تازہ ترین
وادی کشمیر کا پانچ روز بعد زمینی رابطہ بھی جزوی طور بحال
سرینگر۔جموں شاہراہ سے برف اور رکاوٹیں ہٹائی گئیں،درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت
خبراردو
سرینگر:مابعد بھاری برفباری وادی کشمیر کا جمعہ کے روز پانچ روز بعد باقی ماندہ دنیا سے زمینی رابطہ بھی جزوی طور پر بحال ہوگیا۔یاد رہے کہ ہوائی سروس جمعرات کو چار روز بعد بحال کردی گئی تھی۔
سرینگر۔جموں شاہراہ سے بر ف اور دیگر رکاوٹیں ہٹائی گئیں جبکہ در ماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزل مقصود کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔
کشمیر نیوزسروس کے مطابق سرینگر۔جموں شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔حکام کے مطابق شاہراہ سے برف اور لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں پیدا شدہ رکاوٹیں ہٹائی گئیں،جسکے بعد جمعرات کو ہی پہلے تیل ٹینکروں کو وادی کی طرف آنے کی اجازت دی گئی اور جمعہ کو دیگر درما ندہ مسافر و مال بردار گاڑیوں کو بھی اپنی اپنی منزل مقصود کی جانب جانے کی اجازت دی گئی۔
تاہم حکام نے واضح کیا کہ شاہراہ پر کسی بھی طرح کی گاڑی کو سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کی طرف آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔سرینگر۔جموں شاہراہ واحد پائیدار زمینی رابطہ ہے،جو کشمیر کو باقی ماندہ دنیا سے جوڑ تا ہے۔حکام نے بتایا کہ موسمی میں آئی بہتری کے بعد یہ اقدامات اٹھائے گئے۔ٹریفک کنٹرول روم کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح شاہراہ پردر ماندہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔
ان کا کہناتھا کہ بھاری برفباری اور لینڈ سلائڈنگ کے سبب شاہراہ کو احتیاطی اقدامات اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے باعث بند رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ270کلو میٹر مسافت والی سرینگر جموں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پسیاں،چٹانیں گر آئی تھیں جبکہ کئی مقامات پر پہاڑی کا حصہ بھی کھسک چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے شاہراہ پر رکاوٹیں پیدا ہوئیں،جنہیں متعلقہ محکمہ جات نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہٹایا۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پہلے ہلکی اور مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اور بعد اشیاء ضروریہ سے لدی ٹرکیں اور اؤل ٹینکروں کو سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی گئی۔ان کا کہناتھا کہ شاہراہ کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ در ماندہ گاڑیوں کلیئرنس سے مشروط ہے۔
انہوں نے برفباری سے شاہراہ پر پھسلن بھی پیدا ہوگئی ہے،جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تاریخی مغل روڑ کے بارے میں حکام کا کہنا ے کہ کشمیر اور پیر پنچال کو جوڑ نے والا یہ روڑ بھاری برفباری کے بعد موسم سر ما کے ایام کی خاطر بند کیا گیا۔سرینگر۔لہیہ شاہراہ کو پہلے ہی آئندہ چار ماہ کے لئے بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وادی کشمیر کا زمینی رابطہ اُس وقت ہوا جب اتوار کو موسم کی بھاری برفباری ہوئی۔اس دوران ہوائی سروس بھی متاثر ہوئی،جسے جمعرات کے روز بحال کیا گیا۔(کے این ایس)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
