جموں و کشمیر
طویل عرصے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی جموں وکشمیر آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا
سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ امسال طویل عرصے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی جموں وکشمیر آمد میں اضافہ درج ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے اوربعض ملکوں کی طرف سے عائد منفی ٹراول ایڈوئزری کی بھی جلد ختم ہونے کی امید ہے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘امسال اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی ہے جن میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک اچھی تعداد شامل ہے امسال غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘امسال ماہ مئی کے اواخر میں سری نگر میں منعقدہ کامیاب جی ٹونٹی اجلاس سے جموں وکشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے 27 ممالک کے نمائندے ایک مثبت پیغام لے کر واپس اپنے اپنے ملک گئے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ایک پر امن جگہ اور قدرتی خوبصورتی کی جگہ کے بطور تسلیم کیا گیا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ امسال جاری شری امرناتھ یاترا میں نہ صرف ملک کے گوشہ و کنار کے یاتری بلکہ غیر ملکی یاتری حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘آج جموں وکشمیر کو ایک بدلے ہوئے جموں وکشمیر کے طور پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ وہ تبدیلی اور پر امن ماحول ہے جو یہاں گذشتہ چار برسوں سے قائم ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ بعض ممالک جنہوں نے منفی ٹراول ایڈوائزریاں عائد کی ہیں ان کو بہت جلد ہٹا دیں گے’۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ یہاں عام لوگ اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہماری کوشش ہے کہ یہاں کا ہر باشندہ اپنی مرضی کے مطابق، کسی بھی قسم کے دبائو یا پریشانی کے بغیر اپنی زندگی گذارے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جب میں نے تین سال قبل جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا میں کوئی وعدہ نہیں کیا بلکہ یہ کہا کہ میں وعدوں کو پورا کرنے کے لئے آیا ہوں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری انتظامیہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم جموں و کشمیر کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے پر عزم ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں آج نئے روڈ، ریل لائنز، نئے بجلی پرجیکٹ ائیر پورٹ ٹرمنل، سنیما ہال، ریور فرنٹ بن رہے ہیں اور ابھی بھی کافی کچھ کرنا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یونین ٹریٹری کے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے سنبھالنے کے کام میں مصروف عمل ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے اور اس کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کے لئے سخت کاوشوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہماسیہ ملک کی مدد سے حمایت یافتہ دہشت گردی نے ہمارے معاشرے میں کینسر کا کام کیا اور ہم جموں وکشمیر کو دہشت گردی سے صاف پاک بنانے کے لئے پر عزم ہیں’۔
سرحدوں کی حفاظت کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہاڑ ہمارے جوانوں کی بیش بہا قربانیوں کے گواہ ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘میں آج شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے اہلخانہ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پورا جموں و کشمیر اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے’۔
جموں و کشمیر میں رونما ہوئی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک امسال ایک کروڑ 27 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شری امرناتھ جی یاترا پر امن طریقے سے جاری و ساری ہے۔
انہوں نے کہا: ‘امسال 34 برسوں کے بعد سری نگر میں روایتی سڑکوں پر محرم جلوس بر آمد کیا گیا کشمیر میں سیاحوں کے لئے ہوم سٹریز دستیاب ہیں، فلم پالیسی بن گئی ہے، اور جموں وکشمیر میں 300 نئے سیاحتی مقامات کو سامنے لایا جا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف میدانوں میں آگے بڑھنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا امرت کال جو سال 2047 میں ہوگا اس وقت جموں وکشمیر کو ملک کے بہتریں ترقی پذیر مقامات میں شمار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں روزانہ 20 لاکھ ای ٹرانزیکشن ہوتے ہیں جو اسے ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ جگہوں کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
