جموں و کشمیر
سال 2023 جموں و کشمیر میں سیاحتی اعتبار سے تاریخی سال رہا
سری نگر، یوں تو جموں وکشمیر قدرتی حسن و جمال سے مالا مال ہونے کے باعث ہر سال دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے انتہائی پُر کشش ہے لیکن سال 2023 میں ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاحوں کی آمد کو سیاحتی طور تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران جموں وکشمیر میں سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی جس سے گذشتہ برسوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔سال گذشتہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاح جموں وکشمیر کے سیاحوں مقامات سے محظوظ ہوئے تھے۔
محکمہ سیاحت کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ سال 2023 شعبہ سیاحت کے لئے ایک غیر معمولی اور مثالی سال رہا۔انہوں نے کہا: ‘اس سال کے دوران دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کے مختلف صحت افزا مقامات کی سیر کی ان سیاحوں میں غیر ملکی سیاحوں کی اچھی تعداد شامل تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 کے دوران نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔حکام کا ماننا ہے کہ سری نگر میں ماہ مئی میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس سیاحوں کے بے تحاشا رش کا ایک بڑا محرک ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیاحوں کے ریکارڈ توڑ آمد سے جموں وکشمیر میں روز گار کے بسیارمواقع پیدا ہونے سے یہاں کی معیشت کو استحکام مل گیا۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 کے دوران شعبہ سیاحت میں نوجوںوں کو بالواسطہ یا بلا واسطہ 2.2 ملین نوکریاں فراہم کی گئیں۔
سال 2023 کے دوران جموں وکشمیر میں متعدد نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں سال بھر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر لگ بھگ 75 نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کیا گیا جہاں انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کو دستیاب رکھا جا رہا ہے تاکہ شعبہ سیاحت مضبوط سے مضبوط تر ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے روز گار کا موجب بن سکے۔
سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ 19 مارچ 2023 کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال 2023 کو 3 لاکھ 35 ہزار سیاح اس باغ کے دلکش و دلآویز نظاروں سے محظوظ ہوئے جن میں مقامی و غیر مقامی سیاح شمال تھے۔ سال گذشتہ 3 لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سال 2023 میں زائد از تین لاکھ مقامی اور 3 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاح باغ گل لالہ کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔اس باغ میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے امسال زائد از 68 اقسام کے 16 لاکھ گل لالہ اگئے گئے تھے۔وادی کے دیگر سیاحتی مقامات خاص طور پر شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں وینٹر ٹورزم کے پیش نظر سیاحوں کی آمد سلسلہ زوروں سے جاری ہے۔شعبہ سیاحت کے علاوہ جموں وکشمیر میں سال 2023 شری امرناتھ جی یاترا اور شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے لئے بھی شاندار اور تاریخی سال رہا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 62 دنوں پر محیط شری امرناتھ جی یاترا کے دوران قریب ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔سال گذشتہ 3 لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔
ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال 2023 کے دوران ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 کے دوران 93.68 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو گذشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔حکام کا کہنا یہ سال رواں کے اختتام تک یہ تعداد 96 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
یو این آئی ایم افضل، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز کے مستقبل پر ایرانی مطالبات سے غیر یقینی بڑھنے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
