جموں و کشمیر
کوکر ناگ میں 3 عارضی ملازمین کی خود سوزی کی کوشش، ہسپتال منتقل، فلوری کلچر آفیسر گرفتار
سری نگرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بوٹنیکل گارڈن کو کرناگ میں پیر کی دو پہر کو تین عارضی ملازمین نے مبینہ طور خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں فوری طور ہسپتال منتقل کرکے بچالیا گیا تاہم ایک ڈیلی ویجر کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ کہ اس واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے جس کے بعد پولیس نے اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ذرائع نے بتایا کہ بوٹنیکل گارڈن کوکر ناگ میں پیرکی دوپہر کو اس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب وہاں تین عارضی ملازمین نے مبینہ طور پر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے بر وقت کارروائی کرکے انہیں بچا کر سب ضلع ہسپتال کوکرناگ پہنچایا جہاں سے ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
ان ملازمین کی شناخت 30 سالہ ذاکر حسین شاخساز ولد غلام حسن شاخساز، 33 سالہ ارشد احمد یتو ولد عبد السلام ساکنان بدر کوکرناگ اور ہلال احمد تانترے ولد محمد اکبر تانترے ساکن وتہ ہاڑ کے بطور ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان عارضی ملازمین کا تعلق محکمہ فلوریکلچر سے ہے۔
مقامی سرپنچ نے نامی نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ پیر کی صبح اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ کے دفتر میں گئے اور تین ڈیلی ویجروں کا مسئلہ اٹھایا تاہم اس نے ایک نہ سنی اور بد تمیزی پر اترآیا۔
انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر نے کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے تین ڈیلی ویجروں کو پہلگام ٹرانسفر کرنے کے احکامات صادر کئے تو آفیسر موصوف کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ غریب ڈیلی ویجر اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ پہلگام میں ڈیوٹی دے سکے۔
انہوں نے کہاکہ کئی علاقوں کے سرپنچوں نے اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر سے منت سماجت کی کہ ان ڈیلی ویجروں کے ساتھ کچھ نہ کیا جائے لیکن اس نے کہاکہ ہم انہیں نوکری سے برخواست کریں گے۔
سرپنچ نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ نے تین ڈیلی ویجروں کو خود سوزی کرنے پر مجبور کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آفیسر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر نوکری سے برخواست کیا جائے۔
اس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کوکر نا گ شاہراہ پر دھرنا دیا اور اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کوکر ناگ کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔
ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ جو بھی اس معاملے میں ملوث ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔
پولیس نے مظاہرین کو بتایا کہ اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اوراس ضمن میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ،ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
