تازہ ترین
ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان: پی اے جی ڈی کو اکثریت حاصل، بی جے پی سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور ابھری
بیورو رپورٹ خبر اردو
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=Ad-2IpMtV3g[/embedyt]
جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا۔ اب تصویر صاف ہوئی۔ اب یہ واضح ہوا کہ کس کے دعوے کتنے سچ ثابت ہوئے۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے جموں کشمیر کی مین اسٹریم پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور الیکشن میں حصہ لیا ۔ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن نے انتخابات میں ایک سو دس سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ بی جے پی نے چوہتر سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ وہیں کانگریس نے چھپیس سیٹیں جبکہ اپنی پارٹی نے بارہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں دلچسب یہ رہا کہ لوگوں نے اس بار آزاد امیدواروں کے حق میں ووٹ دیے ۔ ان انتخابات میں آزاد امیدواروں نے انچاس سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔

سب سے پہلے ہم بات کریں گے اننت ناگ کی ۔ اننت ناگ میں پی اے جی ڈی نے نو سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ تین سیٹیں کانگریس کے کھاتے میں گئیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔ پیپلز الائنس نے اننت ناگ میں اچھ بل، اننت ناگ ، بجبہاڑہ، برنگ، دچھنی پورہ، کھوری پورہ لارنو پہلگام اور سگام سیٹ کو اپنے نام کیا۔ وہیں کانگریس نے ہلر شاہ آباد اور شانگس سیٹ پر جیت درج کی ۔ ویسو اور ویریناگ سیٹوں کو آزاد امیدواروں نے اپنے نام کیا ہے ۔

ضلع بڈگام میں بھی پیپلز الائنس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ بڈگام میں پیپلز الائنس نے دس سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ دو سیٹوں پر پی ڈی ایف نے جیت درج کی جبکہ دو سیٹیں آزاد امیدواروں نے اپنے نام کیں ہے۔ بڈگام میں پی اے جی ڈی نے بی کے پٌورہ، بڈگام، چاڈورہ، خانصاحب، ناگام،ناربل، پکھرپورہ، پارنیوا، سوئبگ اور سُرسیار سیٹوں پر جیت درج کیں ہیں ۔ رٹسُن اور سُکھناگ کی سیٹوں پر پی ڈی ایف جبکہ بیروہ اور کھاگ میں آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔

بانڈی پورہ میں پی اے جی ڈی نے سات سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ وہیں کانگریس ، اپنی پارٹی اور بی جے پی کے کھاتے میں ایک ایک سیٹ گئیں ۔ جبکہ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے ۔ وہیں ہاجن اے میں گنتی کے عمل کو روک دیا گیا تھا اس سیٹ پر ابھی نتائج آنے باقی ہیں ۔

ادھر بارہمولہ کی اگر بات کریں تو بارہمولہ میں پی اے جی ڈی نے پچاس فیصد سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ پی اے جی ڈی نے بارہمولہ کی سات سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ دو سیٹیں اپنی پارٹی ، دو سیٹیں کانگریس جبکہ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کیں ہیں ۔ پی اے جی ڈی نے بارہمولہ،بونیار، نارواو پٹن،رفیع اآباد،رہامہاور سنگھ پورہ سیٹوں کو اپنے نام کیا ۔ وہیں جموں کشمیر اپنی پارٹی نے کنزر اور ٹنگمرگ سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ کانگریس نے پرنپیلا اور زینہ گیر سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے سنگرامہ، تُجر شریف اور واگورہ کی سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔

گاندربل میں پی اے جی ڈی نے گیارہ سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ جبکہ بقیہ تین سیٹیں آزاد امیدواروں کے کھاتے میں گئیں ہیں ۔ ضلع گاندربل میں جموں کشمیر اپنی پارٹی، کانگریس اور بی جے پی کو ایک بھی سیٹ حاصل نہیں ہوئی۔

جموں ضلع میں بی جے پی نے گیارہ سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ جموں میں کانگریس کا کھاتا بھی نہیں کھلا۔ پی اے جی ڈی کے حق میں ایک سیٹ گئیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے ۔

کٹھوعہ کی اگر ہم بات کریں تو یہاں ایک طرح سے بی جے پی نے کلین سویپ کیا، بی جے پی نے ضلع کی تیرہ سیٹوں کو اپنے نام کیا وہیں بقیہ ایک سیٹ بی ایس پی کے کھاتے میں گئی۔ پی اے جی ڈی یہاں کھاتا کھولنے میں بھی ناکام رہی۔

ڈوڈہ میں بی جے پی نے آٹھ سیوٹوں کو اپنے نام کیا ۔ کانگریس کے کھاتے میں چار سیٹیں گئیں جبکہ پی اے جی ڈی نے ایک سیٹ کو اپنے نام کیا وہیں ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حق میں گئی۔

کشتواڑ میں پی اے جی ڈی نے چھ سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس کے کھاتے میں تین تین سیٹیں گئیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے ۔

کولگام میں پی اے جی ڈی نے بارہ سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ وہیں کانگریس دو سیٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ بی جے پی اور اپنی پارٹی یہاں اپنا کھاتا تک نہیں کھول پائی ۔

کپواڑہ ضلع کی اگر بات کریں تو یہاں پی اے جی ڈی نے نو سیٹیں جبکہ آزاد امیدواروں نے تین سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ وہیں اپنی پارٹی ٹنگڈار سیٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ۔

پونچھ میں بی جے پی اپنا کھاتا کھولنے میں ناکام رہی ۔ پونچھ میں کانگریس چار سیٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی وہیں پیپلز الائنس کے کھاتے میں دو سیٹیں گئیں جبکہ سات سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے ۔
پلوامہ میں پی اے جی ڈی نے نو سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ وہیں آزاد امیدواروں کے حق میں چار سیٹیں گئیں جبکہ بی جے پی نے ایک سیٹ پر جیت درج کی ہے۔

راجوری کی اگر بات کریں تو یہاں بھی پی اے جی ڈی نے چھ سیٹیں اپنے نام کیں ہے ۔ وہیں بی جے پی کے کھاتے میں دو سیٹیں گئیں جبکہ کانگریس نے تین سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ راجوری میں اپنی پارٹی نے ایک سیٹ جبکہ ایک سیٹ کو آزاد امیدوار نے اپنے نام کیا ہے ۔

رامبن میں بھی پی اے جی ڈی نے چھ سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ یہاں بی جے پی کے کھاتے میں تین سیٹیں گئیں جبکہ کانگریس کے حق میں دو اور آزاد امیدواروں نے تین سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔

ریاسی میں بی جے پی نے سات سیٹیں اپنے نام کیں ہیں ۔ اپنی پارٹی نے دو سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ پیپلز الائنس کے حق میں تین سیٹیں آئیں جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار نے جیت درج کی ہے ۔

وہیں سانبہ میں بی جے پی نے کلین سویپ کیا ۔ سانبہ کی تیرہ سیٹوں پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے جبکہ پیپلز الائنس کے کھاتے میں یہاں ایک سیٹ آئی ۔ باری برہمنا سیٹ پر این سی امید وار نے جیت درج کی ہے ۔

ضلع شوپیاں میں پی اے جی ڈی نے سات سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ یہاں آزاد امیدواروں نے چار سیٹیں اپنے نام کیں وہیں اپنی پارٹی کے کھاتے میں دو سیٹیں جبکہ کانگریس کے کھاتے میں ایک سیٹ آئی۔

سرینگر میں آزاد امیدواروں نے سات سیٹوں پر جیت درج کی ۔ یہاں پی اے جی ڈی اور اپنی پارٹی کے حق میں تین تین سیٹیں آئی جبکہ ایک سیٹ بی جے پی کے نام رہی۔

ادھمپور میں بی جے پی نے گیارہ سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ وہیں پینتھرس پارٹی کے حق میں دو سیٹیں جبکہ ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی۔
انتخابات کے نتائج کے دوران کچھ ایسی سیٹین بھی تھیں جن پر گنتیکا عمل کسی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ ان سیٹوں پر ابھی نتائج آنے باقی ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
