تازہ ترین
قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کی تقدیر اور تصویر بدل دے گی : پروفیسر عقیل احمد
نئی دہلی، (یو این آئی): تعلیم کی اہمیت اور خاص طور پر نئی قومی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اردو اور سندھی کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کی تقدیر اور تصویر بدل دے گی کیوں کہ اس پالیسی میں ہندوستان کی تمام زبانوں کی ترویج وترقی اور ان کے احیا کی تجویز رکھی گئی ہے یہ بات انہوں نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر طالب علم پانچویں کلاس تک لازمی اور آٹھویں کلاس تک اختیاری طور پر مادری زبان میں تعلیم حاصل کرپائے گا۔
اس کے علاوہ کسی بھی تعلیمی سطح پر اپنی مادری زبان کو ایک مضمون کے طور پر وہ اختیار کر سکتا ہے۔ساتھ ہی اس پالیسی میں یہ تجویز بھی ہے کہ تمام ریاستوں میں اور مرکز میں بھی تمام زبانوں کے فروغ کے لیے اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔
مسٹر شیخ عقیل نے کہا کہ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کا خیال ہے کہ کوئی بھی ترقی پسند ملک اگر مادری زبان کا تحفظ نہیں کرے گا تو اس ملک کا زوال لازمی ہے۔
کیوں کہ آواز سے شبد اور شبدوں سے بھاشا یا زبان کی تخلیق ہوتی ہے اور آواز ہی اس کائنات کی اصل اور جوہر ہے، اس لیے تمام زبانیں قابل احترام ہیں اور مودی سرکار سبھی زبانوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
پروفیسر عقیل نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں تعلیم میں تنوع پیدا کیا گیا ہے جس سے تعلیمی نظام کی توسیع ہوگی اور نئے نئے کورس اور سبجیکٹ کو متعارف کیا جائے گاـ
جس سے روزگار اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ہندوستان میں کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے اندر تمام مضامین کو اسکل ڈیولپمنٹ کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ نوجوان تعلیم حاصل کرکے بیکار نہ رہیں ـ
اگر نوجوان برسر روزگار ہوں گے اور سبھی کو ملازمتیں ملیں گی تو یہ ملک ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔
انھوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی ایک اور خاص خوبی یہ ہے کہ اس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ہزاروں سال پرانا گروکل کا جوماحول تھا اسے تمام تعلیمی اداروں میں پیدا کیا جائے اور تمام اساتذہ کو ایسی تربیت دی جائے کہ ان کا مقام ماضی کےان نابغۂ روزگار اساتذہ جیسا ہو۔
شیخ عقیل نے کہا کہ دراصل ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں سب سے آگے نظر آئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی جو اخلاقی قدریں اور ہزاروں سال پرانی جو تہذیب ہے وہ ہمیشہ زندہ رہے اور ہندوستان کا ہر شخص اور ہر نوجوان ماڈرن ہونے کے ساتھ ساتھ روحانیت سے بھی اپنا رشتہ استوار رکھے، یعنی ترقی اور روحانیت ساتھ ساتھ پروان چڑھیں۔
پروفیسر عقیل نے کہا کہ اگر ہندوستان میں ایسا ہوتا ہے تو پوری دنیا میں ہندوستان انقلاب برپا کردے گا اور ہمارا ملک حقیقی معنوں میں وشو گرو سمجھا جائے گا، اس لیے میں ہندوستان کے تمام تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طالب علموں سے اپیل کرتاہوں کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرنے کے لیے آگے آئیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کریں ـ
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
