صحت
سانس کے ذریعے ملیریا کی تشخیص کے تجربات میں حوصلہ افزا کامیابی
سانس کے ذریعے ملیریا کی تشخیص کے تجربات میں حوصلہ افزا کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس مرض کی جلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقا میں سانس کے ذریعے ملیریا کی تشخیص کے آلے استعمال کیے جارہے ہیں اور یہ آلے فی الحال بچوں میں اس بیماری کا پتہ لگانے میں کافی بہتر کارکردگی دکھارہے ہیں البتہ بڑے پیمانے پر ان کے استعمال سے قبل مزید بہتری درکار ہوگی۔
ماہرین نے ملیریا سے متاثرہ افراد کی سانس کی بُو کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے اور اس سے ایک ’’breath print‘‘ تیار کیا ہے جسے ملیریا کی تشخیص کے لیے تیار کیے گئے آلے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ آلہ ملیریا کا پتہ چلانے کے لیے 6 مختلف بُوؤں کو پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان میں ایک بُو وہ بھی ہے جو قدرتی طور پر صنوبر کے درخت میں ہوتی ہے اور ملیریا پھیلانے والے مچھر و دیگر کیڑے اس بُو کی جانب آتے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ جب کوئی شخص ملیریا سے متاثر ہوتا ہے تو اس کے منہ میں بھی اسی طرح کی بُو پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مچھر اس کی طرف اور زیادہ متوجہ ہوتے ہیں اور اس کے ارد گرد موجود دیگر لوگوں کو بھی کاٹتے ہیں۔
محققین نے اس آلے کو افریقی ملک ملاوی میں 34 بچوں پر آزمایا جن میں سے بعض ملیریا کا شکار تھے اور بعض صحت مند تھے۔ آلے نے ان میں سے 29 بچوں کے حوالے سے بالکل درست نتائج دیے یعنی مرض کو پہچاننے کی شرح 83 فیصد رہی البتہ بڑے پیمانے پر استعمال سے قبل اس میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے۔
خیال رہے کہ ملیریا کی تشخیص کے لیے خون کے ٹیسٹ کا طریقہ کار موجود ہے تاہم محققین کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے مرض کی تشخیص زیادہ آسان اور سستا طریقہ ہے۔
اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت، تین مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی) : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ3 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 80افراد میں کورونا سے متاثر پائے گئے، بارہ مولہ میں 13،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپواڑہ میں 45، اننت ناگ میں نو، بانڈی پورہ میں پانچ، گاندربل میں 8، کولگام میں 13، شوپیاں میں چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 88افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 26، راجوری میں پانچ، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں سات، سانبہ میں تین، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6،رام بن میں 21اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 1624افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 574جموں اور 1050کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک 439332صحت یاب ہوئے اور فی الوقت یوٹی میں 6255ایکٹیو کیسز ہیں۔
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 1151افراد کی رپورٹ مثبت 9مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سری نگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ پوزٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9مریض فوت ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412ایکٹیو کیسز ہیں جن منیں سے 5698جموں اور 11714کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یومیہ کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں لہذا وویک اینڈ لاک ڈاون کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ تجارتی انجمنوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے باقی ریاستوں نے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جلد از جلد درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 26دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو اب راحت ملنی چاہئے۔
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا1 day agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 day agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا1 day agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان1 day agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
