جموں و کشمیر
دارالعلوم دیوبند:1994 کے بعد تعمیر عمارتوں پر چارج کے تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل
دیوبند:03جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں واقع قدیم اسلامی تعلیمی ادارے’دارالعلوم دیوبند‘ میں سال 1994 کے بعد تعمیر شدہ عمارتوں کا نقشہ اور اس پر چارج کی وصولی کا تنازع ایک بار پھر طول پکڑتا نظر آرہا ہے۔
دارالعلوم میں سال 1994 کے بعد بغیر نقشہ پاس کرائے اور طے شدہ چارج جمع کئے بغیر کی گئی تعمیراتی کام پر چارج کے تعین کے لئے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے متعلقہ محکموں کے افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی ایک مہینے کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات ڈی ایم کو سونپے گی۔
الزام ہے کہ دارالعلوم میں سال 1994 کے بعد جو بھی تعمیراتی کام ہوئے ہیں ان کے نہ تو نقشے ریگولیٹڈ ایریا سے منظور شدہ ہیں اور نہ ہی اس کے چارج کی ادائیگی کی گئی ہے۔ملحوظ رہے کہ ریگولیٹڈ ایریا کی تشکیل دیوبند میں 1994میں ہی ہوئی ہے۔ اس کے بعد سے درالعلوم میں اقامت گاہیں، کلاسز اور مسجد وغیرہ کی تعمیر کی گئی ہیں۔
کمیٹی کی تشکیل کے بعد دارالعلوم سے مولانا عبدالخالق مدراستی، انتظامیہ کمیٹی کے رکن مولانا انوارالرحمان،تعمیراتی کمیٹی کے انچارج حافظ اسعد پانڈولی اور آرکیٹیکٹ اشوک بھاردواج نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ سے ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا کہ دارالعلوم خیراتی مذہبی ادارہ ہے۔جس کے اخراجات کی تکمیل عطیات و چندے سے ہوتی ہے۔انکم ٹیکس کی دفعہ 80(جی) کے تحت اسے ایک تہائی کی چھوٹ ملتی ہے۔
مولانا مدراسی نے ڈی ایم سے کہا کہ اس ادارے کی زیادہ تر تعمیرات سینکڑوں سال پرانی ہیں اور دیوبند کے ریگولیٹیڈ ایریا بننے کےبعد جو بھی تعمیرات ادارے میں ہوئی ہیں ان کے چارج کا صحیح تخمینہ لگایا جائے دارالعلوم اس کی ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔
دارالعلوم اس معاملے میں 18فروری 2018 کو 25لاکھ روپئے جمع کرچکا ہے۔اس دوران ریاستی حکومت کی جانب سے فیس جمع کرنے کا یکمشت سمن آیا تھا۔ جسے بعد میں ہائی کورٹ نے اسٹے کردیا تھا۔ریگولیٹیڈ ایریا کے نئے جے ای این کے سنگھ نے کہا کہ یہ رقم بعد کے چارج میں جوڑ دی جائے گی۔
اس تعلق سے الگ الگ واجب الادا تخمینی رقم بتائے جانے کی وجہ سے تنازع اور گمرہی کو ہوا ملی ہے۔ ریجنل ٹاون پلانر میرٹھ کرشن موہن نے بتایا کہ سابق میں جو 40کروڑ روپئے کے چارج لگانے کی بات آئی تھی اس میں کئی زمینی حقائق کو یا تو نظر انداز کردیا گیا تھا یا تخمینہ لگانے میں غلطی ہوئی تھی۔
مولانا مدراسی کے مطابق پارک پر بھی چارج لگا دیا گیا ہے اور 1994 سے پہلے تعمیر شدہ عمارتوں کو بھی اس میں شامل کرلیا گیا ہے۔بعد میں اس چارج کو کم کر کے محض 39لاکھ کردیا گیا تھا۔
ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے اسی ضمن میں چارج کی رقم کا صحیح تخمینہ لگانے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں ایس ڈی ایم دیپک کمار، جے ای ریگولیٹیڈ ایریا ان کے سنگھ، ریجنل ٹاؤں پلانر کرشن موہن ، ایگزکٹیو انجینئر جل نگم اور پی ڈبلیو ڈی شامل ہیں۔کمیٹی کو ایک مہینے کے اندر نئے سرے سے رپورٹ تیار کر کے دینی ہے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا7 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
