تازہ ترین
پولیس نے مقامی صحافی کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا
سری نگر، (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کے خلاف مبینہ طور پر امن و شانتی کے ماحول کو درہم برہم کے الزام میں سمبل کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک نام نہاد صحافی سجاد احمد ڈار کے خلاف بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران لوگوں کو تشدد کے لئے اکسانے کے ایک کیس کے سلسلے میں ہفتے کے روز چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ صحافی سجاد گل کے نام سے ایک ٹویٹر اکاونٹ چلاتا تھا اور وہ ہر وقت حکومت مخالف خبروں کی تلاش میں رہتا اور یہ کہ وہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی خاطر من گھڑت خبر یں اپ لوڈ کرتا تھا ۔
اُن کے مطابق گزشتہ سال مذکورہ صحافی کے آبائی گاوں میں محکمہ مال کی جانب سے ایک انہدامی مہم شروع کی گئی جس دوران اُس نے لوگوں کو تشدد کے لئے اکسایا جس کے بعد پولیس نے سجاد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 12/2021 زیر دفعات 147,447,336,351 آئی پی سی کے تحت کیس درج کیا تھا اور اسی کیس کے سلسلے میں پولیس نے آج عدالت مجاز میں ایک چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق گنڈ جہانگیر میں گزشتہ سال ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران ایک مقامی جنگجو کو مار گرایا اور اس حوالے سے بھی اس نام نہاد صحافی نے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اپ لوڈ کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ تصادم کے حوالے سے من گھڑت ٹویٹ کرنے کا مقصد عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے درمیان دوریاں پیدا کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں بھی مذکورہ صحافی کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 79/2021 کے تحت کیس درج کیا ہے۔
اُن کے مطابق شالیمار سری نگر میں گزشتہ دنوں ہوئے تصادم میں انتہائی مطلوب جنگجو کمانڈر سلیم پرے کی ہلاکت کے بعد اس نام نہاد صحافی نے مہلوک ملی ٹینٹ کے چند رشتہ داروں کی جانب سے ملک مخالف نعرے بازی کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا سائٹوں پر اپ لوڈ کیا تھا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص کی سرگرمیاں ملک کی سلامتی اور خود مختیاری کے لئے نقصان دہ ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ نام نہاد صحافی سجاد نے ہمیشہ لوگوں کو مشتعل کرنے کی خاطر متنازعہ بیانات ٹویٹ کئے تاکہ لوگوں کو تشدد کے لئے اکسایا جاسکے اور بعد میں ان ٹویٹس کووہ ڈیلیٹ بھی کرتا تھا ۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کے لئے مذموم سرگرمیوں میں براہ راست ملوث پایا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ نام نہاد صحافی کو غیر قانونی اور ملک دشمنی سرگرمیوں میں ملوث قرار پاکر اُس کو حراست میں لے لیا گیا ہے
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
