جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں جلدازجلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے:فاروق عبداللہ
جموں، جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہاکہ یوٹی میں جلدازجلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کے انعقاد کی خاطر جلد کئی فیصلہ لے گی۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگ جلد از جلد ایک منتخب حکومت چاہتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور قبل از وقت انتخابات کی امید ظاہر کرتے ہوئے عوام کے لئے ایک اچھا سال آنے کی خواہش کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات اور امنگوں کو سمجھے گی اور جلد از جلد انتخابات کا انعقاد کرے گی۔ آخری انتخابات 2014 میں ہوئے تھے اور لوگ اپنی انگلیوں پر سیاہی لگانے کے لئے ایک اور موقع کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے خود الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو اگلے سال ستمبر تک انتخابات کرانے کی ہدایت دی ہے“۔مجھے امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ذاتی طور پر اس پر غور کریں گے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ایک منتخب حکومت چاہتا ہے تاکہ لوگوں کے حقیقی خدشات کو سنا اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔
دریں اثناءڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پونچھ سٹیڈیم میں غلام محمد جان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقعے پر موجود کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں ہمیشہ مصروف رہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ہر ایک قسم کی نشہ آور چیز وں سے دور رہیں۔
کھیل کود کی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس نے کہاکہ اس وقت ہماری نئی نسل کو منشیات کی صورت میں ایک بہت بڑا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور کھیل کود کی سرگرمیاں نوجوانوںکو ایسی بدعات سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں توی ریلوے اسٹیشن کے باہر آگ لگنے سے تقریباً 35 دکانیں جل کر خاکستر
جموں، جموں توی ریلوے اسٹیشن کے باہر واقع شیو مارکیٹ میں اتوار کی دیر رات لگی بھیانک آگ میں تقریباً 35 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
افسران نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات بازار میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی وقت میں تقریباً 30 سے 35 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افسران کے مطابق، ہوشیار دکانداروں نے آگ لگنے کی اطلاع دی اور فوراً فائر بریگیڈ اور ہنگامی خدمات کے محکمے کو فون کیا۔ اس کے بعد 12 سے زیادہ فائر بریگیڈ گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فائر فائٹرز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔
افسران نے کہا، ”آگ بہت بھیانک تھی اور اس پر قابو پانا انتہائی مشکل تھا۔” انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں تک آگ بجھانے کی کوشش کی اور صبح تک اس پر قابو پا لیا۔ اس بازار میں بنیادی طور پر کپڑوں، خشک میووں اور دست کاری کی دکانیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مقامی ڈھابے اور کھانے پینے کی دکانیں بھی ہیں۔ متاثرہ دکانداروں کا اندازہ ہے کہ آگ میں کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
آگ لگنے کی صحیح وجہ کی جانچ کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ افسران نے بتایا کہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے یا جان گنوانے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ پوری طرح بجھانے کو ترجیح دیے جانے کے باعث فی الحال مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی وکرم رندھاوا نے اتوار کی دیر رات جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیو مارکیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک اہم تجارتی مرکز ہے۔
مسٹر رندھاوا نے کہا، ”جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں، تب تک پورا بازار آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔” انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ تقریباً 35 سے 40 دکانیں پوری طرح جل گئی ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو یقین دلایا کہ آگ پوری طرح بجھنے کے بعد نقصان کا مناسب اندازہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ”ہم بعد میں انتظامیہ کے ساتھ معاوضے کے معاملے پر بات کریں گے۔ نقصان یقیناً بہت زیادہ ہوا ہے۔”
جموں کے ڈپٹی کمشنر منگا شیرپا، پولیس سپرنٹنڈنٹ (جنوبی) ورون جندیال اور شہری و پولیس انتظامیہ کے کئی دیگر سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت رسانی اور آگ بجھانے کے کاموں کی نگرانی کی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے 500 گرام گانجا کے ساتھ منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کیا
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے فوجی کالونی کے علاقے میں منشیات کے 3 اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تقریباً 500 گرام گانجا برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق، معمول کی گشت کے دوران پولیس کی ایک ٹیم نے دشہرہ میدان کے قریب سینک پبلک اسکول کے سامنے 3 افراد کو روکا۔ اس کے بعد ان کی تلاشی لی گئی، جس میں تقریباً 500 گرام گانجا برآمد ہوا۔
ملزمین کی شناخت مغربی بنگال کے رہنے والے ایشَر علی اور مدھیہ پردیش کے چھترپور کے رہنے والے اجے اہروار اور منوج بنسل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے تینوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ برآمد شدہ منشیات کو مقررہ قانونی کارروائی کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے کہ برآمد شدہ منشیات کہاں سے لائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ منشیات کی مبینہ سپلائی کے نیٹ ورک سے وابستہ تمام رابطوں کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے اور جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مستند معلومات ڈائل 112 یا 9858034100 پر فراہم کریں۔ حکام نے کہا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جے کے آئی ایم کے خفیہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، چار خواتین سمیت چھ افراد گرفتار
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز ممنوعہ تنظیم ‘جموں و کشمیر اتحاد المسلمین’ (جے کے آئی ایم) کے ایک خفیہ نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بانڈی پورہ ضلع پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کو پاکستان میں موجود ایک ہینڈلر چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ نیٹ ورک علیحدگی پسند نظریات اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا تھا، جس میں خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔
پولیس نے گرفتار افراد میں کاچلو قاضی پورہ کے رہنے والے وحید احمد بھٹ کو اس معاملے کا مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ بانڈی پورہ کے دچی گام کی رہائشی مبینہ بانو، چیک پنجی گام کی خوشبو جان، مہک جان اور عالیہ جان، نیز ہندواڑہ کے انن وان کے رہنے والے عرفان احمد ریشی عرف رئیس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک کی سرگرمیوں، اس سے وابستہ دیگر افراد اور اس کے مبینہ رابطوں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 2025 میں جے کے آئی ایم پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔ تنظیم پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے، دہشت گردی کی حمایت کرنے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزامات ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
دنیا1 week agoآج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں : طيب ایردوان
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران دونوں کا کنٹرول کا دعویٰ، بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoسی جے پی بانی ابھیجیت دیپکے کو ملی ضمانت
-
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے انٹرنیٹ تک رسائی کو بچوں سمیت سب کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے سی- سم کو ایڈریس کرنے کے لیے ڈیٹا بیس بنانے…
-
ہندوستان6 days agoکھرگے اور پرینکا نے وجے دشمی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں
-
دنیا6 days agoپوتن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں کوئی وقفہ نہیں آیا: روبیو
-
دنیا6 days agoایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط، ، دونوں ملکوں کے رشتے تاریخی بلندی پر: عراقچی
-
دنیا1 week agoروسی ڈیزل سے متعلق امریکی فیصلے پر کشیدگی کے درمیان زیلنسکی کی ٹرمپ کے ایلچیوں سے بات چیت
-
دنیا1 week agoروبِیو کا دورۂ ازبکستان، وسطی ایشیا کی متنوع شراکت داروں کی تلاش کا عکاس
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر کی عدالت نے قتل کیس میں شوہر، ساس اور دیور کو عمر قید کی سزا سنائی
