کاروبار
وزیراعظم ای ودیا کے تحت چینلوں کی تعداد 12 سے بڑھا کر 200 کی گئی
نئی دہلی،یکم فروری (یواین آئی) وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ حکومت نے کورونا کی وبا کی وجہ سے آن لائ پڑھائی کےلئے وزیراعظم ای ودیا پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ’ون کلاس ون ٹی وی چینل ‘ کی تعداد 12 سے بڑھاکر 200 ٹی وی چینل کردی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے منگل کو لوک سبھا میں مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہ وزیراعظم ای ودیا کے تحت شروع کئے گئے ’ون کلاس ون ٹی وی چینل‘ پروگرام کا دائرہ بڑھا کر 12 سے 200 ٹی وی چینل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ریاستوں کو پہلی سے بارہویں تک کی کلاسوں کےلئے علاقائی زبان میں ضمنی تعلیم میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے اسکولوں کے بند ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے آن لائن پڑھائی کےلئے سال2020 میں وزیراعظم ای ودیا پروگرام شروع کیا تھا۔یہ پروگرام سویں پربھا کی باضابطہ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
تازہ ترین
چین نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ وقت پر مالی ذمہ داریاں پوری کریں
(یو این آئی/ژنہوا) چینی سفیر نے پیر کو اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک، خاص طور پر بڑے شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کریں۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ ’’رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے کام اور مینڈیٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے اہم اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہی، جو اقوام متحدہ کے داخلی انتظامی اور بجٹ کے امور سے متعلق ہے۔
مسٹر ڈائی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں معاشی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑے شراکت دار کے پاس ابھی بھی طویل عرصے سے واجبات باقی ہیں جو کہ اقوام متحدہ کے معاشی بحران کی بنیادی وجہ ہیں۔ مسٹر ڈائی نے کہا کہ رکن ممالک کے سکریٹری جنرل کے خط پر اپنی تشویشات کا اظہار کرنے کے باوجود زیادہ تر رکن ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’’چین، ہمیشہ کی طرح، فعال طور پر اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے، اور اس نے اس سال کے باقاعدہ بجٹ میں تخمینے کی پوری ادائیگی کی ہے‘‘۔ مسٹر ڈائی نے کہا کہ چین تمام فریقوں سے جامع مشاورت کرنے اور جیتنے والے تعاون کے لیے کوشش کرنے کا اپیل کرتا ہے اور یہ بھی مانتا ہے کہ پروگرام کی منصوبہ بندی رکن ممالک کے زیر انتظام اصولوں کی مشروط تعمیل کرنی چاہیے اور رکن ممالک کے جائز مفادات اور خواہشات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔
تازہ ترین
سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے موبائیل دکان کو لوٹ لیا
سری نگر (یو این آئی): جنوبی ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ میں دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے موبائیل دکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو خان بستی سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے فاروق ٹیلی کام نامی دکان میں نقب لگا کر وہاں سے قیمتی موبائیل فون اور نقدی چُرا کرراہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نقب زنوں نے دکان سے قریباً تین لاکھ روپیہ کے موبائیل فون اور دوسرا الیکٹرانک سامان چرا لیا ہے۔
موبائیل دکان کے مالک فاروق احمد قریشی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان میں موجود لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، 20 موبائیل اور نقدی چُرا ئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ میں دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے موبائیل دکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو خان بستی سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے فاروق ٹیلی کام نامی دکان میں نقب لگا کر وہاں سے قیمتی موبائیل فون اور نقدی چُرا کرراہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نقب زنوں نے دکان سے قریباً تین لاکھ روپیہ کے موبائیل فون اور دوسرا الیکٹرانک سامان چرا لیا ہے۔
موبائیل دکان کے مالک فاروق احمد قریشی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان میں موجود لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، 20 موبائیل اور نقدی چُرا ئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
تازہ ترین
اسٹاک مارکیٹ تیسرے روز بھی گر گئی
ممبئی، (یو این آئی): عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس، مہندرا، آئی ٹی سی، این ٹی پی سی اور آئی سی آئی سی آئی سمیت کئی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کا شکار رہی۔
بی ایس ای سینسیکس 59.04 پوائنٹس گر کر 57832.97 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 28.30 پوائنٹس گر کر 17276.30 پوائنٹس پر آگیا۔
مڈ کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 23,771.95 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 پوائنٹس گر کر 27,748.30 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3471 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2200 کی فروخت اور 1155 کی خرید ہوئی جبکہ 116 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
این ایس ای پر 32 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 میں اضافہ ہوا جبکہ ایک میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoحوثیوں کے باب المندب میں بحری جہاز پر حملے میں 6 افراد ہلاک، یمنی حکومت کا دعویٰ
