دنیا
غزہ میں ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیل نے متعدد افراد کو مار ڈالا
غزہ، فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسپتالوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں شفا اسپتال کے داخلی دروازے اور ایمبولینسوں پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 13 فلسطینی جاں بحق اور 26 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ “ابتدائی نتائج کے مطابق، قابض فوج کے شفا ہسپتال کے داخلی دروازے پر علاج معالجے کے لیے ایک کثیر تعداد میں کو مصر لے جانے کی تیاری میں ہونے والی ایمبولینسوں پر حملے کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔”
ترک میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پوری دنیا کو دی گئی تھی اور اس میں درج ذیل بیانات شامل تھے: “ہم نے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کی اطلاع انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس، مصر اور مواصلاتی ذرائع اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے پوری دنیا کو دی تھی لیکن قابض نے اپنی پوری ہٹ دھرمی کے ساتھ یہ جرم سر زد کیا ہے۔”
بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طبی عملے اور ایمبولینسوں کے خلاف جرائم پر پابندی کے تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے لیے جوابدہ ہو۔
غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں شفا اسپتال، بیت المقدس اسپتال اور انڈونیشیا اسپتال کے ارد گرد کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
شفاہ اسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیل نے ہیلتھ ورکرز کو نشانہ بنایا اور کہا کہ “اسرائیل نے ایمبولینس کے قافلے کو نشانہ بنایا جو جنوب کی طرف رفح سرحدی چوکی تک پہنچنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
قدرہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ساحلی شاہراہ سے منسلک رشید سڑک پر دو مختلف مقامات پر ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جو زخمیوں کو رفح سرحدی چوکی کو لے جارہی تھیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسپتالوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا “یہ غیر انسانی، وحشیانہ قتل عام اور جرائم عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر ان ممالک جو کہ انسانی حقوق کو اہمیت دینے کا دعویٰ کرتے ہیں”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں تا حال خدمات انجام دینے والے اسپتالوں پر اپنے حملوں سے قتل عام میں اضافہ کیا اور عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علاج کی خدمات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے شفاہ اسپتال میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا ہے ، جو غزہ کی پٹی میں حملوں سے فرار ہونے والوں کے لیے ایک پناہ گاہ بن چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ غزہ میں “حماس کے دہشت گردوں کو لے جانے والی ایک ایمبولینس جو علاقے میں موجود فوجیوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی تھی” کو نشانہ بنایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ: انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو 1 ملین ڈالر کا انعام
واشنگٹن، صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بارے میں ایک پوسٹ جاری کی۔
ٹرمپ نے کہا: “ماضی کے انتخابات میں یا آنے والے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں، جو بھی انتخاب میں دھاندلی کی اطلاع دے گا اور اگر ان دھاندلی کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا دی گئی تو اسے ایک ملین ڈالر ادا کیا جائے گا۔”
ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جو بائڈن کے خلاف پچھلے صدارتی انتخاب میں ووٹ چوری ہوئے تھے، اور یہ معاملہ کافی عرصے تک امریکی مباحثے میں رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
غزہ، اسرائیل اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری حملوں میں 12 ہزار 500 سے زائد عورتوں کو قتل کر چُکا ہے۔قتل کی گئی ان عورتوں میں 9 ہزار سے زیادہ عورتیں مائیں تھیں۔
فلسطین وزارتِ امورِ خواتین اور فلسطین محکمہ شماریات نے فلسطین میں ہر سال 26 اکتوبر کو منائے جانے والے قومی یومِ خواتین کے موقع پر ایک مشترکہ تحریری بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 500 سے زائد عورتیں اپنی جانیں گنوا چکی ہیں۔ قتل کی گئی ان عورتوں میں سے 9 ہزار سے زیادہ مائیں اور 42 صحافی عورتیں بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق اسی عرصے کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے ایک لاکھ 75 ہزار افراد میں سے 14 فیصد خواتین ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 28 ہزار 560 خواتین اپنے شوہروں سے محروم ہو چکی ہیں۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس وقت غزہ میں 50 ہزار حاملہ عورتیں موجود ہیں جو انتہائی نامساعد حالات میں اپنا حمل جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اکتوبر 2023 سے اب تک خواتین میں اسقاطِ حمل کے 12 ہزار واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
بیان کے مطابق غزہ پر حملوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 1,216 افراد میں 28 عورتیں بھی شامل ہیں۔
اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پرجاری حملوں میں کُل 74 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل ، ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد کو زخمی اور علاقے کے تقریباً 90 فیصد بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے بیرون ملک تعینات اہلکاروں کے لیے سکیورٹی الرٹ بڑھا دیا
واشنگٹن، امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے سرکاری ملازمین کی سلامتی کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان کچھ سفارتی مشنوں سے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئے فوجی آپریشن کا اشارہ دیا ہے، جبکہ ایران نے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا انتباہ دیا ہے۔ 23 اکتوبر کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران نے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی سازشیں تیز کر دی ہیں۔ دریں اثنا، ایرانی فوج نے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس کے اوپر امریکہ میں تیار کردہ ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب سے غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہل خانہ کو نکلنے کا حکم دیا ہے۔ لبنان، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن میں بھی امریکی مشنوں کے عملے کی تعداد میں کمی کا منصوبہ ہے، جس سے سفارت کاروں کے اہل خانہ کو منتقلی کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ طیارہ بردار جہاز کے اسٹرائیک گروپ کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی سلامتی کو کمزور کرنے کا الزام غیر ملکی افواج پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے امن لانے میں ناکام رہے ہیں۔ سفارتی اہلکاروں کی منتقلی اور فوجی تیاریوں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر بڑے تصادم کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
یو این آئی ۔ م ع
-
ہندوستان1 week agoکھرگے اور پرینکا نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں
-
دنیا1 week agoپوتن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، ، دونوں ملکوں کے رشتے تاریخی بلندی پر: عراقچی
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے روس پر پابندیوں میں نرمی کا دفاع کیا، زیلنسکی پر سخت تنقید
-
دنیا1 week agoیوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ثقافتی شعبے کی بحالی کے لیے محبوبہ مفتی کی امیت شاہ سے مداخلت کی اپیل
-
دنیا1 week ago“نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے: عراقچی
-
دنیا1 week agoروسی ڈیزل سے متعلق امریکی فیصلے پر کشیدگی کے درمیان زیلنسکی کی ٹرمپ کے ایلچیوں سے بات چیت
-
پاکستان1 week agoحوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے: پاکستان
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ گراوٹ کے ساتھ 31 فیصد پر، وسط مدتی انتخابات سے پہلے ریپبلکن پارٹی کی مشکلات میں اضافہ
-
دنیا1 week agoفرانس میں مزید کرفیو نافذ کرنے پر غور، نومبر میں احتجاجی مظاہروں میں اضافے کا خدشہ
-
دنیا1 week agoہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
