جموں و کشمیر
ایس ایس بی بھرتی گوٹالہ:پنچایت اکاونٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
سری نگر:سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے ماضی میں لئے گئے امتحانات سوالات کے گھیرے میں آچکے ہیں، ایس آئی، ایف اے اے کے بعد سی بی آئی کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پنچایت اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے بھی قبل از وقت لیک کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق تین سینئر آفیسران کا نام سامنے آیا ہے اور اْنہیں کسی بھی وقت گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تین سینئر آفیسران نے او ایم آر شیٹس کو ہی تبدیل کیا او راس طرح سے محنتی اور قابل طلبا کی اْمیدوں پر پانی پھیر ا گیا۔اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ فارسٹرس اسامیوں کو پْر کرنے کی خاطر لئے جانے والے امتحان کے لئے چار کروڑ روپیہ کا سودا کیا گیا تھا۔
جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض سابق آفیسران اور جونیئر لیول کے ملازمین نے قابل اور محنتی اْمیدواروں کے تئیں ایسی گھنوانی حرکت کی کہ اْنہیں تاریخ بھی معاف نہیں کرئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق تین سینئر آفیسران پرچے فروخت کرنے میں براہ راست ملوث ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ او ایم آر شیٹس کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق او ایم آر شیٹس کا پتہ تب چلا، جب امتحانی مرکز میں تفتیش کاروں کے دستخط ایس ایس بی کے پاس دستیاب او ایم آر شیٹس کے ساتھ میل ہی نہیں کھا رہے تھے جس کا واضح مطلب ہے کہ امتحانی مراکز میں پرچہ مکمل ہونے کے بعد تفتیش کاروں کے دستخط شدہ او ایم آر شیٹس کو تبدیل کردیا گیا تھا اور کسی اور نے ہی شیٹس پر دستخط کئے تھے۔
او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرنے کے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہیں چلتا اگر سی بی آئی کو اس کیس کی تحقیقات کا کام سپرد نہ کیا گیا ہوتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے جتنے بھی امتحانات لئے گئے وہ سب اب سی بی آئی کے راڈار پر ہے اور اْن امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں کرنے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیاجارہا ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیپر لیک ہونے کا معاملہ زیادہ تر جموں خط تک ہی محدود تھا کیونکہ پرچہ لیک کرنے والے تمام افراد اکھنور، کانہ چیک اور دیگر کچھ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی جلد ہی ایک موجودہ ممبر اور دو اْس وقت کے عہدیداروں کو تحقیقات کی خاطر طلب کریں گے جنہیں پیپر لیک اسکنڈل کے بعد ایس ایس بی سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرنے میں ان کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی بی آئی کے آفیسران اس کام میں جٹ گئے ہیں کہ کتنے اور او ایم آر شیٹس کو تبدیل کرکے منظور نظر رکھنے والے اْمیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔یو این آئی
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
