تازہ ترین
جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ کا سری نگر میں احتجاج
سری نگر،26 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ نے سندیپ ماوا کی قیادت میں ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج درج کیا اور سابق جنگجو بٹہ کراٹے کا پتلہ نذر آتش کر دیا۔اس موقع پر سندیپ ماوا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈت، مسلمان، سکھ اور بودھ کے ساتھ ظلم ہوا لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ گذشتہ تیس برسوں کے دوران کسی نے بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا:‘کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ظلم ہوا اس کا انصاف ملنا چاہئے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ جنہوں نے بندوق نہیں اٹھایا، کے ساتھ بھی ظلم ہوا، ان کی بات بھی کی جانی چاہئے تاکہ کشمیریت کامیاب ہوسکے ’۔ان کا کہنا تھا:‘ورنہ ہم ایک بار پھر تقسیم ہوں گے اور یہاں کے سیاسی خاندان خواہ وہ عبداللہ خاندان ہے یا مفتی خاندان ہے، ہم پر سیاست کرتے رہیں گے وہ ہمیں مار کے سیاست کریں گے یہ ہم نہیں ہونے دیں گے ’۔موصوف احتجاجی نے کہا سابق جنگجو بٹہ کراٹے نے پنڈتوں کو قتل کرنے کا سر عام اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا:‘جب بٹہ کراٹے نے پنڈتوں کو مارنے کا سر عام اعتراف کیا ہے تو اس کو پھانسی کی سزا کیوں نہیں دی گئی’۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کشمیر فائلز نامی فلم سے کشمیری پنڈتوں کو انصاف ملے گا، مسٹر ماوا نے کہا:‘انصاف دینے والا خدا ہے جب خدا انصاف دینے پر آتا ہے تو حکمرانوں کے دل بھی اس کی طرف مائل ہوجاتے ہیں ’۔
انہوں نے کہا:‘سوال یہ ہے کہ پنڈتوں کے ساتھ ظلم ہوا اور یہ بھی سچ ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، میں اس کے لئے مسلمانوں کے ساتھ ہوں اور اس کے لئے کوئی بھی دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے تیار ہوں ’۔ان کا کہنا تھا:‘اس گھر کو گھر کے ہی چراغ سے آگ لگی ہے وہ چاہے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی ہو، غلام نبی آزاد ہو میں ان کو اپنے لیڈر تسلیم نہیں کرتا ہوں ’۔موصوف نے کہا کہ ان لیڈروں کو کورٹ آف جسٹس میں لیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے آپ کو دنیا سب سے بڑا جمہوری ملک کہتا ہے تو وقت آگیا ہے کہ وہ اس کو ثابت کرے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ظلم و تشدد ہوتا ہے تو حکومت کی ذمہ داری کے اس کے مرتکیبن کو قانون میں دائرے میں لائے۔یو این آئی.
دنیا
کینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
اوٹاوا، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے انتہائی کم مگر سنگین خطرے کا جائزہ لینے اور اس کے لیے تیاری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئے ان کے انٹرویو کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
کارنی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اس انتہائی سنگین صورتحال کا محتاط جائزہ لیا ہے جس میں امریکہ کینیڈا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے، تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
انہوں نے کہا، ’’ہماری ذمہ داری ہے کہ انتہائی کم امکان والے لیکن انتہائی سنگین خطرات پر بھی توجہ دیں۔ یہ صرف خطرے کا انتظام ہے۔ یہ معمول کی صورتحال نہیں ہے، لیکن اس کے لیے تیاری نہ کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔‘‘
ٹرمپ انتظامیہ کے دوران دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ امریکی فوج میں 20 لاکھ سے زیادہ فعال اور ریزرو اہلکار ہیں، جبکہ کینیڈا کے پاس دو لاکھ سے بھی کم فوجی ہیں۔ 2024 تک امریکہ کے پاس 65 فوجی آبدوزیں تھیں، جبکہ کینیڈا کے پاس صرف چار تھیں۔
کارنی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کینیڈا کی طویل ساحلی پٹی اور آرکٹک سے قربت کے پیش نظر دفاعی اخراجات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ متعدد بار کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست قرار دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ بھی جاری ہے اور گزشتہ ماہ متعدد مصنوعات پر ایک دوسرے کے خلاف محصولات میں اضافہ کیا گیا۔
کارنی نے کہا کہ اس کے باوجود وہ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال کرنے کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے مسلسل چوکس رہنے پر زور دیا
سری نگر، شمالی فوجی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وادیٔ کشمیر میں یونٹوں اور فارمیشنز کے دورے کے دوران ابھرتے ہوئے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہنے اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
شمالی کمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے وادیٔ کشمیر میں یونٹوں اور فارمیشنز کا دورہ کرکے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بیان کے مطابق، فوجیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور فرائض سے وابستگی کی تعریف کی اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مسلسل چوکسی اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
پی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بھارتیہ جن سنگھ کے نظریہ ساز پنڈت دین دیال اپادھیائے کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، ایک صاحب بصیرت مفکر، حب الوطن نیز انسانیت کے علم بردار اور انتودیہ کے حامی کے طور پر ان کے تعاون کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، مسٹر مودی نے کہا کہ پنڈت اپادھیائے کے خیالات شمولیت پر مبنی ترقی، سماجی انصاف اور تعمیرِ ملت کی ہندوستان کی کوششوں کو مسلسل تحریک دیتے رہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا، “میں پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو ان کی جینتی پر ادب کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔”
پنڈت اپادھیائے کو ایک “صاحب بصیرت مفکر، حب الوطن نیزانسانیت کے علم بردا اور انتودیہ کے رہنما” کے طور پر بیان کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا کہ ان کے “عوام کو ترقی کے مرکز میں رکھنے اورقطار کے آخری شخص کو اوپر اٹھانے کے لازوال نظریات” ملک کے ترقیاتی سفر میں آج بھی اتنے ہی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا، “یہ نظریات جامع پیش رفت، سماجی انصاف اور قوم کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر کو مسلسل تحریک دیتے رہتے ہیں۔”
25 ستمبر 1916 کو پیدا ہوئے پنڈت اپادھیائے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاسی پیشرو، بھارتیہ جن سنگھ کی اہم نظریاتی شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے جن سنگھ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور اس کے نظریاتی فریم ورک کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کے انسانیت کے فلسفے نے متوازن سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے وسیع تر فریم ورک کے اندر فرد اور معاشرے کو رکھنے کی کوشش کی۔ انتودیہ کا تصور، جسے موٹے طور پر سماجی اور اقتصادی نظام کے سب سے نیچے والے شخص کی ترقی کے طور پر سمجھا جاتا ہے، بعد میں بی جے پی کی سیاسی اور پالیسی سے جڑی گفتگو میں ایک بار بار آنے والا موضوع بن گیا۔
پنڈت اپادھیائے کے یوم پیدائش پر مسٹر مودی کے خراج عقیدت نے آخری شخص کی فلاح و بہبود پر مسلسل زور دینے کو اجاگر کیا اور ان کی نظریاتی میراث کو جامع ترقی اور سماجی انصاف کے وسیع تر اہداف سے جوڑ دیا۔
یواین آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور راہل نے یومِ پیدائش پر مودی کو مبارکباد دی
-
جموں و کشمیر6 days agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
جموں و کشمیر6 days agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا7 days agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
دنیا1 week agoہم نے جزیرہ قشم کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرایا:ایران
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا7 days agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا7 days agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا6 days agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر7 days agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
