پاکستان
توہین آمیز مذہبی مواد، پاکستان کی گوگل اور وکی پیڈیا کو دھمکی
پاکستانی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور وکی پیڈیا کو پیغمبر اسلام کے خاکوں اور ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ’غیر مستند قرآن‘ کے پھیلاؤ کے حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں۔
پاکستانی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور وکی پیڈیا کو ان کے پلیٹ فارمز کے ذریعے ‘توہین آمیز مذہبی مواد کے پھیلاؤ‘ کے حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (PTA) نے گوگل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘غیر قانونی مواد‘ کو فی الفور ہٹائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایسے ویب پیجز کا نام فراہم کیا گیا ہے جہاں مرزا منصور احمد کو بطور خلیفہ یا اسلام کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور جو پاکستان میں مذہبی عقائد سے متصادم معلومات ہے۔ ساتھ ہی گوگل پلے اسٹور سے ‘قرآن کے غیر مستند نسخے‘ کو ہٹانے کے لیے بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”ایسی شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر مختلف مضامین کی صورت میں غلط، گمراہ کن اور مغالطے میں ڈالنے والی ایسی معلومات پھیلانے کا ذکر تھا جن میں مرزا منصور احمد کو بطور مسلمان پیش کیا جا رہا ہے۔‘‘
مرزا منصور احمد، احمدیوں کے خلیفہ ہیں جنہیں پاکستان کے آئین میں ایک غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے۔ احمدیوں کو پاکستان میں مشکل حالات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”اگر یہ (انٹرنیٹ) پلیٹ فارمز اس پر عملدرآمد نہیں کرتے تو پھر پی ٹی اے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے تحت مزید کارروائی کرنے پر مجبور ہو گی۔‘‘
ٹک ٹاک، ٹِنڈر اور گرینڈر کے خلاف اقدامات
گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی حکومت نے دیگر کئی انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ڈرافٹ پالیسی کی منظوری دی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر سنسر شپ کا راستہ ہموار کھولنے کا باعث بنے گی۔
اس پاکستانی اقدام پر انسانی حقوق کے گروپوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آزادی اظہار کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی حکومت اور ملکی فوج کے خلاف تنقید کو دبانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
رواں برس اکتوبر میں پاکستان نے ویڈیو شیئرنگ انٹرنیٹ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر قابل اعتراض مواد کی موجودگی کے باعث اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جسے بعد ازاں ختم کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد ڈیٹنگ ایپس کو بھی پاکستان میں بند کر دیا گیا ہے جن میں ٹِنڈر اور گرینڈر بھی شامل ہیں۔ اس کی وجہ ان پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور ناشائستہ مواد کی موجود بتائی گئی ہے۔(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا22 hours agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا21 hours agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا18 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا21 hours agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا3 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
جموں و کشمیر20 hours ago7.12 لاکھ روپے کے کپواڑہ پل گھپلے کے معاملے میں اے سی بی نے 10 افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کی
-
جموں و کشمیر20 hours agoکابینہ میں توسیع ’کسی وقت‘ ہوگی، عمر عبداللہ
-
دنیا3 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
