جموں و کشمیر
شری امرناتھ یاترا:6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 16 واں جھتا جموں بیس کیمپ سے روانہ
جموں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح بم بم بولے نعروں اور برستی بارش کے بیچ یاتریوں کا ایک اور جھتا کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منگل کی صبح 6 ہزار 2 سو 25 یاتریوں پر مشتمل 16 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا یہ جھتا 217 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 3 ہزار 7 سو 14 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2790 مرد، 793 خواتین، 18 بچے، 101 سادھو اور 12 سادھویں شامل تھیں۔
بالتل بیس کیمپ کے لئے 2 ہزار 5 سو 11 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1545 مرد، 955 خواتین، 7 بچے اور 4 سادھو شامل تھے۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 2 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کا ہندوستان سے الحاق تاریخی ہے، اس کی وحدت اور سالمیت ناقابلِ سمجھوتہ ہیں: بی جے پی صدر
جموں، جموں و کشمیر بی جے پی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی بھون، تریکوٹہ نگر میں حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یومِ الحاق (ولے دیوس) منایا۔ اس موقع پر 26 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر کے ہندوستانی یونین میں الحاق کا تاریخی فیصلہ کرنے والے مہاراجہ ہری سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، کہا کہ 26 اکتوبر 1947 کو ریاست کے اُس وقت کے ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔
ست شرما نے جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما، رکن پارلیمنٹ جوگل کشور شرما، بی جے پی کی نائب صدر ریکھا مہاجن، جنرل سکریٹری بلدیو سنگھ بلیواریا اور رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کے ہمراہ مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس کے بعد ملک کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ست شرما نے کہا کہ یہ دن ملک اور جموں و کشمیر کے عوام کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر محض تقویم کی ایک تاریخ نہیں، بلکہ ہندوستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے آئینی اور جذباتی رشتے کی بنیاد ہے۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے ایک تاریخی فیصلہ کیا، جس نے ہندوستانی یونین کے اندر ریاست کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کئی برسوں تک اس دن کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کا یہ مستحق تھا، لیکن اب ہر شہری کو اسے فخر کے ساتھ یاد کرنا چاہیے۔
ست شرما نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے ہر خطے اور ہر برادری کے امن، ترقی اور وقار کے لیے پُرعزم ہے۔
سنیل شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ہندوستان سے الحاق مکمل، حتمی اور ناقابلِ تنسیخ تھا۔ انہوں نے کہا، ”ہماری مسلح افواج اور ریاست کے ان لوگوں کی قربانیاں، جنہوں نے ہر چیلنج کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا، ہندوستان کی وحدت کے تحفظ کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔”
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون افسر اقوام متحدہ کے مشن کے لیے نامزد
جموں، جموں و کشمیر پولیس کی ایک خاتون افسر کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کے تحت ایک بین الاقوامی ذمہ داری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
جموں کے خواتین پولیس تھانے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے طور پر تعینات انسپکٹر سنجیون جیوتی کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایک افسر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
اقوام متحدہ کا مشن ایک چیلنجنگ ماحول میں کام کرتا ہے اور اس کے مینڈیٹ میں شہریوں کی حفاظت، امن کے قیام میں تعاون اور انسانی حقوق کو فروغ دینا شامل ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کابینہ میں توسیع کی تقریب کل صبح ساڑھے دس بجے، وزرا کے نام شام تک سامنے آئیں گے: نیشنل کانفرنس
سری نگر، نیشنل کانفرنس نے پیر کے روز کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب منگل کو صبح ساڑھے دس بجے سری نگر کے لوک بھون میں منعقد ہوگی۔ پارٹی نے بتایا کہ نئے وزرا کے ناموں کا اعلان پیر کی شام تک متوقع ہے۔
عمر عبداللہ حکومت کی تشکیل کے دو سال بعد پہلی مرتبہ کابینہ میں توسیع کی جارہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس تقریب کے لیے دعوت نامے جاری کیے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب لوک بھون کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ کابینہ میں توسیع یا ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”کابینہ میں توسیع ہو یا ردوبدل، وزیر اعلیٰ جو چاہیں گے، وہی ہوگا۔” انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عمر عبداللہ کو ہی کرنا ہے۔
تنویر صادق نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دینے سے قبل وہ پارٹی صدر فاروق عبداللہ سے مشورہ کریں گے۔ ان کے مطابق یہ عمل مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل کیے جانے والے افراد کی فہرست پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ”کسے شامل کیا جائے گا؟ متعلقہ افراد کو فون کال موصول ہوگی۔ اس بارے میں صرف پارٹی قیادت کو معلوم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ناموں کا اعلان شام تک ہوجانا چاہیے۔
نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان نے بارہمولہ میں حال ہی میں دیے گئے پارٹی صدر فاروق عبداللہ کے بیان کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے ان پر ملک سے غداری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس معاملے پر ”چھوٹی سیاست” کررہی ہے۔
فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز پارٹی کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سیاسی تنازعہ پیدا کردیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہندوستان کا پڑوسی ملک کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر زندہ رکھ کر وادی کے لوگوں کا ”تحفظ” کررہا ہے۔ بی جے پی نے ان کے بیان کو ”ملک سے غداری پر مبنی” قرار دیتے ہوئے ان سے ملک کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے بیان کے کسی ایک حصے پر توجہ دینے کے بجائے ان کی پوری تقریر سنی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ”جن لوگوں نے اس بیان کو غلط رنگ دیا ہے، انہیں پہلے پوری تقریر سننی چاہیے۔”
تنویر صادق نے کہا کہ فاروق عبداللہ نے اپنی تقریر میں قبائلی حملہ آوروں اور پڑوسی ملک کی جانب سے کشمیر میں کیے گئے مظالم کا بھی ذکر کیا تھا۔ ان کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ نے اس بات کا حوالہ بھی دیا تھا کہ نیشنل کانفرنس کا ایک کارکن حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے آیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی کی جانب سے کسی بیان کے ایک حصے کو سیاق و سباق سے الگ کرکے ملک میں گھٹیا اور چھوٹی سیاست کے لیے استعمال کرنا غلط ہے۔”
یواین آئی۔ ظ ا
-
ہندوستان6 days agoکھرگے اور پرینکا نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں
-
دنیا6 days agoایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، ، دونوں ملکوں کے رشتے تاریخی بلندی پر: عراقچی
-
دنیا1 week agoروسی ڈیزل سے متعلق امریکی فیصلے پر کشیدگی کے درمیان زیلنسکی کی ٹرمپ کے ایلچیوں سے بات چیت
-
دنیا6 days agoپوتن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
-
دنیا1 week ago“نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے: عراقچی
-
پاکستان1 week agoحوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے: پاکستان
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے روس پر پابندیوں میں نرمی کا دفاع کیا، زیلنسکی پر سخت تنقید
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ثقافتی شعبے کی بحالی کے لیے محبوبہ مفتی کی امیت شاہ سے مداخلت کی اپیل
-
دنیا6 days agoہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
-
دنیا6 days agoجے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
-
ہندوستان6 days agoبچوں کو موبائل اور آن لائن گیمنگ کی لت سے بچانے کے لیے کھیلوں، ڈرائنگ اور تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول کرنے کی پہل: پرمجیت…
