تازہ ترین
منوج سنہا نے سری نگر میں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا
کشمیر کے ہر ضلعے میں بہت جلد سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے/منوج سنہا
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ہر ضلعے میں بہت جلد سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ اپنے دوستوں اور کنبوں کے ساتھ فلمیں دیکھنے کے لئے آیا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں سنیما گھروں کا دوبارہ کھل جانا جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کی عکاس ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’کشمیر میں ہر جگہ سنمیا کے شوقین لوگ ہیں اور وادی میں سنیما گھروں کی ایک عظیم تاریخ ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہاں ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ اپنے دوستوں اور کنبوں کے ساتھ فلمیں دیکھنے کے لئے آیا کرتے تھے اور سنمیا ان کو تفریحی سامان فراہم کرنے کے علاوہ بڑا سوچنے اور بڑے خواب دیکھنے کا موقع فراہم کرتے تھے‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ سال 1965 میں شمی کپور کی فلم ’جانور‘ کو براڈ وے سنیما میں دکھایا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ’کپور خاندان کو کشمیر کے ساتھ اس قدر محبت تھی کہ شمی کپور نے اپنے اہلخانہ سے آخری رسومات سری نگر کے جھیل ڈل میں انجام دینے کی وصیت کی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ گذشتہ تیس برسوں کے دوران تفریحی سامان سے محروم رہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج پہلا ملٹی پلیکس سنیما گھر اہلیان وادی کو تفریحی سامان فراہم کرنے کا موجب بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں اور پلوامہ میں بہت جلد دو ملٹی پرپز سنیما ہال قائم کئے جائیں گے اور جموں وکشمیر کے ہر ضلعے میں سو سیٹوں والے سنیما گھر قائم کئے جائیں گے۔منوج سنہا نے کہا کہ سری نگر ایک زمانے میں تفریح کا مرکز مانا جاتا تھا جب یہاں پلیڈم، ریگل، شیراز، نیلم، خیام، براڈ وے، ناز اور فردوس جیسے آٹھ سنیما گھر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر اس زمانے کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں سنیما گھروں کا دوبارہ کھل جانا جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی تصویر کا عکاس ہے۔موصوف ایل جی نے کہا کہ پانچ اگست2019 ایک تاریخی دن تھا جب ملک کے پارلیمنٹ نے ایک بہت بڑا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا: ’دلی سرکار جموں وکشمیر میں امن خریدنے کے بجائے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نئی فلم پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حال ہی کشمیر میں کئی فلموں کی شوٹنگ کی گئی اور مزید کئی فلموں کی یہاں شوٹنگ کی جائے گی۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہاں بہت جلدی فلم سٹی قائم کی جائے گی جس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی فلم پالیسی کے تحت نوجوان فلم سازوں کو کافی مراعات دی جائیں گی تاکہ مقامی روزگار پیدا کیا جاسکے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں سونہ وار علاقے میں قائم پہلے ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا۔دھر خاندان اور آئی این او ایکس کی مشترکہ کاشوں سے تیار ہونے والا اس ملٹی پلیکس سنیما ہال میں 520 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یہ سری نگر میں اپنی نوعیت کا پہلا سنیما گھر ہے۔ اس ملٹی پلیکس میں فلمیں دیکھنے کے علاوہ کئی فوڈ کورٹس ہیں اور بچوں کے لئے بھی مختلف قسموں کا تفریحی سامان دستیاب ہے۔وادی میں نوے کی دہائی میں سنیما گھر بند ہونے کے بعد لوگوں کے لئے تفریحی وسائل محدود ہوئے تھے اور لوگ ڈش ٹی وی اور کیبل سے ہی فلمیں دیکھ رہے تھے۔وادی کشمیر میں سال 1980تک کل ملا کر ایک درجن سنیما گھر تھے تاہم ملی ٹینسی شروع ہونے کے بعد بیشترسینما ہالوں میں سیکورٹی فورسزقیام پذیر ہیں۔یو این آئی
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
