تازہ ترین
نواب ملک کے ذریعے این سی بی کی ایک اور جعلسازی کا انکشاف
ممبئی2 جنوری(یواین آئی) کچھ عرصہ کے تعطل کے بعد ان سی بی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے آج ایک بار پھر نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کی ایک اور جعلسازی کومیڈیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ انہو ں نے دو آڈیوکلپ پیش کیا ہے جس میں سے ایک میں میڈی نامی ایک پنچ گواہ کو این سی بی کا کرن بابونامی ایک آفیسر ایک پرانے کیس میں بیک ڈیٹ جواب درج کرنے کے لئے طلب کرتاہے۔
جبکہ دوسری آڈیو کلپ میں پنچ گواہ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو کرن بابو کے ذریعے طلب کئے جانے کی اطلاع دیتا ہے جس پر وانکھیڈے پنچ گواہ کو بلاخوف کرنا بابو کے کہنے کے مطابق عمل کرنے کی کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔ یہ آڈیوکلپس پیش کرتے ہوئے نواب ملک نے این سی بی پر نہایت سنگین الزامات عائد کئے ہیں اور کہا ہے کہ این سی بی ہنوزجعلسازی میں مصروف ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواب ملک نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ این سی بی کے متنازعہ آفیسر سمیر وانکھیڈے پر این سی بی کے ہی کچھ سینئر افسران نے جعلسازی اور غلط طریقے سے لوگوں کو پھنسانے کی رپورٹ دی ہے اس کے باوجود ریاستی بی جے پی کا ایک بڑا لیڈر وانکھیڈے کی مدت کار میں اضافہ کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کے یہاں کوششیں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمیروانکھیڈے کے مدت کار میں اگر اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں وصولی کے اس کھیل میں کون کون شامل ہیں؟ اس کو بے نقاب کرنے کا مزیدموقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے داماد سمیرخان کی ضمانت کے خلاف این سی بی نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے۔ یہ این سی بی کی شہرت حاصل کرنے کا کھیل ہے۔ جبکہ اصل ملزم کرن سجلانی ہے، اس کے علاوہ بھی ۶ ملزمین اس معاملے میں ہیں۔ کرن سجلانی کے قبضے سے برآمدگی بھی بتائی گئی تھی۔ این سی بی نے اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی۔ فرنیچروالا کے خلاف بھی اپیل نہیں کی لیکن سمیر خان کے خلاف اپیل داخل کی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ این سی بی مجھے ڈرانے کی کوشش کررہی ہے لیکن نواب ملک ڈرنے والوں میں سے نہیں ہے۔ قانون کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کرنے والوں کے خلاف میری لڑائی جاری رہے گی۔ہم عدالتی لڑائی لڑیں گے۔ اس مقدمے کو ختم کرنے کے لئے ہم نے عدالت میں درخواست داخل کی ہے۔
نواب ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ میں داخل کاغذات میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں 84کلوگرام پازیٹو آیا ہے جبکہ اسی ایجنسی نے نچلی عدالت میں ایک کلو101گرام ہونے کا تحریری طور پر دیا ہے۔ لیکن جج صاحب نے ایجنسی کے دعوے کو خارج کردیا تھا اور صرف60گرام تسلیم کیا تھا۔ نواب ملک نے کہا کہ این سی بی نے جعلسازی کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے۔ اگر این سی بی ایک پروفیشنل ایجنسی ہے تو صرف سمیر خان کے خلاف ہی اس نے اپیل کیوں کی؟ ہم این سی بی کی جانب سے اس کے جواب کے منتظر ہیں۔
نواب ملک نے کہا کہ این سی بی آفیسر کے اہلِ خانہ عدالت میں میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کیا ہے۔ مجھے عدالت نے بولنے سے روک دیا۔ عدالت کا احترام کرتے ہوئے میری جانب سے یہ واضح طور پر دریافت کیا گیا کہ اگر این سی بی یا دیگر کوئی ایجنسی کچھ غلط کرتی ہے تو کیا مجھے اس کے خلاف بولنے کا حق ہے؟ جس پر عدالت نے مجھے بولنے کی اجازت دیدی۔
اس لئے نئی جعلسازیوں کو بے نقاب کرنے پر مجھ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اب یہ نیا معاملہ پنچ نامہ تبدیل کرنے کا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اب اس معاملے میں این سی بی کے ڈی جی کرن بابو وسمیر وانکھیڈے پر کیا کرتے ہیں؟ نواب ملک نے الزام لگایا کہ اسمگلروں کے ذریعے پی آر ایجنسی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ڈرگ پیڈلر لاکھوں روپئے پی آر ایجنسی پر خرچ کرکے خبریں پلانٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان کو ضمانت دیتے ہوئے اپنے حکم نامے میں جسٹس جوگلے نے واضح طور پر کہا ہے کہ جعلسازی کرکے لوگوں کوپھنسایا گیا ہے۔اس کے باوجود سمیر وانکھیڈے کے پرانا پنچنامہ تبدیل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔این سی بی کے افسران جیسے ہی مشکلات میں پھنستے نظر آنے لگے، پنچ نامہ تبدیل کیا جارہا ہے۔
نواب ملک نے کہا کہ ہم این سی بی کی جعلسازی عدالت اور عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔ جس طرح کی جعلسازی ہوئی ہے وہ ہتک عزت کے مقدمے میں بھی ثابت کریں گے اور آنے والے دنوں میں این سی بی کی مزید کئی جعلسازیوں کو سامنے لائیں گے
دنیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
صنعا، یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف تقریباً 500 فوجی کارروائیوں میں 1540 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوجی ترجمان کرنل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ فوج نے صنعا میں حوثیوں کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں میزائل، ڈرون اور توپ خانے سے بھی حملے کیے گئے۔ ان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تعز گورنری میں ہوئیں، جہاں حوثیوں کی پیش قدمی روک دی گئی۔
الجزیرہ کے مطابق تعز کے مختلف محاذوں پر شدید لڑائی جاری ہے اور شہری علاقوں پر گولہ باری سے عام شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے کے ذُباب علاقے میں ایک گولہ رہائشی علاقے میں گرنے سے ایک شیرخوار بچہ ہلاک ہوگیا۔
دریں اثنا، حکومتی فوج نے حوثیوں کے زیر قبضہ الحوبان کو حکومتی کنٹرول والے تعز شہر سے ملانے والی اہم گزرگاہ بند کردی ہے۔ حکام کے مطابق یہ راستہ حوثیوں کی دراندازی کی کوشش، حملوں اور فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث بند کیا گیا۔
یمن میں حکومت اور حوثیوں کے درمیان 2022 میں قائم جنگ بندی رواں سال جولائی میں ختم ہونے کے بعد لڑائی میں تیزی آئی ہے۔ ستمبر کے وسط میں حوثیوں نے مغربی یمن کے بعض علاقوں، بندرگاہی شہر المخا اور باب المندب کے اہم جزیروں پر قبضہ کرلیا تھا۔ لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
ہندوستان1 week agoووٹ چوری سے آئین اور جمہوریت ختم ہو رہی ہے، اقتدار مخالف لہر کا خاتمہ منصفانہ انتخابات پر بڑا سوال: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں 3 روزہ ہڑتال سے قبل بینک ملازمین کا مظاہرہ
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیے میں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اپیل
-
دنیا4 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
