تازہ ترین
بھارتی ائیر لائن کو کشمیر سے متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں چلانے کی خاطر اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے پاکستان کاانکار
سرینگر۔شارجہ پرواز کو لمبا راستہ اختیار کرنے اور متحدہ عرب امارات میں اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے گجرات کے اوپر سے پرواز کرنے پرکیا مجبور
پاکستان نے ایک بھارتی ائیر لائن کو کشمیر سے متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں چلانے کی خاطر اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے سے انکار کردیاہے۔ایس این ایس کے مطابق پاکستان نے منگل کو Go Firstکی سرینگر۔
شارجہ پرواز،جو پہلے Go Airکے نام سے جانی جاتی تھی،کوپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسے لمبا راستہ اختیار کرنے اور متحدہ عرب امارات میں اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے گجرات کے اوپر سے پرواز کرنے پر مجبور کردیا۔
جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد سے نامہ نگاروں کے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان نے سرینگر۔شارجہ پروازوں کی اجازت دیتے وقت دفتر خارجہ کو آن بورڈ لیا تھا اور یہ اجازت کب منسوخ کی گئی تھی؟کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی پروازوں کیلئے پاکستان کی طرف سے اوور فلائٹ کی اجازت سے انکار کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوییشن اتھارٹی CAAکے پاس تکنیکی تفصیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک طویل عرصے سے تنازعہ کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر اس کی قرارداد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی فیصلہ تک زیر التواء ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کشمیر کے دورے کے دوران 500 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مبینہ سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبے بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔
جب ان سے کشمیر میں انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں متحدہ عرب امارات کی منصوبہ بند سرمایہ کاری کے بارے میں پوچھاگیا تو ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں کو حساس بنانے اور ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ایس این ایس کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کرتار پور راہداری کی اہمیت کو اہمیت دیتا ہے اور اس کے کام کرنے کیلئے پرعزم ہے اورپاکستان اسے جلد از جلدکھولنے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس سلسلے میں ہندوستان مثبت جواب دے گا۔کرتار پور راہداری کے ذریعے زائرین کی پاکستان آمد مارچ2020 سے کووڈ۔19وبائی امراض کی وجہ سے معطل ہے اور پڑوسی ملک نے اس سال اپریل میں کیسوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان سے تمام سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔
پاکستان میں مقیم جنگجو?ں کے ذریعہ 2016میں پٹھان کوٹ ایئر فورس بیس پرجنگجویانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد پاک بھارت تعلقات میں جنگجو?ں کی طرف سے ہونے والے کئی حملوں، بشمول ا ±وڑی میں ہندوستانی فوج کے ایک کیمپ پر ہونے والے حملوں نے مزید دوری پیدا کی۔
26فروری 2019 کو پلوامہ حملے جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوان مارے گئے تھے، کے جواب میں ہندوستان نے سرجیکل اسٹرائک کرکے پاکستان کے اندر جیش محمد کے عسکریت تربیتی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بعددونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید گراوٹ آئی۔
5اگست2019 میں بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے خصوصی اختیارات واپس لینے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے بعد بھارت پاک تعلقات مزید خراب ہوئے۔ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنا اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس نے پاکستان کو حقیقت کو قبول کرنے اور تمام بھارت مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
ابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلی نسل کے طبی طریقۂ علاج کے میدان میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے اور ملک حیاتیاتی علوم، طبی تحقیق اور صحت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
طب کے موجودہ دور کو انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ظہور سے صحت کے شعبے میں ایسے امکانات پیدا ہو رہے ہیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل پیدا کرنا ہوگا، تاکہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کو مریضوں کے لیے حقیقی اور بامعنی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے یہاں انٹرنیشنل میڈیکل سائنسز اکیڈمی (آئی ایم ایس اے) کے جموں و کشمیر چیپٹر کی جانب سے منعقدہ پہلے ’آروگیہ شکھر سمان۔ ایک میڈیکل انویسٹیچر تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’مستقبل میں طبی طریقۂ علاج کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل ضروری ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینومکس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز صحت کے شعبے میں نئے امکانات کے دروازے کھول رہی ہیں۔‘‘
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کئی علاج اور تشخیصی طریقۂ کار میں ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کلچر ٹیسٹ کے لیے درکار وقت کم کرنے اور جین کی ترتیب معلوم کرنے میں اے آئی کی صلاحیت کا حوالہ دیا، تاہم زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو کلینیکل میڈیسن کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی پر حد سے زیادہ انحصار ایسی صورت حال پیدا کر سکتا ہے جس میں ڈاکٹر کی طبی بصیرت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے متبادل طریقوں کو دستیاب رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، لیکن مریض کے علاج میں ڈاکٹر کا طبی فیصلہ بنیادی حیثیت رکھنا چاہیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ شیئر کر کے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ شیئر کرتے ہوئے اسے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ قرار دیا ہے۔ یہ پیش رفت واشنگٹن کی جانب سے ایران کی سات روزہ تجویز مسترد کیے جانے کے فوراً بعد ہوئی، جس کا مقصد تزویراتی اہمیت کی اس آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنا اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات بحال کرنا تھا۔
متعدد امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سوال اٹھایا کہ آیا تہران امریکی مطالبات پر عمل کرے گا۔
امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف نئے حملے شروع کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق معاملے سے واقف امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے قطر کے ثالثوں کے ذریعے سات روزہ تجویز پیش کی تھی۔
اس تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولتا اور جوہری مذاکرات بحال کرتا، بشرطیکہ واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کر دیتا۔تاہم امریکی حکام نے تہران اور ثالثوں کو بتایا کہ امریکہ ناکہ بندی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ٹرمپ مسلسل خبردار کرتے رہے ہیں کہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان برقرار ہے، جبکہ واشنگٹن تہران پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
دریں اثنا، ایران کے اسلامی پاسداران انقلاب نے تصفیے کی نئی شرائط مسترد کر دی ہیں اور جون میں طے پانے والے ایک ابتدائی معاہدے کی بعض شرائط کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔
تاہم قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے سفارت کاری جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورت حال کو ’’بہت مشکل اور چیلنجنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے آبی گزرگاہوں کے معاملے میں ’’جوڑ توڑ اور بلیک میلنگ‘‘ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ’’کچھ مثبت پیش رفت‘‘ ہوئی ہے اور امید ظاہر کی کہ سفارت کاری دونوں فریقوں کو کسی حل تک پہنچا سکتی ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اس کی تجویز قبول کی جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
