سائنس و ٹیکنالوجی
فیس بک کی طرح ٹوئٹر کا بھی ‘اسٹوریز’ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک — سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر ‘اسٹوریز’ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ٹوئٹر نے اس نئے فیچر کا نام ‘ٹوئٹر فلیٹس’ رکھا ہے جس کی آزمائش برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا میں میں کی گئی۔یہ اسٹوری 24 گھنٹے کے بعد ازخود غائب ہو جائے گی۔ تاہم صارفین کو یہ بھی سہولت ہو گی کہ وہ اس سے قبل بھی اسٹوری کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے بعض صارفین کو یہ گلہ تھا کہ اُن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ مستقل ہوتی ہے اور اُن پر یہ دباؤ رہتا ہے کہ اسے کتنے لوگوں نے ری ٹوئٹ یا لائیک کیا ہے۔لہذٰا ‘ٹوئٹر فلیٹس’ کی مدد سے صارفین محدود وقت کے لیے اپنے خیالات، جذبات اور اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں کریں گے۔البتہ اس فیچر کا استعمال کرنے والے بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن ہراسانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، لوگ براہِ راست پیغامات بھیج سکیں گے جب کہ اس کے ذریعے ‘فلیٹ ٹوئٹ’ کرنے والا ایسے ٹوئٹر صارف کو بھی ٹیگ کر سکے گا جس نے اُسے بلاک کیا ہو گا۔
That thing you didn’t Tweet but wanted to but didn’t but got so close but then were like nah.
We have a place for that now—Fleets!
Rolling out to everyone starting today. pic.twitter.com/auQAHXZMfH
— Twitter (@Twitter) November 17, 2020
ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کی طرف سے آنے والے فیڈ بیک کو ذہن میں رکھتے ہوئے تبدیلیاں کر رہے ہیں۔’فلیٹس’ میں ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح ہوم پیج پر سب سے اُوپر نظر آئیں گے۔ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تنقید ہوتی رہتی ہے کہ وہ غلط معلومات کا پھیلاؤ اور تشدد پر مبنی مواد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کرتے۔البتہ ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ‘ٹوئٹر فلیٹس’ فیچر میں بھی ٹوئٹ کی طرح کے ہی انتباہی نوٹس لگائے جائیں گے۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں آڈیو فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے صارف گروپ چیٹ کر سکیں گے۔ یہ ‘کلب ہاؤس’ کی طرز پر ہو گا جہاں لوگوں کو وائس چیٹ رومز میں گفتگو کے لیے دعوت دی جاتی ہے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر نے رواں برس ریکارڈڈ وائس نوٹ پر مبنی ٹوئٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔
جموں و کشمیر
سکمز کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد
سری نگر، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ نے مریض کی تنہائی اور راز داری کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی پر سخت پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عام لوگوں سے ہسپتال کی سیکورٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘عام لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مریض کی رازداری / تنہائی کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کے احاطے کے اندر ویڈیو گرافی / فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد کی جاتی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس میں تصاویر یا ویڈیوز کیپچر کرنے کے لیے موبائل فون یا کسی دوسرے آلے کا استعمال شامل ہے۔
حکام نے ایک اور پوسٹ میں عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہسپتال میں موجودگی کے دوران ہسپتال کی سکیورٹی کے ساتھ تعاون کریں اور مریض کی رازداری اور ہسپتال کے پروٹوکول کا احترام کریں۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
سرکار نے ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی خاطر سب کمیٹی تشکیل دینے کو ہری جھنڈی دکھائی :کابینہ وزیر جاوید رانا
جموںجموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں جموں میں جمعے کے روز کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
کابینہ وزیر جاوید رانا نے کہاکہ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی اسمبلی تقریر کو منظور دی گئی ہے۔
جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کابینہ وزیر جاوید رانا نے کہاکہ جمعے کی صبح وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کئی اہم مسائل پر گفت شنید ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ کابینہ میٹنگ کے دوران سردی کے ایام میں لوگوں کو راحت دینے کی خاطر کئی اہم فیصلے لئے گئے۔
جاوید رانا نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اسمبلی خطاب کو بھی کابینہ میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی خاطر سبھی محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ بھرتی ایجنسیوں کو اسامیاں ریفر کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کابینی وزرا کو آنے والے دو مہینوں کے اندر اندر الیکشن منشور میں کئے گئے سبھی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بھی ہدایت دی۔
کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاوید رانا نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کا یہ اصولی موقف رہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ہونی چاہئے اوراس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔
ریزرویشن پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاوید رانا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے کابینہ سب کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے جو تمام طبقوں کے ساتھ بات چیت کرکے عوام کے مفاد میں فیصلہ لے گی۔
ڈیلی ویجروں کی مستقلی پر جاوید رانا نے کہاکہ کابینہ میٹنگ میں اس اہم مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن منشور میں نیشنل کانفرنس نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
کشتواڑ واقعہ: ملوثین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے :محبوبہ مفتی
سری نگرپی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کشتواڑ میں پیش آئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کی خاطر احتساب کو یقینی بنایا جائے۔
محبوبہ مفتی نے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘کشتواڑ سے شدید تشدد کے الزامات سامنے آئے ہیں جو ہمیں اس سال کے شروع میں بفلیاز سرنکوٹ میں پیش آنے والے پریشان کن واقعات کی یاد دلا رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘سجاد احمد، عبدالکبیر، مشتاق احمد اور معراج الدین جو سب کاتھ گاﺅں کے رہنے والے ہیں، کو پوچھ گچھ کے لیے فوجی کیمپ میں بلایا گیا جہاں ان پر مبینہ طور پر جسمانی تشدد کیا گیا’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘میں حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ احتساب کو یقینی بنایا جا سکے اور انسانی حقوق کی ایسی گھناونی خلاف ورزیوں کو مستقبل میں دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے’۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے گذشتہ شام ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کشتواڑ سیکٹر میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حمل کے بارے میں انٹلی جنس بنیاوں پر اطلاع موصول ہونے پر فوج کی راشٹریہ رایفلز نے 20 نومبر کو علاقے میں آپریشن شروع کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے دوران عام شہریوں کے ساتھ مبینہ نا روا سلوک کرنے کے کچھ رپورٹس سامنے آئے ہیں’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘حقائق کو جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں اور ضروری اقدام کو یقینی بنایا جائے گا’۔
یو این آئی- ارشید بٹ
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر5 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا9 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا9 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا8 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
-
ہندوستان7 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا5 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
