تازہ ترین
کپواڑہ میں کمسن بچی کے قتل کے الزام میں باپ گرفتار: ایس ایس پی کپواڑہ
سری نگر،3 اپریل (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کھرہامہ لولاب میں چھ روز قبل ایک کمسن بچی کے قتل کے الزام میں اس کے والد کو گرفتار کیا ہے۔
بتادیں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہکے کھرہامہ گائوں میں 29 مارچ کی شام اپنے ہی گھر کے نزدیک ایک شیڈ میں ایک کمسن بچی کی گلا کٹی لاش پائی گئی تھی۔
ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد اقبال خٹانہ نے بچی کا گلا کاٹنے سے پہلے اس کا گلا گھونٹا تھا۔
انہوں نے کہا: ‘پولیس کو 29 مارچ کی شام کوکھرہانہ لولاب میں ایک بچی کی لاش لکڑی کے ایک شیڈ میں ملتی ہے دوسرے دن لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کا پہلے گلا گھونٹا گیا تھا اور پھر اس کا گلہ کسی تیز دھار والے ہتھیار سے کاٹا گیا تھا’۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں فیملی شک کے دائرے میں آگئی اور اس سلسلے میں اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ بچی کے والد محمد اقبال خٹانہ،جو بنیادی مشتبہ تھا، سے تفتیش کی گئی۔
انہوں نے کہا: ‘دوران تفتیش محمد اقبال خٹانہ نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور اس کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں جرم کے لئے استعمال کیا جانے والا چاقو بھی ضبط کیا گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ملزم کی اپنی بیوی کے ساتھ گذشتہ ایک برس سے لڑائی چل رہی تھی اور اس روز بھی اس کی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا’۔
مسٹر یوگل منہاس نے کہا: ‘ اس دن محمد اقبال خٹانہ جو پیشے سےا یک سومو ڈرائیور ہے شام کو سوا چار بجے گھر پہنچا تووہ چھ بجے تک گھریلو کام جیسے لکڑی کاٹنے وغیرہ میں لگ گیا اور اس کے بعد گھر آیا تو اس کی بیوی سے ایک بار پھر لڑائی ہوئی’۔
انہوں نے کہا: ‘اس کے بعد اقبال خٹانہ گھر سے ایک چاقو لے کر یہ کہتے ہوئے باہر چلا گیا کہ اس کی گاڑی کے ٹائیر کا پنکچر ہوا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘در اصل اقبال اپنے آپ کو مارنے کے غرض سے گھر سے نکل گیا لیکن اس کی بچی اس کے پیچھے چلی اور اس نے اقبال سے پانچ روپیے مانگے تو اقبال نے اس کو دس روپیے دے دئے لیکن وہ پھر بھی اپنے باپ کے پیچھے گئی جس کے کئی لوگ گواہ بھی ہیں’۔
ایس ایس پی کپواڑہ نے کہا کہ اقبال نے بچی کو گاڑی میں اٹھایا اور پھر وہ ہارڈن روڈ کراسنگ پر پہنچا اس کے بعد وہ سیور پہنچا اور سوا سات بجے کھرہامہ بس اڈے پر پہنچا جہاں وہ عشا کی اذان تک ٹھہرا’۔
انہوں نے کہا کہ جب لوگ نماز تراویح ادا کرنے میں مصروف ہوئے تو وہ واپس کھرہامہ آیا اور ایک ٹرانسفارمر کے نزدیک گاڑی روکی جہاں اس نے اپنی بیٹی کا گلا دبایا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی یہ واقعہ 8 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس کے بعد اقبال خٹانہ لاش لے کر واپس آیا اور لاش کو اپنے چچا کے گھر کے نزدیک ایک لکڑی کے شیڈ میں رکھا اور چاقو سے اس کا گلا کاٹا’۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اقبال بعد میں خود ہی پولیس پوسٹ کھرہامہ آیا اور وہاں اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں رپورٹ درج کی لیکن اس دوران اہلخانہ اور مقامی لوگوں نے لاش کو ٹین شیڈ میں پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اقبال ابھی تک واحد ملزم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
