تازہ ترین
ہمارے جوان کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں /لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی
سری نگر، (یو این آئی):فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا ہے کہ ا?پریشن ’سنو لیپرڈ‘ مسلسل جاری ہے اور ہمارے جوان کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سال گذشتہ بھی شمالی کمان کے لئے کامیابی کا سال رہا اور ہمارے جوانون نے تمام تر چلینجوں کا سامنا کرکے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیا۔
موصوف کمانڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اودھم میں شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔خطاب سے قبل انہوں نے ڈیوٹی کے دوران نمایاں کار کردگیوں کا مظاہرہ کرنے والے مختلف یونیٹس کو اعزازی اسناد سے سرفراز بھی کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا: ’ہر سال کی طرح سال گذشتہ بھی شمالی کمان کے لئے کامیابی کا سال رہا جس میں ہمارے جوانوں نے ہر طرح کے چلینجوں کا سامنا کیا اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنایا‘۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لدخ یونین ٹریٹریوں کی اہمیت سے ہم سب واقف ہیں اور ہماری فوج نے ان علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول(ایل اے سی)، لائن آف کنٹرول(ایل او سی)، ایکچول گراؤنڈ پوزیشن لائن (اے جی پی ایل) اور بین الاقوامی سرحد پر بھی اپنے قبضے کو قائم رکھا اور اندرونی حفاظت کو بھی بنائے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی پیپلز لیریشن آرمی (پی ایل اے) کے ساتھ کئی علاقوں میں ڈس انگیجمنٹ عمل مکمل ہوا ہے اور بعض علاقوں میں یہ عمل جاری ہے۔موصوف کمانڈر نے کہا کہ ا?پریشن ’سنو لیپرڈ‘ ابھی بھی جاری ہے اور ہمارے جوان ہمیشہ کی طرح کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ملی ٹنسی اور علاحدگی پسندی کو رد کر دیا ہے اور آج کشمیر میں ملی ٹینٹوں کی تعداد میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ملی ٹینسی سے متعلق واقعات، سنگ بازی، احتجاجوں وغیرہ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو سیکورٹی فورسز کی محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر جاری عمل در آمد پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل جوشی کا کہنا تھا کہ اس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے تاہم سر پار سے در اندازی کی کوششیں ابھی بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کمان پہلے دو مرحلوں کی طرح کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے
ہندوستان
وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن تقسیم کے متاثرین اور بچ جانے والوں کو یاد کیا اور ملک کی تقسیم سے پیدا ہوئے عظیم انسانی دکھوں کو یاد کرتے ہوئے ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے اس صدمے پر قابو پایا اور اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کیا۔
تقسیم کے مظالم کے یادگاری دن کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم نے “کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا”، خاندانوں کو بے گھر کر دیا، اپنوں کو جدا کر دیا اور سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کو بے پناہ تکلیف پہنچائی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ “آج ہم #PartitionHorrorsRemembranceDay منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کی ہمت کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ “یہ تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا… خاندان بے گھر ہوئے، اپنے پیارے کھو دیاگیا اور بے پناہ تکلیفیں برداشت کی گئیں۔”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تباہی کے باوجود تقسیم کے بعد بچ جانے والوں کی اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اس پر قابو پاتے ہوئے، لوگوں نے صفر سے اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کیا، مصیبت کو کامیابی میں بدلا اور ہمارے ملک کی ترقی میں بے پناہ تعاون دیا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم کا سامنا کرنے والوں کے سفر انسانی استحکام کے ثبوت کے طور پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان کی زندگی کے سفر ہمیں انسانی جذبے کی طاقت کی یاد دلاتے ہیں۔”
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ دن ہمارے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور اجتماعی طور پر ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے ہمارے عزم کو مزید گہرا کرے۔”
تقسیم کے مظالم کا یادگاری دن 14 اگست کو 1947 میں ہندوستان کی تقسیم سے جڑے دکھ، نقل مکانی اور جانی نقصان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تقسیم کے نتیجے میں جدید تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی نقل مکانی ہوئی، کیونکہ شدید فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان لاکھوں لوگوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی کھینچی گئی سرحدوں کو پار کیا۔
مودی حکومت نے 2021 میں اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد تقسیم کے دوران لوگوں کی برداشت کردہ تکلیفوں کو یاد کرنا اور سماجی ہم آہنگی کی حفاظت اور تقسیم اور نفرت کو دوبارہ پنپنے سے روکنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یو این آئی۔این یو۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
