تازہ ترین
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج
تاریخی مغل روڈاور بانڈی پورہ گریز شاہراہ تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے بند
موسم سرما کے دستک دینے کے فوراً بعداور وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ روم ہیٹر اور کانگڑیوں کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا ہے۔
بالائی علاقوں میں ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں روزانہ کے درجہ حرارت میں بھی کافی گراوٹ محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہورہاہے جس کے چلتے سرینگر میں کل رات کے 5.6ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو درجہ حرارت 1.8سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔وادی میں مطلع ابر آلود رہنے اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہونے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔
ایس این ایس کو محکمہ موسمیات ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز شاہراہ پر تقریباًساڑھے 7سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سڑک کو ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے فی الحال بند کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گریزبانڈی پورہ سڑک اکتوبر کے مہینے میں ہوئی پہلی برفباری کے بعد سے آج تک تیسری بار ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند کردی گئی ہے۔گریز میں حکام نے تازہ برفباری کے بعد گریز
بانڈی پورہ شاہراہ کو جزوی طور پر ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے بند کردیا ہے۔ایس این ایس کے مطابق رازدان چوٹی پر برفباری کی وجہ سے پیدا پھسلن کو دیکھتے ہوئے شاہراہ کو بند کرنا پڑا۔ایس ڈی ایم گریز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گریز۔بانڈی پورہ شاہراہ کو ٹریف کی نقل وحمل کیلئے فی الحال عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تیسری بار ہے کہ جب اکتوبر مہینے سے ہوئیبرفباری کے بعد گریز۔
بانڈی پورہ سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی معطلی عارضی ہے اور موسم کی حالت بہتر رہنے کی صورت میں اسے دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔دریں اثناء جموں صوبے کے پونچھ ضلع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو راجوری اور پونچھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ایس پی ٹریفک، راجوری پونچھ، آفتاب شاہ نے ایس این ایس کو تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ خاص طور پر پیر کی گلی کے قریب برف باری ہونے اور پھسلن کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔شاہ نے مزید کہا کہ سڑک پر ٹریفک کی بحالی موسمی حالات پر منحصر ہے۔اس بیچ گلمرگ کے بالائی علاقوں کے علاوہ کپواڑہ،مڑھل،زیڈ گلی اورٹنگڈار سے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دریں اثناء جمعہ کو وادی کے کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ہواہے۔موسمیات محکمہ کے ذرائع سے حوالے سے ایس این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات کے 5.6ڈگری سیلشیس درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گیٹ وے ٹاون قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کے 3.2ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ صفر اعشاریہ6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات کے 2.2ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔کوکرناگ میں گزشتہ رات کے 3.1ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ 7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ادھر شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات کے 6.7ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت صفر اعشاریہ 7ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
ایس این ایس کے مطابق وادی کے مشہور سکینگ ریزورٹ گلمرگ میں گزشتہ رات کے ایک ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ادھر لیہہ میں گزشتہ رات کے 7.6ڈگری درجہ حرارت کے مقابلے میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران محکمہ موسمیات نے ابھی کسی طرح کی بھاری برفباری یا موسلا دھار بارشوں کی کوئی پیشگوئی نہیں کی ہے۔البتہ جموں وکشمیر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش یا برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دریں اثنا ء محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک کیلئے موسم عام طور پر خشک رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
