تازہ ترین
امن و امان کے دعوے صحیح ہیں تو 5ہزار اضافی فورسز کی تعیناتی کس لئے؟
مرکزسخت گیری پالیسی ترک کرکے لوگوں کی ناراضگی کی بنیادی وجہ کی طرف توجہ مرکوز کرے: نیشنل کانفرنس
سر ینگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے وادی میں مزید5ہزاراضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ یہاں امن وسکون اور تعمیر و ترقی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن دوسری جانب آئے روز فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
اگر یہاں واقعی امن قائم ہوا ہے تو پھر ان اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لانے کا کیا مقصد ہے؟ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر سینئر پارٹی لیڈران اور عہدیداران کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
وادی میں 5ہزار اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ رپورٹوں کے مطابق 3ہزار فورسز اہلکاروں کو سرینگر میں تعینات کیا جارہا ہے جبکہ 2ہزار کو دیگر اضلاع میں بھیجا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں اُن کے مطابق سرینگر میں کئی مقامات پر کمیونٹی ہالوں کو فورسز اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا ہے جبکہ اس سے قبل ہی تمام شاہراؤں اور گلی کوچوں پر نئے بنکر تعمیر کئے گئے ہیں اور مزید بنکر بنانے کا کام جاری ہے۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ موجودہ سرگرمیوں سے 1990کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اُس وقت بھی ایسے ہی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ جس کے بعد چاروں طرف ہاہاکار، قتل و غارت اور خونریزی کا ایک بدترین سلسلہ چل پڑا اور کشمیر کا ہر ایک گھر متاثر ہوئے نہ رہ سکا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پہلے ہی لاکھوں کی تعداد میں فوج اور فورسز اہلکار تعینات ہے اور گذشتہ مہینوں کے دوران بھی یا فورسز کی موجودگی میں اضافہ کیا گیا اور اب مزید5ہزار کی تعیناتی کے اقدام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نئی دلی یہاں 1990جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ سے مرکزی وزراء اور اُن کے افسران یہاں کے دورے کررہے ہیں اور ہر کوئی یہ دعویٰ کررہا ہے کہ یہاں کے حالات پُرامن ہیں اور لوگ کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔
اگر مذکورہ وزرا اور افسران کے دعوے صحیح ہیں تو یہاں اضافہ فورسز کمک کی کیا ضرورت آن پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سرگرمیاں ایک جابرانہ اور آمرانہ نظام کی عکاسی کرتا ہے جہاں حکمران عوام کی آرزوؤں، خواہشات، احساسات اور جذبات کو کچلنے کیلئے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کرتا ہے۔ نئی دلی کے رویہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مرکز جموں وکشمیر کے عوام کے تئیں ہمدر نہیں۔
ڈاکٹر کمال نے کہاکہ نئی دلی کو جموں وکشمیر خصوصاً وادی میں روا رکھی گئی سخت گیر پالیسی کو ترک کرنا چاہئے اور لوگوں کی ناراضگی کی بنیادی وجہ کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور یہاں ایسا ماحول قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جہاں لوگ امن و چین، آزادی اور پُرامن طریقہ سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔
اس موقعے پر سینئر نائب صدر صوبہ حاجی محمد سعید آخون، سینئر پارٹی لیڈران ایڈوکیٹ محمد خلیل بند، ایڈوکیٹ پیر محمد حسین، انجینئر صبیہ قادری،سید توقیر احمد، سلمان علی ساگر، جگدیش سنگھ آزاد اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
