تازہ ترین
مدثر بشیر شاہ: کشمیر میں ٹریکنگ کی مشعل روشن رکھنے والا کوہ پیما
سری نگر،31مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے نامساعد زمینی صورتحال کے بیچ پہلی بار بیس نوجوان لڑکیوں پر مشتمل پر ایک گروپ نے رام پورترم کھنڈ سے لولاب تک 15 کلو میٹر طویل ٹریکنگ کا سفر طے کرکے نہ صرف ایک نئے ٹریکنگ ٹریک کو دریافت کیا بلکہ ایک ریکارڈ بھی قائم کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکیوں کے اس ٹریکنگ گروپ میں جہاں شازیہ خورشید نامی ایک دو بچوں کی ماں شامل تھی وہیں بارہ سالہ تحلیل نصیر کمسن بچی بھی اس گروپ حصہ تھی۔شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اور ماہر ٹریکنگ مدثر بشیر شاہ نے اس ٹریکنگ سفر کا اہتمام محکمہ جنگلات بارہمولہ کے اشتراک سے کیا تھا جبکہ اس گروپ کی قیادت عشرت شاہ نامی ایک لڑکی کر رہی تھی۔
موصوف کوہ پیما نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد لڑکیوں کے ہی ایک اور گروپ کے لئے دوسرے ٹریکنگ ایڈونچر کا اہتمام داچھی گام یا شمالی کشمیر میں واقع لمبر وائلڈ لائف پناہ گاہ سے کیا جائے گا۔مدثر بشیر جو ’پاتھ فائنڈرس‘ کے نام سے ایک نجی ٹریکنگ گروپ چلارہے ہیں، جس میں بعض سینئر ڈاکٹر اور اعلیٰ سرکاری عہدیدار شامل ہیں، نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ لڑکیوں نے اس ٹریکنگ کے دوران ترم کھنڈ میں تین فٹ برف میں انتہائی جوش و ولولے کے ساتھ ٹریکنگ کی اور اس دوران ایک دوسرے کی مدد بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے اس دشوار گذار سفر کو بہت ہی بہادری اور جذبے سے طے کیا جس سے میں بے حد متاثر ہوا۔واضح رہے کہ ترم کھنڈ شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ کا مرکزی علاقہ ہے۔مدثر بشیر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اب تک قریب 95 چوٹیوں کو سر کیا ہے جن میں کوہ کولاہوئی بھی شامل ہے جو سطح سمندر سے 5 ہزار4 سو 24 میٹر اونچا ہے۔انہوں نے کہا: ’گذشتہ کئی برسوں سے یہاں لوگ مجھے لڑکیوں کے لئے ٹریکنگ سفر کا اہتمام کرنے کا اصرار کرتے تھے لیکن یہاں کے سماجی حالات کے پیش نظر میں ایسا کرنے سے گریز کرتا تھا‘۔ان کا کہنا تھا: ’چونکہ ٹریکنگ میرا پیشہ بھی ہے اور جنون بھی اور خواتین کے لئے بھی کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے میرے دل و دماغ میں موجزن تھا‘۔جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹنیئرنگ سے کوہ پیمائی کے بنیادی کورس کی تربیت حاصل کرنے والے موصوف کوہ پیما نے کہا کہ میں گذشتہ دو برسوں سے لڑکیوں کے لئے ٹریکنگ ٹرپ کے اہتمام کے متعلق غور کر رہا تھا لیکن بیچ میں کورونا کی وجہ سے میرا یہ خیال عملی شکل اختیار نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا: ’کئی چھوٹے بچے بھی ٹریکنگ پر لے جانے کا اصرار کررہے ہیں اور جو میں نے لڑکیوں کے اس ٹریکنگ ٹرپ کا اہتمام کیا اس میں محکمہ جنگلات بارہمولہ کا اشتراک حاصل تھا جنہوں نے اس کے لئے کافی سپورٹ فرہم کیا‘۔مدثر بشیر نے کہا کہ وادی میں بھی اب ٹریکنگ کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے جو ایک خوش آئیند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رجحان کے بڑھنے سے جہاں نئے ٹریکنگ ٹریکس دریافت ہوں گے وہیں یہ ہماری سیاحت کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب والدین بھی اس میں دلچسپی لینے لگے ہیں یہاں تک کہ بچیوں کے والدین بھی اب دلچسپی لے رہے ہیں۔موصوف ٹریکنگ ماہر نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد لڑکیوں کے ہی ایک اور گروپ کے لئے دوسرے ٹریکنگ ایڈونچر کا اہتمام داچھی گام یاشمالی کشمیر میں واقع لمبر وائلڈ لائف پناہ گاہ سے کیا جائے گا۔یو این آئی
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
