جموں و کشمیر
فوج نے سری نگر مہم کے دوران سائیکلسٹ بھائو صاحب بھاور کی عزت افزائی کی
سری نگر، مہاراشٹرا کے جالنہ ضلع کے حسن آباد گائوں سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ سائیکلسٹ بھائو صاحب بھاور سائیکل پر روزانہ 50 سے 60 کلو میٹر کا سفر کرکے لوگوں کو سماجی برائیوں کے متعلق جانکاری فراہم کرتا ہے۔
وہ سری نگر میں اپنی اس مہم کے دوران 31 سب ایئریا کے جی او سی میجر جنرل پی بی ایس لامبہ سے ملاقی ہوئے اور انہوں نے آرمی پبلک اسکول میں طلبا کے مجمع کو خطاب بھی کیا۔
سری نگر نشین ایک دفاعی ترجمان کے مطابق موصوف سائیکلسٹ نے فوجی افسروں سے بات چیت دوران کہا: ‘میرا اس مہم کا مقصد لوگوں کو سماجی برائیوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے’۔
سائیلسٹ کا کہنا ہے: ‘میں گذشتہ قریب 3 دہائیوں سے ملک کے گوشہ و کنار جا رہا ہوں اور سماجی برائیوں جیسے جہیز وغیرہ کی بیخ کنی اور آپسی بھائی چارے کی تشہیر میرا مشن ہے’۔انہوں نے کہا: ‘علاوہ ازیں میں منشیات، صفائی ستھرائی، کورپشن، کھانے پینے کے عادات وغیرہ کے متعلق نوجوانوں کے ساتھ گفتگو بھی کرتا ہوں’۔انہوں جی او سی کے ساتھ اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ‘میرا گھر ہے نہ کوئی موبائل نمبر یا بینک اکائونٹ نمبر جہاں میرا سائیکل رکتا ہے وہی میرا گھر ہے’۔
مسٹر بھاور نے کہا: ‘میری عمر سولہ سال کی تھی جب میری بہن اور خاندان کو جہیز کے نام پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا’۔انہوں نے کہا: ‘ میرے گھر والوں نے میری بہن کو شادی پر تحفے دیئے لیکن اس کے باوجود اس کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے رہے اوریہ وقت پورے خاندان کے لئے انتہائی آزمائش اور کٹھن وقت تھا’۔
یہ سمجھتے ہوئے کہ اس سماجی بیماری کے خاتمے کے لئے بیداری کلیدی اہمیت رکھتی ہے، مسٹر بھاور نے سال 1993 میں سائیکل پر بیداری مہم شروع کی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا: ‘جہیز جنین کشی کی بنیادی وجہ ہے اور لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی خانہ آبادی سے ڈر محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں انہیں بھی سسرال میں ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے’انہوں نے کہا کہ میں جہیز کی سماجی بدعت کے متعلق تعلیمی اداروں میں جانکاری پروگراموں کا بھی اہتمام کرتا ہوں۔
مسٹر بھاور بغیر موبائل فون اور پیسوں کے ہر روز اپنے سائیکل پر 50 سے 60 کلو میٹروں کا سفر کرکے اپنے مشن کو سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں ہر روز صبح چار بجے اپنا سفر شروع کرتا ہوں، رات کا قیام مندروں، گرجا گروں، گردواروں یا مسجدووں میں کرتا ہوں’۔
موصوف آرام کرنے کے لئے اپنے ساتھ فولڈ ہونے والی کرسی رکھتے ہیں اور اپنے ساتھ 30 کلو وزن ہے دستاویزات بھی اٹھاتے ہیں جن میں بڑی شخصیات کے ساتھ لی گئی تصاویز، اخباروں کی کلپنگس وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے سال 1993 سے 2006 تک لگاتار تین جانکاری مہمیں چلائیں اس کے پاس شادی کرنے کے لئے سوچنے کا بھی وقت نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے: ‘میں اپنے والد وتھل رائو بھاورکے جنازے میں بھی شرکت نہ کرسکا اپنی والدہ کالا بھائی کے ساتھ فون پر کرتا ہوں’۔
جب ان سے یہ کہا گیا کہ زندہ رہنے کے لئے کیا کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا: ‘سب اوپر والے کا کرم ہے وہی ہماری دیکھ ریکھ کر رہا ہے اگر آپ کا دل صاف اور ضمیر پاک ہے تو اچھے لوگ جمع ہو کر آپ کا خیال رکھیں گے’۔موصوف سائیکلسٹ کبھی بھی جلدی میں نہیں رہتے ہیں اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ کوئی ناساز گار واقع پیش آیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
