جموں و کشمیر
خط پیر پنچال میں شبانہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ،گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
جموں وکشمیر کے خط پیر پنچال کے کشتواڑ، راجوری اور ڈوڈہ میں تیسرے روز بھی گھر گھر تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔
بتادیں کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد پولیس نے دو درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں مختلف تھانوں پر طلب کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ، کشتواڑ ، راجوری میں مسلسل تیسرے روز بھی گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس دوران مکینو ں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے کشتواڑ اور راجوری کے دور اُفتادہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکانوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ اور راجوری اضلاع میں جگہ جگہ اضافی نفری تعیناتی کی گئی اور تلاشی کارروائیوں کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیاہے۔
پولیس ذرائع نے تلاشی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مشکوک افراد کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اُن کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر راجوری، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو ہتھیار فراہم کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ڈانگری گاوں میں سات عا م شہریوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن لانچ کیا ہے اور ابھی تک دو درجن کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پوچھ تاچھ کا دائرہ وسیع کیا ہے اور بہت جلد راجوری سانحہ میں ملوث افراد کی مدد اعانت کرنے والے افراد کو بے نقاب کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں سے اہم ثبوت و شواہد اکھٹا کئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اس کیس کو این آئی اے کے سپرد کر رہی ہے تاکہ ملوثین کو جلد ازجلد بے نقاب کیا جاسکے۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا7 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا6 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
