تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن /ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف
سری نگر(یو این آئی):ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ سال 2021-22 کے دوران 162ملی ٹینٹ اور نکسلی مارے گئے اور 15سو کے قریب کو گرفتار کیا گیا۔
اْن کے مطابق فرائض کی انجام دہی کے دوران 12سی آر پی ایف اہلکار جاں بحق ہوئے اور 169 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایم اے سٹیڈیم جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہے اورپیرا ملٹری فورس کے اہلکار امن و امان کے قیام کی خاطر اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
شوپیاں میں رخصت پر آئے سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی سی آر پی ایف نے بتایا کہ رواں سال اس طرح کا یہ پہلا واقع رونما ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا گیا۔موصوف ڈی جی نے بتایا کہ رخصت پر کون اہلکار گھر آیا جنگجو اس پر بھی نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
ملی ٹینٹوں کی جانب سے مذہبی مقامات کو بطور پناہگاہ استعمال کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پیرا ملٹری فورسز کے چیف نے بتایا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ جہاں پر بھی ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں اْنہیں چن چن کر مارا جائے گا۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے بارے میں سی آر پی ایف کے ڈی جی نے بتایا کہ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جائیں گے۔
کشمیر فائلز فلم کی سپیشل سکریننگ کے بارے میں ڈی جی نے بتایا کہ ابھی تک میں نے یہ فلم نہیں دیکھی تاہم جس فلم سے ترغیب ملتی ہو اْس کو ضرور دیکھنا چاہئے۔
اس سے قبل ایم اے سٹیڈیم میں پریڈ سے خطاب کے دوران پیرا ملٹری فورسز کے چیف نے کہاکہ سال 2021-22 کے دوران سی آر پی ایف نے 162ملی ٹینٹوں اور نکسلیوں کو مار گرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران 1500کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ 750نے خود سپردگی کی۔اْن کے مطابق سی آر پی ایف نے دو سالوں کے دوران ملی ٹینٹوں اور نکسلیوں سے 415 ہتھیار، 13ہزار گولیوں کے راونڈ 14سو کلو بارودی مواد، 225 گرینیڈس، 115بم، 615 ای آئی ڈیز، 24 سو ڈٹونیٹرس، 5336سٹکس، نقدی 3.27کروڑ اور 25775کلو ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔
انہوں نے کہاکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران 12اہلکار وں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا اور 169زخمی ہوئے ہیں۔موصوف نے بتایا کہ پچھلے 82 برسوں کے دوران سی آر پی ایف کو بہادری کے لئے 2309 گلنٹری ایوارڈ ملے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیرا ملٹری فورس ملک کی طاقتور فورس ہے اور یہ کہ لااینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے میں سی آر پی ایف اہلکار کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات ہو یا مذہبی فیسٹول سی آر پی ایف اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔سی آر پی ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈی جی نے بتایا کہ اس حوالے سے زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے گئے ہیں۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں ڈی جی سی آر پی ایف نے کہاکہ اس قانون کو منسوخ کرنے کے بعد پیرا ملٹری فورسز نے وادی کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر بہترین کام کیا اور مرکزی اور جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ نے اس کی ستائش کی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
