جموں و کشمیر
شوپیاں انکائونٹر: لشکر طیبہ سے وابستہ مقامی ملی ٹنٹ ہلاک، کئی حملوں میں ملوث تھا:پولیس
سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کی علی الصبح شروع ہونےو الا انکائونٹر لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک جنگجو ایک فوجی جوان اور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے علاوہ کئی حملوں میں ملوث تھا انہوں نے کہا کہ جائے انکائونٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔
انہوں نے اس انکائونٹر کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘جنگجوئوں کے چھپنے کے متعلق ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی ایک مشترکہ پارٹی نے شوپیاں کے چوٹی گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘جوں ہی ایک تلاشی پارٹی ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گرد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس انکائونٹر کے دوران ایک دہشت گرد کو مارا گیا جس کی لاش کو جائے انکائونٹر سے باز یاب کیا گیا جس کی شناخت بلال احمد بٹ ساکن چک چھولان کے بطور ہوئی ہے جو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھا’۔
بیان میں کہا گیا: ‘بلا ل احمد بٹ کئی دہشت گردانہ جرائم کیسوں میں ملوث تھا جن میں ایک مقامی فوجی جوان عمر فیاض ساکن کولگام کی ہلاکت اور غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ حملہ کرنے،جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے تھے، میں شامل ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘بلال احمد ایک کشمیری پنڈت سنیل کمار بٹ کی ہلاکت اور دوسرے پریتمبر ناتھ کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا جو دونوں چوٹی گام شوپیاں کے رہائشی تھے علاوہ ازیں وہ بال کرشن عرف سونو ساکن چوٹی گام پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا’۔
موصوف ترجمان نے کہا: ‘مہلوک دہشت گرد مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کرنے کے لئے اکسانے میں ملوث تھا اور اس نے 12 نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘علاوہ ازیں وہ ایک گرفتار شدہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا جو سال 2022 میں نوگام میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک تلاشی پارٹی کی قیادت کر رہا تھا’۔
ان کا کہنا تھا کہ جائے انکائونٹر سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ وگولہ بارود جس میں ایک اے کے سیریز رائفل اور دو میگزین شامل ہیں، کو بر آمد کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ تمام مواد کو مزید تفتیش اور دیگر دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی -ایم افضل
جموں و کشمیر
پی ڈی پی نے وزیرِ اعظم کے خواتین ریزرویشن کے مطالبے پر سوال اٹھایا، کہا 2023 کا قانون نافذ کیا جائے
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواتین کے لیے ریزرویشن کی حمایت میں دیے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت توجہ آئینی اقدار کے تحفظ پر ہونی چاہیے۔
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’میری نظر میں آج کا دن ریزرویشن سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے سے متعلق ہے۔ اس ملک کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ہمیں جو آزادی حاصل ہوئی، اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘‘
ان کا یہ بیان وزیرِ اعظم مودی کی یومِ آزادی کی تقریر کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے نفاذ کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جیسے رہنماؤں نے ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں لوگ آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکیں، اپنی مرضی سے طرزِ زندگی اختیار کر سکیں اور مساوی حقوق سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت سے غور کرنے کی اپیل کی کہ آیا ہندوستان واقعی آئین میں بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی قیادت میں اور اُس وقت کی کانگریس قیادت کی حمایت سے تیار کیے گئے آئین نے تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوات کی ضمانت دی ہے اور مذہب و ذات کی بنیاد پر امتیاز کو مسترد کیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ آئین مساوات کی ضمانت دیتا ہے اور مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز کی ممانعت کرتا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ’’تو میں محسوس کرتی ہوں کہ 80 سال بعد کیا ہمیں پیچھے کی جانب لے جایا جا رہا ہے؟ کیا ہمیں 1947 کی طرف لے جایا جا رہا ہے، جب ہندو مسلم تنازعات تھے، برطانوی حکومت تھی، ہمارے پاس کوئی حقوق نہیں تھے اور آمریت تھی؟‘‘
جموں و کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ وقت میں آئینی اقدار کا تحفظ زیادہ اہم اور فوری مسئلہ ہے۔
خواتین کے لیے ریزرویشن کے معاملے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی حمایت کرتی ہے اور نشاندہی کی کہ پارلیمنٹ پہلے ہی 2023 میں متعلقہ قانون منظور کر چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک ریزرویشن کا تعلق ہے، ہم ریزرویشن چاہتے ہیں اور اس کے لیے 2023 میں قانون پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ اب صرف اسے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ تو اپوزیشن کو اس پر کیا اعتراض ہے؟‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بلیدان استمبھ پر پھول چڑھائے
سری نگر، ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز سری نگر میں واقع بلیدان استمبھ پر پھول چڑھا کر شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ نے شہر کے مرکزی علاقے میں واقع یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نلن پربھات، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرز، کشمیر کے ڈویژنل کمشنر، اعلیٰ افسران، سکیورٹی اہلکار اور دیگر افراد موجود تھے۔
یواین آئی۔ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر4 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر5 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا6 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا6 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا6 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا5 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا5 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا5 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
