جموں و کشمیر
کشمیر: طوفانی آندھی اور شدید ژالہ باری کی قہر سامانیاں، ایک درجن مکانوں کو نقصان
سری نگر،25مئی (یو این آئی)وادی کشمیر میں جمعرات کی سہ پہر کو طوفانی ہوائیں چلنے اور شدید ژالہ باری سے ایک درجن کے قریب مکانوں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
اس دوران شہرہ آفاق جھیل ڈل میں کشتیوں میں پھنسے ہوئے ایک درجن کے قریب سیاحوں کو ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس نے محفوظ جگہ منتقل کیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرا ت کی سہ پہر کو وادی کے شمال و جنوب میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی طوفانی آندھی کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔
شمالی ضلع بارہ مولہ کے کھامو ، رفیع آباد، واگورہ ، کریری اور لڈورا، پتو کھاہ ، وتر گام پٹن اور سوپور میں قہر انگیز ژالہ باری نے کھیت کھلیانوں اور باغات کو نقصان سے دوچار کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ لوگ چھتوں پر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کپواڑہ کے ہائی ہامہ ، گتلی پورہ ، کرالہ پورہ ، ترہگام، سوگام ، درگمولہ اور سلہ کوٹ میں بھی شدید ژالہ باری سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا۔ایک معمر شہری نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ اپنی پوری زندگی میں ایسی ژالہ باری نہیں دیکھی ۔ان کے مطابق ایک اولے کا وزن ایک سو سے ڈیڑھ سو گرام تھا جس وجہ سے گاڑیوں کے شیشے بھی چکنا چور ہوئے۔
جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سہ پہر کے بعد ترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے سے ایک درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ پنگلش ترال میں محمد اقبال شیخ کے مکان کو نقصان پہنچا، شاجن میں غلام محمد اور گامراج ترال میں کلونت سنگھ کے مکان پر بھاری برکم درخت گر آیا جس وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
دیور ترال میں بیکری کارخانے پر چار کی شاخ گرنے کی وجہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں ن مزید کہاکہ ترال کے متعدد علاقوں میں رہائشی مکانوں کی چھتیں اڑنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ طوفانی آندھی چلنے کی وجہ سے ترال میں بجلی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور وسیع آبادی گھپ اندھیرے میں ڈوب گئی ہے۔دریں اثنا سری نگر کے شہر آفاق جھیل ڈل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے کئی کشتیاں ڈل کے بیچ و بیچ پھنس کر رہ گئیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس نے اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر کم از کم ایک درجن سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔سری نگر کے مضافاتی علاقوں میں بھی کئی درخت گر آئے ہیں۔وسطی ضلع بڈگام سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد درخت اکھڑ گئے ہیں۔
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
