جموں و کشمیر
وزیر دفاع کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ، لوگوں کو اعتماد میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیزتر کیا جائے:راج ناتھ سنگھ
جموں،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کاایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سرگرم دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز میں مزید شدت لائی جائے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ راج بھون جموں میں یونین ٹریٹری کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
معلوم ہواہے کہ میٹنگ میں پولیس چیف آر آر سوئن، پیرا ملٹری فورس، بی ایس ایف اور دوسری سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران بھی موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اعتماد میں لے کر ہی اینٹی ٹیرر آپریشن شروع کئے جائیں تاکہ مذکورہ اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو پوری طرح سے ناکام بنایا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی پر کاربند ہے ۔
راج ناتھ سنگھ نے آفیسران پر زور دیا کہ لوگوں کا وشواس حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے پونچھ اور راجوری میں حالات کو پوری طرح سے معمول پر لانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
فوج کے سینئر آفیسران نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران پونچھ میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھا، وزیردفاع نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ٹیررمخالف آپریشنز کے دوران عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ عوام کو اعتماد میں لے کر ہی ملک مخالف عناصر کے خلاف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے تاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں حالات دوبارہ معمول پر آسکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو ان کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے لیکن یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہئے کہ آپریشنز کے دوران عام شہریوں کوکوئی گزند نہ پہنچے۔
وزیر دفاع نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں جلدازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پونچھ کے بفلیاز میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
سینٹرل ایشیا کے دورے پر مودی کی روانگی سے قبل محبوبہ نے خطے سے دوبارہ جڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کی وکالت کی
سری نگر، وزیراعظم نریندر مودی کے 29 اگست سے شروع ہونے والے سینٹرل ایشیا کے چار روزہ دورے سے قبل پی ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز اس خطے کے سینٹرل ایشیا سے جڑنے والے تاریخی راستوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کی اہم جغرافیائی موقعیت اسے تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک بڑا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں محبوبہ نے کہا کہ مودی اپنے دورے کے دوران جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کے تصور پر بات کریں۔ انہوں نے کہا، “جب وزیراعظم مودی سینٹرل ایشیا کے دورے پر جا رہے ہیں، تو انہیں جنوبی ایشیا کو سینٹرل ایشیا سے دوبارہ جوڑنے کے لیے جموں و کشمیر کے تاریخی راستوں کو استعمال کرنے کی تجویز پر بات چیت کرنی چاہیے۔
جموں و کشمیر کا اہم جغرافیائی موقع نہ صرف اس خطے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “خوتان، یارقند اور کاشغر کی طرف راستے کھولنے سے جموں و کشمیر تنازع کے علاقے سے بدل کر تجارت، رابطے اور تعاون کا ایک مرکزی ذریعہ بن سکتا ہے۔ جغرافیائی مواقع کو امن اور خوشحالی کے لیے استعمال کرنے دیں تاکہ کشمیر میں ایک نیا سورج طلوع ہو۔”
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی ایس سی او سمٹ کے لیے ازبکستان کے ساتھ ساتھ کرغزستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔ م الف
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
تازہ ترین1 week agoیوم آزادی اور مسلمان
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
