جموں و کشمیر
پڑوسی ملک کی کال پر تعلیمی اداروں کے بند رہنے کا دور ختم ہوگیا:منوج سنہا
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کی آماجگاہ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کی آماجگاہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا لیکن اب یہاں سال بھر تعلیمی ادارے کھلے رہتے ہیں اور کاروبار بھی معمول کے مطابق چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی کال پر یہاں تعلیمی اداروں اور کاروبار کے بند رہنے کا دور ختم ہوا ہے۔
موصوف لیفٹیںنٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں امر سنگھ کالج میں طلبا کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کبھی ملی ٹنسی کا ہاٹ سپاٹ تھا لیکن آج یہ ٹورزم کا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں روز پڑوسی ملک کی کال پر اسکول، کالج بند ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے آپ (طلبا) کو پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا اب وہ دن ختم ہوگئے ہیں جب کسی کی کال پر یہاں تعلیمی ادارے اور بیوپار بند رہتا تھا’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ یہاں ہر سال پہلی جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا: ‘یہاں ہر سال پہلی جنوری کو ہی باقاعدہ ہڑتال کلینڈر جاری کیا جاتا تھا اب یہاں سال کے 365 دن معمولات زندگی بحال رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہوئی ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ امن و شانتی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں و کشمیر کی سیر کے لئے آئے لیکن امسال یہ تعداد 2 کروڑ تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ امن کے ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں اور آج نوجوانوں کو جہلم ریور فرنٹ پر گاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے اور طلبا پڑھائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نہ صرف زرعی شعبے میں بلکہ باغبانی کے شعبے میں بھی تیز رفتاری سی ترقی کر رہا ہےان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں ہر دن پانچ سو سے زیادہ انٹرپرونیور اپنی زندگی کی شروعات کر رہے ہیں۔
منوج سنہا نے کہا کہ ہمیں بہت کم وقت میں سرمایہ کاری کے لا تعداد پرپوزل حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈاکٹروں نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور جموں وکشمیر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے طلبا کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار طلبا پر ہی ہیں۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا7 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
