تازہ ترین
تلک جلد ہی ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلیں گے: روہت
ممبئی، (یو این آئی): ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما مڈل آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک ورما سے بہت متاثر ہیں اور انہیں پورایقین ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس کھیلیں گے۔
روہت نے کہا کہ ان کے پاس تکنیک اور ذہنیت دونوں ہیں اور وہ بہت پرسکون دماغ کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔
تلک نے ہندوستان کے لئے 2020 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلاتھا، جس میں ہندوستان رنر اپ رہا۔ انہیں 2022 میں ممبئی انڈینز نے خریدا اور انہوں نے اپنے پہلے ہی آئی پی ایل سیزن میں کمال کردیا۔
ٹیم کی خراب کارکردگی کے درمیان 19 سالہ تلک نے اب تک 12 اننگز میں 386 رن بنالئے ہیں، جو کسی بھی 20 سال سے کم عمر کے بلے باز کی آئی پی ایل کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے رشبھ پنت کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 2017 میں 366 رنز بنائے تھے۔ فی الحال تلک اس سیزن میں ساتویں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازہیں۔
چنئی سپر کنگز کے خلاف جیت کے بعد روہت نے تلک کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، “پہلے ہی سال وہ جو کر رہے ہیں وہ کمال ہے۔ اس عمر میں ہی انہوں نے ذہنیت دکھائی ہے اور بہت پرسکون دماغ کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستان کے لئے تینوں فارمیٹس کھیلیں گے۔ کب۔ جب آپ ان سے بات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کچھ اچھاکرنے اورکامیابی حاصل کرنے کی بھوک ہے۔ وہ درست راستے پر ہیں، انہیں صرف اسی راستے پر چلتے جانا ہے۔”
روہت نے کہا گرچہ ان کی ٹیم اس سیزن میں باہر ہوگئی ہے، لیکن اب وہ باقی میچوں میں مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں چنئی کے خلاف ہوئے میچ میں جنوبی افریقہ کے نوجوان کھلاڑی ٹرسٹن اسٹبس کو موقع دیا گیا۔ روہت نے کہا، “یقینی طور پر ہماری نظرمستقبل پرہے، لیکن ہم جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی ہمارے پاس دومیچ اور ہیں، ہم اس میں کچھ اور آپشنز آزما سکتے ہیں۔”
اسٹبس کو موقع دینے کے لیے کیرون پولارڈ کو باہر بیٹھنا پڑا۔ روہت نے کہا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا۔ روہت نے کہا، “پولارڈ ممبئی انڈینز کے لیے ایک واریرس کی طرح ہیں۔ لیکن وہ خود سامنے آئے اور کہا کہ وہ الیون سے باہر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ٹیم دوسرے آپشنز کو آزماناچاہتی ہے۔ اگرہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوتے توشاید ایسا ہوابھی نہیں ہوتا۔ ہم جب ہم اگلے سال کی تیاری کر رہے ہیں، توہمیں دوسرے متبادل کو دیکھنا ہوگا
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
