تازہ ترین
دیہی دستکاری کی صنعت کو ۵؍ لاکھ کروڑ تک پہنچانے کا ہدف ہے : راج ناتھ
د ہلی کے ہنر ہاٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ دیہی صنعت کو جتنا فروغ ملنا چا ہئے تھا اتنا نہیں ملا، ہماری حکومت میں ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کوجواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ۲۶؍ ویں ’ہنر ہا ٹ ‘ کا افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فی لحال ملک میں دیہی دستکاری کی صنعت کا سالانہ کاروبار۸۰؍ ہزار کروڑ روپے ہے ۔ ہم نے اگلے ۲؍ سے ۳؍برسوں میں اسے بڑھا کر۵؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچانےکا ہدف مقرر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فن ، ہنر اور قابلیت صرف فلک بوس عمارتوں میں نہیں بلکہ دیہات اور گلیوں میں بھی ہوتی ہے ۔ اس میلے میں پیش کی گئیں اشیا کو بنانے والے حقیقت میں اس فن کے استاد ہیں اوریہ لوگ اپنی قسمت کے بھی استاد ہیں۔ یہاں مختلف اسٹالوں پر لگے سامان دیہات اور محلوں میں بنے ہیں۔ کاریگروں ، دستکاروں اور فنکاروں کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے ۔ اس تناظر میں دیہی صنعت کو جتنا فروغ ملنا چاہئے تھا اتنا نہیں ملا دستکاری کے فن کو جو بازار دستیاب کرایا جانا چاہئے تھا ، وہ نہیں ہو سکا ۔ اس کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر کئے جانے کی ضرورت تھی تاکہ ان سامانوں کی مناسب قیمت مل سکے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اب ہماریحکومت ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہماری حکومت نے ان کاریگروں کو مکمل احترام دیااور حوصلہ افزائی کی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دیہی فنکاروں نے کورونا کے دور کو ایک نئےمواقع میں تبدیل کیا جو انتہائی قابل تعریف ہے۔ یہ ہنر ہاٹ ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور ملک کی ثقافت ، وراثت اور فنون لطیفہ کی ایک عمدہ نمائش ہے ۔ خود کفیل ہندوستان کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ہنر ہاٹ بہت اہم کردار ادا کرے گا ۔
راج ناتھ نے ہنر ہا ٹ کے کامیاب انعقاد پر اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی بھی تعریف کی اورکہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ ملک کی جی ڈی پی میں اضافے کے لئے وزارت کا ہدف قابل تحسین ہے۔ اس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح کی برانڈنگ ہوتی ہے جس سے ملک کےکاریگروں اور دستکاروں کو ان کی تیار کردہ مصنوعات کیلئے مناسب قیمت مل سکے گی۔
واضح رہے کہ اس ۲۶؍ و یں ہنر ہاٹ کا اہتمام وزارت اقلیتی امور کے تحت ۲۰؍ فروری سے یکم مارچ تک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘کے ذریعے اب تک ۵؍ لاکھ سے زائد کاریگروں ، مجسمہ سازوںدستکاروں کی دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم بنا ہیں۔آزادی کے ۷۵؍ سال مکمل ہونے پر ۷۵؍ ’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعے ۷۵؍ لاکھ کاریگروںکو روزگار سے منسلک کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ دہلی کے اس ’ہنر ہاٹ‘ میںملک کی۳۱؍سے زائد ریاستوں سےدیسی کاریگر، دستکار اور مجسمہ ساز اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جائے گا(انقلاب)
دنیا
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
ویٹی کن سٹی، پوپ لیو چہاردہم نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی ظلم و تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن کے سرکاری نشریاتی ادارے ویٹیکن نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کی دعا کے بعد کئے گئے خطاب میں مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی تشدّد پر بات کی اور بار بار ہونے والے پُرتشدد واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے حصول کی جانب پیش رفت کے دوام کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 12 اگست کو جاری کردہ بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 2026ء کے آغاز سے اب تک تقریباً 260 فلسطینی آبادیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے 1,430 سے زائد حملے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تباہی اور جبری بے دخلی کے نتیجے میں تقریباً 3,800 فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
شری بوڈھا امرناتھ یاترا کا آغاز، منوج سنہا نے پہلے جتھے کو کیا روانہ
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سالانہ روحانی یاترا کا آغاز کرتے ہوئے یہاں بھگوتی نگر یاتری نواس سے مقدس شری بوڈھا امرناتھ یاترا کے لیے عقیدت مندوں کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ساتھ ہی، انہوں نے تمام یاتریوں کو ان کے محفوظ اور روحانی طور پر اطمینان بخش یاترا کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا اور بوڈھا امرناتھ میلے کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بہترین تال میل اور وسیع انتظامات کرنے پر بابا امرناتھ اور بوڈھا امرناتھ یاتری نیاس، وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، مقامی انتظامیہ، لنگر تنظیموں اور سول سوسائٹی گروپوں کی ستائش کی۔
شری سنہا نے کہا کہ “بابا بوڈھا امرناتھ کے دھام کی مقدس یاترا ایک بہت ہی علم افزا تجربہ ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ یہ تیرتھ یاترا ہر عقیدت مند کی زندگی میں گہری تبدیلی لاتی ہے اور انہیں زندگی کی سب سے گہری سچائیوں سے روبرو کراتی ہے۔”
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ممتاز روحانی رہنماؤں، مذہبی سربراہوں، عوامی نمائندوں، سینئر انتظامی اور پولیس افسران، سکیورٹی افسران، معزز شہریوں اور بڑی تعداد میں پرجوش عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
یو جی سی – نیٹ کے تین مضامین کا امتحان دوبارہ کرانے پر جواب دیں مودی: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے یو جی سی – نیٹ کے سوشیلولوجی ، انگریزی اور کامرس مضامین کے امتحانات دوبارہ کرانے کے این ٹی اے کے فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب مانگا ہے۔
سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر پیر کے روز اظہارِ خیال کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان تین مضامین کے یو جی سی – نیٹ امتحانات 22 سے 30 جون کے درمیان ہوئے تھے اور تقریباً دو ماہ بعد این ٹی اے نے تسلیم کیا ہے کہ سوالناموں میں سنگین خامیوں کے ساتھ پرانے سوالات دہرائے گئے تھے۔ اب ہزاروں طلبہ کو ستمبر میں پھر سے ان مضامین کے امتحانات دینے ہوں گے۔
انہوں نے کہا، “ہزاروں طلبہ نے برسوں تیاری کی، درخواست دی، فیس ادا کی اور دور دراز کے امتحانی مراکز تک سفر کیا۔
اب انہیں یہ سب دوبارہ کرنا ہوگا۔ این ٹی اے غلطی کرتی ہے، لیکن سزا طالب علم بھگتتے ہے۔ اب تعلیمی نظام ایک ایسا نظام بن چکا ہے جو طلبہ کا پیسہ، ان کا وقت، ذہنی صحت اور خود اعتمادی چھین لیتا ہے، لیکن بدلے میں کچھ نہیں دیتا۔ سوال یہ ہے کہ این ٹی اے یہ کیوں نہیں بتا رہی ہے کہ کیا امتحان سے پہلے سوالنامے لیک ہوئے تھے؟”
راہل نے کہا کہ دھرمیندر پردھان کا استعفا پہلا قدم تھا، آخری نہیں۔ این ٹی اے کی قیادت کی جوابدہی بھی طے ہونی چاہیے۔
انہوں نے دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ مسئلہ نہیں ہیں، بلکہ ایسا نظام مسئلہ ہے جو امتحان بھی ٹھیک سے منعقد نہیں کرا سکتا اور پھر طلبہ کو قصوروار ٹھہراتا ہے۔
اس دوران کانگریس شعبہٴ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بھی ‘ایکس’ پر کہا کہ این ٹی اے کی غلطی کی سزا ملک کے طلبہ کیوں بھگتیں اور جن نوجوانوں کا نقصان ہوا ہے، اس کی بھرپائی کون کرے گا۔
یو این آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا7 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
