


پاکستان میں عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات عام ہیں، جہاں حفاظتی ضوابط اور تعمیراتی قوانین پر اکثر عمل نہیں کیا جاتا یا ان کا نفاذ مؤثر نہیں ہوتا۔ جنوری میں جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے ایک گنجان تجارتی مرکز میں شدید آتشزدگی سے کم از کم 65 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


بدھ کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں اسپتالوں میں پیش آنے والے ہلاکت خیز آتشزدگی کے واقعات میں سے ایک ہے۔ حکومت سرکاری اسپتالوں کے ذریعے رعایتی طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، تاہم سرکاری شعبہ صحت شدید مالی قلت، ناقص انتظام اور گنجائش سے زیادہ مریضوں کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔


یو این آئی۔ ع ا۔

Continue Reading
Advertisement
دنیا15 seconds ago

یوکرین بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے

دنیا13 minutes ago

اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے:پیزشکیان

ہندوستان17 minutes ago

کھرگے کے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ سنگین جرم، فوری ایف آئی آر درج ہو: راہل

کھیل1 hour ago

قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا

دنیا3 hours ago

نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں

دنیا3 hours ago

امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

ہندوستان4 hours ago

کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی

ہندوستان4 hours ago

ازبکستان اور کرغیزستان کے دورے سے وسطی ایشیا میں ہندستان کی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری مضبوط ہوگی: مودی

جموں و کشمیر18 hours ago

سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی

پاکستان20 hours ago

کویت کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں دفاعی حصار وسیع

دنیا20 hours ago

جنگ کے آغاز کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز پر سابقہ کنٹرول بڑی حد تک کم ہوا: امریکہ کا دعویٰ

جموں و کشمیر20 hours ago

ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا

جموں و کشمیر21 hours ago

کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت

دنیا22 hours ago

ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا

ہندوستان22 hours ago

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ

جموں و کشمیر22 hours ago

کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی

دنیا23 hours ago

سیتا رمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندستان میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

ہندوستان24 hours ago

کوچنگ پر حکومت سے 2.5 گنا زیادہ خرچ کر رہے ہیں لوگ، مفت کوچنگ اسکیم ہدف سے 74 فیصد پیچھے: کانگریس

ہندوستان1 day ago

مالی شمولیت میں جن دھن یوجنا کے یکسرتبدیلی لانے والے رول کی وزیرِ اعظم مودی نے کی ستائش

دنیا1 day ago

نیپال میں سیلاب سے تقریباً 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری

ہندوستان1 day ago

پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی

جموں و کشمیر1 day ago

اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

ہندوستان1 day ago

وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی

دنیا2 days ago

روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا

ہندوستان2 days ago

گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار

دنیا2 days ago

ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی

ہندوستان2 days ago

ہفتے کے روز ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر جائیں گے مودی

جموں و کشمیر2 days ago

جموں کی سرحدوں پر رکشا بندھن سے قبل اسکولی طالبات نے بی ایس ایف اہلکاروں کی کلائی پر راکھی باندھی

جموں و کشمیر2 days ago

حکومت ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت بدلنے اور متبادل ذرائع معاش فراہم کرنے کی شعوری کوشش کر رہی ہے: جتیندر

دنیا2 days ago

ایران کا امریکی پابندیوں کے انسانی اثرات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے مطالبہ، اقدامات کو ’’اقتصادی دہشت گردی‘‘ قرار

دنیا2 days ago

نیپال-چین سرحد کے ساتھ تباہ کن سیلاب، 1,300 سے زائد افراد لاپتہ

دنیا2 days ago

روبیو قدرتی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی بورڈ کے لیے چار امیدوار مقرر کریں گے

ہندوستان2 days ago

پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا

جموں و کشمیر2 days ago

کشمیر کا آخری زندہ مقامی عسکریت پسند جولائی تک بڑی حد تک نظروں سے اوجھل رہا

پاکستان2 days ago

پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے

دنیا2 days ago

قطر کے وزیر اعظم کا دورہ ایران، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوگی

دنیا2 days ago

نیپال میں بھوٹے کوشی کے سیلاب میں 162 افراد ہلاک، تقریباً 400 لاپتہ؛ غیر ملکی سیاح بھی شامل

دنیا3 days ago

چین اور نیپال کے سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ، بھاری جانی نقصان

دنیا3 days ago

سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے شہری جوہری ٹیکنالوجی معاہدہ: وائٹ ہاؤس

جموں و کشمیر3 days ago

کشمیر بھر میں عید میلاد النبی منائی گئی، ہزاروں عقیدت مندوں کا درگاہ حضرت بل میں ہجوم

دنیا3 days ago

ایران، عمان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے قریب، تہران کا امریکہ سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

دنیا3 days ago

نیپال میں اچانک سیلاب کے بعد لاپتہ 384 مسافروں میں 105 ہندوستانی شہری شامل

جموں و کشمیر3 days ago

جموں میں این سی بی نے ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، سرحد پار روابط کا شبہ، تین گرفتار

ہندوستان3 days ago

تہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے

ہندوستان3 days ago

عید میلاد النبی پر کاشی میں جوش و خروش، سکیورٹی کے سخت انتظامات

دنیا3 days ago

امیگریشن کریک ڈاؤن میں تیزی:ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس روک دیں

دنیا3 days ago

ہندوستان، چین کے درمیان سرحدی مذاکرات کا 25واں دور، سیاسی حل کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان3 days ago

پاکستان کے اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، کم از کم 15 نومولود بچے جاں بحق

دنیا3 days ago

ایرانی حملوں سے امریکی جاسوسی نیٹ ورک کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ

ہندوستان3 days ago

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

ہندوستان5 months ago

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی

اداریہ5 years ago

یوکرین کے خلاف روس کا رویہ تشویشناک : برطانیہ

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

اہم خبریں4 years ago

عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کی کثیر تعداد بازاروں میں دھیکنے کو مل رہی ے۔ کھچ مناظر ان تصاویر میں

تازہ ترین6 months ago

خامنہ ای کی مبینہ شہادت: کشمیر میں ریلیاں، ایم ایم یو کی مکمل ہڑتال کی کال

ہندوستان4 months ago

غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان

تازہ ترین4 years ago

عید کی آمد پر سرینگر کے مختلف بازاروں میں خرید و فروخت کے کھچ مناظر

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

جموں و کشمیر5 months ago

جموں جناح، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان سے نفرت کیوں کرتا ہے؟

تازہ ترین7 months ago

لمبرداروں اور چوکیداروں کا مسائل کے حل کے لیے حکومت کو میمورنڈم

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

تازہ ترین4 years ago

کشمیری کسان شہتوت کی کاشتکاروں کرتے ہوئے۔

تجزیہ9 months ago

دہشت گردی کے بھولے ہوئے متاثرین

تازہ ترین7 months ago

پاکستان نے سخت مقابلے میں نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی

اداریہ5 years ago

بی جے پی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے،کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے:اکھلیش

کھیل7 months ago

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کے موقف کی بی سی سی آئی نے بھی تائید کر دی

تازہ ترین7 months ago

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

پاکستان4 months ago

پاکستان اور چین کا ایران۔امریکہ کشیدگی کم کرنے پر زور، اسحق ڈار اور وانگ ای میں رابطہ

دنیا6 months ago

پاکستانی فوج کا افغانستان کے خلاف فضائی آپریشن شروع

تازہ ترین7 months ago

مرکزی بجٹ خود کفیل، مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کے وزیراعظم مودی کے عزم کے مطابق ہے: کھنڈیلوال

اداریہ5 years ago

ممبئی سیریل بلاسٹ کا ملزم یو اے ای میں گرفتار

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

ہندوستان7 months ago

صدر کے خطاب میں ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف نمایاں: سونووال

دنیا7 months ago

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں کا ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار

تازہ ترین7 months ago

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب گرینڈ دھماکہ کے ملزم دو سویڈش شہریوں کو جیل

تصاویر6 years ago

ٹک ٹاک اپنے عالمی توسیعی پروگرام کے لیے تین ہزار انجینئرز بھرتی کرے گا

تصاویر6 years ago

مصر میں فرعونوں کے دور کے درجنوں تابوتوں کی سنسنی خیز دریافت

تازہ ترین7 months ago

سری لنکا کی پاکستان سے ہندوستان ٹی20 میچ کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی اپیل

تازہ ترین10 months ago

ستائیسویں ترمیم: پاکستان کی فوج کس طرح قانون کے ذریعے آئین پر اثرانداز ہو رہی ہے

تازہ ترین8 months ago

امکان کی سیاست اور مفتی محمد سعید کا نظریہ

تجزیہ9 months ago

کشمیر میں بجلی نرخوں میں اضافہ عوام پر سیدھا وار

اہم خبریں6 years ago

اس صدی کے آخر تک برفانی ریچھ دنیا سے مٹ جائیں گے

جموں و کشمیر7 months ago

کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران ہلکے برف و باراں کا امکان

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

جموں و کشمیر7 months ago

زعفران پیداوار میں کمی کا دعویٰ غلط؛ 3715 ہیکٹیر رقبہ برقرار: حکومت

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

کھیل5 months ago

آئی پی ایل 2026 چنئی سپر کنگز نے پنجاب کو دیا 209 رنز کا ہدف

اداریہ5 years ago

میری جنگ دستوری سیکولرزم سے نہیں، سیاسی سیکولرزم سے ہے: اویسی

تازہ ترین7 months ago

امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

جموں و کشمیر2 years ago

چین، امریکہ پاکستان کو بھارت کے خلاف مدد کررہا ے/ انٹرویو

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

کھیل6 months ago

تاریخ رقم: جموں و کشمیر نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے سر سجایا

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر6 months ago

کشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین

جموں و کشمیر4 months ago

پہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی

جموں و کشمیر5 months ago

جموں و کشمیر میں نئی انتظامی ڈویژنز کی تجویز: چناب اور پیر پنجال کی وضاحت

جموں و کشمیر6 months ago

“وادی کشمیر میں اسرائیل اور امریکہ مخالف احتجاجی مظاہروں کی لہر”

جموں و کشمیر6 months ago

ڈیلی ویجروں کا بحران

تازہ ترین6 months ago

ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ

تازہ ترین7 months ago

کشمیری کسانوں کے لیے بڑی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا آغاز

جموں و کشمیر7 months ago

ورلڈ کپ کی گونج، کشمیری ولو کے بیٹس کی مانگ میں زبردست اضافہ

اہم خبریں7 months ago

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا

اہم خبریں7 months ago

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سجاد غنی لون کی دھواں دار تقریر

تازہ ترین7 months ago

وضاحت | وحید الرحمن پرّا کے ’’جموں و کشمیر کا مفاہمت، صدمے سے شفا اور وقار بل، 2026‘‘ کی تشریح

جموں و کشمیر10 months ago

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گورنمنٹ کوٹھی باغ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری نگر میںDREAMا سکول پروجیکٹ کا افتتاح

جموں و کشمیر2 years ago

جموں وکشمیر کے صحت شعبے میں اہم اصلاحات لاے جارہے ے

تجزیہ3 years ago

پاکستان میں سیاسی بحران اور بینلاقوامی میڈیا کی کوریج

تازہ ترین3 years ago

8 فروری 2024 کے الیکشنز اور 1971 کے الیکشنز میں یکسانیت اور ملک کا تقسیم

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں عیسایت اور مسیحاؤں کے سماجی کام

تازہ ترین3 years ago

متحدہ عرب امارات کا ہندو مندر اور نریندر مودی کی لوک سبھا الیکشن مہم

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں الیکشنز کو کیوں التواء میں ڈالا گیا ؟

جموں و کشمیر3 years ago

بیگ کی واپسی اور پی ڈی پی کا مستقبل

تازہ ترین3 years ago

شیلاء رشید کا سفر موقعہ پرستی یا دوگلا پن

جموں و کشمیر3 years ago

جی ٹونٹی اجلاس: کشمیر میں ہڑتال قصہ پارینہ، یہاں کے لوگوں نے ہڑتالی کلچر کو مسترد کیا:مرکزی وزیر مملکت

تازہ ترین3 years ago

سری نگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں کووڈ کی نئی لہر سے بچے متاثر، یومیہ ایک سے دو کیس رپورٹ

تازہ ترین3 years ago

کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: جی ایم سی میئر

جموں و کشمیر3 years ago

راہل گاندھی کی نا اہلی کے خلاف جموں وکشمیر میں کانگریس کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

تازہ ترین3 years ago

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا، رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گی: رویندر رینا

تازہ ترین3 years ago

فرضی پی ایم او عہدیدار معاملہ: یہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ فیلڈ افسر کی لاپرواہی ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

تازہ ترین3 years ago

کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

جموں و کشمیر3 years ago

Video ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم او معاملہ:تحقیقات کے لئے سہہ رکنی ٹیم تشکیل: پولیس

جموں و کشمیر3 years ago

|Video رام بن میں ٹرک دریائے چناب میں جا گرا، بچاؤ آپریشن جاری

تازہ ترین3 years ago

تازہ ترین3 years ago

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے قومی سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے: فاروق عبداللہ

تازہ ترین3 years ago

ویڈیو| ٹیولپ گریڈن کے بلوم کے پیچھے موجود ہیروز کو جانیں۔

جموں و کشمیر3 years ago

کشمیر سے ایم بی اے پاس آؤٹ نے غیر ملکی نسلوں کے ساتھ منفرد پولٹری فارم قائم کیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے مائسمہ میں آتشزدگی، تین دکان خاکستر

تازہ ترین3 years ago

پراپرٹی ٹیکس کے خلاف چیمبر آف کامرس نے 11مارچ کو جموں بندھ کی کال دی

تازہ ترین3 years ago

حبیبی کچن سڑک کے کنارے ایک شاہانہ ریستوراں

جموں و کشمیر3 years ago

مختلف اسامیوں کے امیدواروں کا سری نگر میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج

تازہ ترین3 years ago

ڈل جھیل پر پرندوں کا جنگل سیاحوں کی توجہ کا نیا مرکز

تازہ ترین3 years ago

راہل مشتاق: غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پالٹری فارم قائم کرنے والا نوجوان

تازہ ترین3 years ago

چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنے والی خواتین ہم سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین3 years ago

شالیمار زرعی یونیورسٹی میں میلہ, ایک لاکھ لوگوں نے شمولیت اختیار کی

تازہ ترین3 years ago

ہندوستان-اٹلی نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین3 years ago

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

تازہ ترین3 years ago

این آئی اے نے سری نگر میں العمر کے چیف مشتاق زرگر کے مکان کو قرق کر دیا

تازہ ترین3 years ago

سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی رائفل سے اچانک گولی نکلی

تازہ ترین3 years ago

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

Advertisement

Trending