تازہ ترین
جموں کشمیر میں ایک ہزار سے کم نئے کورونا کیس
سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے کم کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یوٹی میں گذشتہ شام سے906کورونا کیس سامنے آگئے اور اسی عرصہ کے دوران17کورونا مریض جاں بحق ہوگئے۔
آج ظاہر ہونے والوں کیسو ں میں 662کا تعلق وادی کشمیر جبکہ244کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
ہندوستان
ویشالی میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بہار کے ضلع ویشالی میں کشتی پلٹنے کے واقعے میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مسٹرمودی نے کہا، “بہار کے ویشالی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لوگوں کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس مشکل وقت میں میری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔” وزیراعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اس حادثے سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی خواہش کی۔
قابل ذکر ہے کہ ویشالی ضلع کے راگھوپور بلاک میں منگل کے روز گنگا ندی میں کشتی الٹنے سے 13 افراہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
پوتن-ٹرمپ کی بات چیت کے نتائج نے جنگ کے حامی خیمے کے کئی لوگوں کو چونکایا: ریابکوف
ماسکو، روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت کے نتائج نے کشیدگی بڑھانے کی وکالت کرنے والوں کو حیران کر دیا ہے اور ڈیزل ایندھن پر معاہدہ انہیں ہوش میں لانے کا کام کر رہا ہے۔
مسٹرریابکوف نے منگل کے روز صحافیوں سے کہا، “بلاشبہ، صدور کے درمیان ٹیلیفون پر ہوئی بات کا بالکل انوھا نتیجہ نکلا جو جنگ چاہنے والے خیمے کے کئی لوگوں کے لیے چونکا دینے والا تھا اور ایسے لوگوں کی تعداد بہت ہے۔ ہم نے ہمیشہ سیاسی حل کی وکالت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ اگر دوسری طرف کے لوگ اس کے لیے تیار نہیں ہیں تو ان کے مقاصد فوجی طریقوں سے حاصل کیے جائیں گے اور اس سے بات چیت میں ان کی پوزیشن کمزور ہوگی۔ انہیں جتنی جلدی یہ بات سمجھ میں آ جائے اتنا ہی اچھا ہے۔”
مسٹرریابکوف نے کہا کہ روس یوکرین کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن معلومات کو لیک نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال ختم ہونے سے پہلے روس اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے امور پر ایک نئی میٹنگ ہو سکتی ہے۔
سفارت کار نے کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کی اپنی اپنی سمتیں ہیں جن میں وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی میٹنگیں بےکار نہیں ہوتیں اور روس کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
مسٹرریابکوف نے کہا کہ امریکہ-روس کی سہ فریقی میٹنگ کو لے کر کوئی ٹھوس معاہدہ نہیں ہوا ہے اور یوکرین پر دباؤ ڈالے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔
مسٹرریابکوف نے صحافیوں سے کہا، “میری سمجھ سے، اس معاملے پر کوئی پکا سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ امکانات بڑھیں گے یا نہیں، یہ سب سے پہلے ان لوگوں کے رخ پر منحصر ہے جن کا یوکرین پر اثر ہے۔ کیف پر خاطر خواہ دباؤ ڈالے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔”
مسٹرریابکوف نے کہا کہ بیلجیم کو سمجھ نہیں آ رہا کہ اور کیا کیا جائے، اس لیے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی اسکیمیں مکمل طور پر عام یورپی شہریوں کو دھیان میں رکھ کر بنائی گئی ہیں۔
مسٹر ریابکوف نے صحافیوں سے کہا، “نیا پیکج، پرانا پیکج۔ یہ پیکجز خود اپنے حل کی ہی نفی کر رہے ہیں۔
انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ اب کیا پیش کریں۔ ایسے اقدامات عام یورپی لوگوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔”
روسی نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ روس نے پابندیوں کے درمیان کام کرنا بہت پہلے ہی سیکھ لیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
