ہندوستان
حج ۲۰۲۱ءکیلئے کئی اہم تبدیلیاں، درخواستوں کا اعلان
حج۲۰۲۱ء کے لئے تیاریوں اور درخواست دینے کے لئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سنیچر۷؍ نومبر کو حج ہاؤس میں اس کا اعلان کیا۔ چنانچہ حج کے خواہشمند آج سےیعنی ۸؍ نومبر ۱۰؍ دسمبر تک آن لائن اور آف لائن کے ذریعے درخواست دے سکیں گے لیکن کووڈ کے سبب پیدا شدہ حالات میں حج۲۰۲۱ء کے لئے سفر حج اور انتظامات کے تئیں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس دوران مختار عباس نقوی نے اس بات کی وضاحت کی کہ حج۲۰۲۱ء کے تعلق سے ابھی جو کچھ تیاریاں کی گئی ہیں اس پر عمل آوری کا انحصار سعودی حکومت کی گائیڈ لائن پر ہوگا اور اس کی وضاحت حج سے متعلق دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ سے ہو گی ۔ انہوں نے حفاظت کے ساتھ عبادت کے حوالے سے کہا کہ ہمیں اس بیماری سے خود بھی بچنا ہے، محتاط رہنا ہے اور دوسروں کو بچانا بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفر حج پر روانگی سے ۷۲؍گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا اور پازیٹیو نتیجہ آنے پر سفر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح کورونا کے سبب ہی ملک کے۲۱؍ روانگی کے مراکز میں سے ۱۱؍کو ختم کرکے محض ۱۰؍ امبارگیشن پوائنٹ کو باقی رکھا گیا ہے۔ ان میں احمدآباد، بنگلور، کوچی، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کلکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔ ممبئی سے مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دمن دیو اور دادرانگر حویلی کے عازمین حج روانہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین نے۲۰۲۰ء کے لئے جو درخواستیں دی تھیں ان کو بغیر قرعہ کے منتخب کیا جائے گا اور۲۰۲۱ء میں اس کیٹیگری میں جو خواتین درخواست دیں گی انہیں بھی قبول کیا جائے گا اور ان سےحج پروسیسنگ فیس کے ۳۰۰؍ روپے بھی نہیں لئے جائیں گے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر مقصود احمد خان نے بتایا کہ درج ذیل تبدیلیاں سعودی عرب میں وزارت حج کے ذمہ دار اور قونصل جنرل جدہ برائے ہند اور دیگر ذمہ داران کی باہمی میٹنگ کے بعد طےکی گئی ہیں۔ اس تعلق سے مزید جو تبدیلیاں ہوں گی اس سے عازمین حج کو وقت سے پہلے اطلاع دی جائے گی۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکریٹری نگار فاطمہ حسین اور سعودی عرب کے نائب قونصل جنرل محمد اے النائزی کے علاوہ دیگر شخصیات اسٹیج پر موجود تھیں۔کورونا کے سبب حج کے لئے کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حاجیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ مسلسل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پلگرمس سوشل ورکرس گروپ کے جنرل سیکریٹری قاضی مہتاب حسینی نے مختار عباس نقوی سے یہ مطالبہ کیا کہ حاجیوں کو انکم ٹیکس ریٹرن سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ اس پر وزیر موصوف نے انہیں مثبت یقین دہانی کروائی۔آل انڈیا حج عمرہ ٹور آرگنائزرس اسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ابراہیم ہاشم کولسہ والاعرف بابا بھائی نے مختار عباس نقوی سے کہا کہ حج کمیٹی کی طرح پی ٹی او کے لئے بھی اسی طرح اعلان کیا جائے تاکہ آسانی ہو تو انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں جلد ہی اس کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
