جموں و کشمیر
عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں تعمیر و ترقی اور روز مرہ کے مسائل و مشکلات کا ازالہ ندارد: عمر عبداللہ
سری نگر، جمہوریت کے فقدان اور عوامی منتخبہ حکومت کی عدم موجودگی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں 2019سے ایک خلاءہے اور یہ خلاءتعمیر و ترقی کے فقدان کیساتھ ساتھ لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہاہے۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے حلقہ انتخاب کپوارہ اور کرناہ کا دورہ سمیٹتے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام گذشتہ 5سال سے اسمبلی انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اگرچہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کرانے کی باتیں ہورہی تھیں لیکن اب حکومت نے اس موضوع پر بھی بات کرنا بند کردیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی انتخابات، پنچایتی و بلدیاتی چناﺅ ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں لیکن آئندہ برس اپریل مئی میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد طے ہے ۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ ضلع کپوارہ نیشنل کانفرنس کا قلعہ رہا ہے ،شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست کیلئے پارٹی صلاح مشوروں کے بعد ہی کوئی مضبوط اُمیدوار کھڑا کرے گی اور اس کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ہمیں پوری طرح سے کمربستہ رہنا چاہئے۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور ہمیشہ کی طرح لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرانے میں پیش پیش رہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے سامنے بہت سارے چیلنج ہیں اور اس چیلنجوں سرخرو ہونے کیلئے ضلع کپوارہ کے لوگوں کو اپنا رول نبھانے کیلئے تیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہماری اس تاریخی ریاست کو جن چیلنجوںکا سامنا ہے اُن کا گھر میں بیٹھے بیٹھے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، ہمیں گھر گھر جاکر لوگوںکو موجودہ چیلنجوں، نیشنل کانفرنس کی تاریخ اور ایجنڈا سے باخبر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور یہاں کے عوام کے مفادات کے دشمن عیار، شاطر اور ہوشیار ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوںکر ہر ایک حربے اور سازش کو سمجھنا ہوگا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کا وجود قائم و دائم رکھنے اور یہاں کے لوگوں کو عزت و وقار کیساتھ زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم دشمن کی چالوں کو سمجھیں اور ان کا مقابلہ مل جل کر کریں۔
عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے بنیادی اصول ”سرداری عوام کا حق ہے اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے “ دہراتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کا ہر ایک فیصلہ اور اقدام جموں وکشمیر کے عوام کے جذبات، احساسات، اُمنگوں اور مطالبوں کے عین مطابق ہوتا ہے اور یہ جماعت مستقبل میں بھی اپنے اس سنہرے اصول پر قائم و دائم رہے گی۔
یواین آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
